بحیرہ ایجیئن

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
بحیرہ ایجیئن
بحیرہ ایجیئن

بحیرہ ایجیئن بحیرہ روم کا ایک حصہ ہے جو جزیرہ نما بلقان اور اناطولیہ کے یا عام الفاظ میں یونان اور ترکی کے مابین واقع ہے ۔ شمال میں یہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے منسلک ہے۔

اس سمندر کی خاص بات اس میں سینکڑوں جزائر ہیں۔ بحیرہ ایجیئن کا رقبہ 2لاکھ 14 ہزار مربع کلومیٹر ہے اور یہ 610 کلومیٹر طول اور 300 کلومیٹر عرض کا حامل ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 3 ہزار 543 میٹر ہے۔