صارف:Abu Umāmah Qāsmi

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اپنا پیغام یہاں دیں یا برقی خط لکھیں۔



بھارتی وقت: 05:49

اردو ویکیپیڈیا میں اس وقت 205,392 مضامین موجود ہیں


اس صارف کو اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے۔
یہ صارف اردو ویکیپیڈیا پر آسان اردو کے استعمال کی حمایت کرتا ہے۔
صارف برقی خط کے لئے جی میل استعمال کرتا ہے
یہ صارف اردو شاعری پسند کرتا ہے۔
یہ صارف تاریخ میں دلچسپی رکھتا ہے
یہ شخص اردو کا صاحبِ زبان ہے۔اردو
یہ صارف مسلمان ہے۔

ذاتی تعارف اور تعلیمی مراحل[ترمیم]

نام مع ولدیت:[ترمیم]

محمد ابو امامہ بن جناب حافظ مزمل حسین صاحب مد ظلہ

پتہ:[ترمیم]

  1. ( موجودہ وطن اقامت): راتھوڑی، مالونی (نمبر 7)، ملاڈ (مغرب)، ممبئی۔
  2. (وطن اصلی): رامپور، سمستی پور، بہار۔

تعلیمی مراحل كی تفصیل[ترمیم]

ابتدائی تعلیم:[ترمیم]

ماں كی گود سے شروع ہوكر اپنے آبائی وطن كے مدرسہ ضیاء العلوم رامپور، مدرسہ امدادیہ دربھنگہ، مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجوپٹی/سیتامڑھی میں مكمل ہوئی۔

عالمیت كا نصاب:[ترمیم]

  1. فارسی اول تا فارسی دوم؛ مدینة المعارف جوگیشوری، ممبئی میں۔
  2. عربی اول تا عربی چہارم؛ دار العلوم الاسلامیہ جوگیشوری (مغرب)، ممبئی میں۔
  3. پنجم عربی ”مدرسہ شاہی مرادآباد” میں۔
  4. ششم عربی تا دورۂ حدیث شریف دار العلوم دیوبند میں؛ دورۂ حدیث سے فراغت 1436ھ بہ مطابق 2015ء میں۔

تكیلات:[ترمیم]

  1. تكمیل علوم، دار العلوم دیوبند میں۔(1437)
  2. شعبۂ عربی ادب (یک سالہ نصاب 1438ھ)
  3. شعبۂ تخصص فی الحدیث الشریف (دو سالہ نصاب 1439ھ-1440ھ)
  4. شعبۂ افتاء (یک سالہ نصاب 1441ھ) جامعہ مظاہر علوم سہارنپور (جدید) میں۔
  5. محاضرات علمیہ: تكیل علوم كے سال دار العلوم دیوبند كے نصاب كے مطابق ہندوازم، عیسائیت، قادیانیت، شیعیت، بریلویت، غیر مقلدیت، مودودیت كے موضوعات پر محاضرات بھی پڑھنے كا موقع ملا۔
  6. شعبۂ ممناظرہ: دار العلوم دیوبند كے چارسالہ قیام كے دوران وہاں كے "شعبۂ مناطرہ" سے بھی وابستہ رہا۔

علاوہ ازیں:=[ترمیم]

  1. علمی كام اور بحث وتحقیق كے لیے كمپیوٹر، مكتبۂ شاملہ، اور انٹرنیٹ كے استعمال كی بھی قدرے وافقیت حاصل كی ہے۔ اور تھوڑا بہت انگلش بھی پڑھ لیتا ہے۔
  2. شعبۂ تخصص فی الحدیث الشریف كے نصاب میں دوسرے سال میں ایک مقالہ لكھنا بھی شامل ہے... بندہ نے "أصول شرح الحديث" كے موضوع پر شعبۂ كے استاذ حضرت مولانا خالد سعید صاحب مباركپوری دامت بركاتہم كے زیر نگرانی عربی میں 160 صفحات میں مقالہ تحریر كرنے كی كوشش كی ہے۔
  3. سال گذشتہ اپنے استاذ محترم حضرت مولانا عبد العظیم بلیاوی صاحب دامت بركاتہم كی عربی تالیف الملخص في أصول الحديث كا آپ كے حكم اور زیر نگرانی اردو میں خلاصۂ اصول حدیث كے نام سے ترجمہ كی سعادت حاصل ہوئی، جو طباعت كے آخری مراحل میں ہے۔
  4. اردو ماہنامہ مظاہر علوم میں اپنے مذكورہ استاذ محترم كے حدیثی تحقیقات كے سلسلہ كے عربی مضامین كا اللہ كے فضل سے اردو ترجمہ كركے شائع كرنے كا سلسلہ شروع كیا ہے۔ جس كی دو قسطیں شائع ہو چكیں ہیں۔
  5. شعبۂ تخصص فی الحدیث الشریف اور شعبۂ افتاء كے بعض اساتذہ كی خدمت میں رہ كر ان ساتھ تالیفی و تحقیقی كام كے سلسلہ میں بھی استفادہ كا اللہ تعالی نے اپنے فضل سے موقع عطا فرمایا۔
  6. اردو و عربی میں مضامین تحریر كرنے كی مشق كے طور پر مضامین بھی لكھتا ہے، جن میں سے بعض روزناموں اور ماہناموں میں شائع بھی ہوئے۔
  7. اپنے استاذ محترم حضرت مولانا ظہیر الہدی صاحب دامت بركاتہم (استاذ عربی ادب و نائب مدیر مجلہ "المظاہر") سے تعريب و ترجمہ كے سلسلہ میں بھی استفادہ كیا ہے۔

یہ بندہ کے تعلیمی مراحل كی تفصیلات ہیں، جو كہ محض اللہ تعالی كے فضل و كرم اور اپنے محسنین و كرم فرماؤں كے مخلصانہ تعاون، دعا اور حوصلہ افزائیوں سے ممكن ہو سكے؛ لیكن بندہ ایک كمزور طالب علم اور راہِ علم كا خالی ہاتھ مسافر ہے: ؏

بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں

؎

سبحانك لاعلم لنا إلا ما علمتنا. اللهم استر عوراتي وآمن روعاتي.