صحرائے اعظم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خلاء سے صحرائے اعظم کا منظر

صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (3،500،000 مربع میل) ہے جو تقریبا امریکہ کے کل رقبے کے برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقہ میں واقع ہے۔ انگریزی میں اسے Sahara کہا جاتا ہے جو دراصل عربی لفظ "صحراء" سے ماخوذ ہے۔

صحرائے اعظم کے مغرب میں بحر اوقیانوس، شمال میں کوہ اطلس اور بحیرہ روم، مشرق میں بحیرہ احمر اور مصر اور جنوب میں دریائے نائجر کی وادی اور سوڈان واقع ہیں۔ صحرائے اعظم مختلف حصوں میں تقسیم ہے جن میں وسطی کوہ ہقار، کوہ تبستی، کوہ ایئر، صحرائے تنیر اور صحرائے لیبیا شامل ہیں۔ صحرائے اعظم کی بلند ترین چوٹی ایمی کوسی ہے جس کی بلندی 3415 میٹر ہے اور یہ شمالی چاڈ میں کوہ تبستی کے سلسلے میں واقع ہے۔

صحرائے اعظم میں کل 25 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں جن کی اکثریت مصر، ماریطانیہ، مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں رہنے والے باشندوں کی اکثریت بربر نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔