بحر منجمد جنوبی

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
زمین کے پانچ بحر
بحر منجمد جنوبی
بحر منجمد جنوبی

بحر منجمد جنوبی دنیا کا چوتھا سب سے بڑا بحر ہے۔ اس نے چاروں طرف سے براعظم انٹارکٹیکا کو گھیرا ہوا ہے۔ 2000ء میں بین الاقوامی تنظيم برائے آبی جغرافیہ (آئی ایچ او) نے اسے بحر کے طور پر تسلیم کرلیا تاہم یہ اصطلاح پہلے سے ہی جہاز رانوں کے زير استعمال تھی۔

انگریزی میں پہلے اسے Antarctic Ocean کہتے تھے تاہم 2000ء میں اس کا نام تبدیل کرکے Southern Ocean رکھ دیا گیا۔

اس بحر کا کل رقبہ 20,327,000 مربع کلومیٹر ہے اور گہرائی 4 سے 5 ہزار میٹر کے درمیان ہے۔ تاہم اس کا اکثر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 7 ہزار 325 میٹرہے۔