آبنائے اینڈیور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اینڈیور
Endeavour
آبنائے
Strait
ملک آسٹریلیا
ریاست کوئنزلینڈ
خطہ بعید شمالی کویںسلینڈ
کا حصہ آبنائے ٹورس
لمبائی 50 کلومیٹر (31 میل)
چوڑائی 10 کلومیٹر (6 میل)
گہرائی
جیمز کک

آبنائے اینڈیور (Endeavour Strait) آبنائے ٹورس کے انتہائی جنوب میں آسٹریلیا اور جزیرہ ویلز آف پرنس (Prince of Wales Island) کے درمیان ایک آبنائے ہے۔

اسکا نام مستکشف جیمز کک نے 1770 میں اپنے جہاز اینڈیور (HMS Endeavour) کے نام پر رکھا۔ اور آبنائے کا استعمال بحر ہند کو سفر کرنے کے لیے کیا۔ [1]

آبنائے اینڈیور کے مغربی کم گہرے کنارے پر بحری جہاز کٹر، امریکہ نومبر 1844 میں غرقاب ہوا۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ جہاز پر سوار تمام افراد ڈوب گئے سوائے ایک تیرہ سالہ سکاٹش لڑکی باربرا کرافرڈ تھامپسن (Barbara Crawford Thompson) کے جسے جزیرہ پرنس آف ویلز رہنے والے مقامی لوگوں نے بچایا، جن کے ساتھ وہ پانچ سال رہی۔ اس کی حقیقی زندگی کی کہانی کتاب وائلڈ فلاور (Wildflower) میں دیکھی جا سکتی ہے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]