چندر بابو نائڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
چندر بابو نائڈو

ہندوستانی سیاستدان۔آندھر پردیش کے سابق وزیراعلی اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر۔ بیس اپریل 1950کو چتور ضلع میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے دوران ہی وہ سیاست میں کود پڑے۔ سن1978 میں وہ چندراگیری اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے اور وزیر بنائے گئے۔ سن 1983میں انتخاب ہارنے کے بعد انہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور اپنے سسُر این ٹی راماراؤ کی تلگو دیسم پارٹی میں شامل ہو گۓ۔ سن1995 میں اپنے سسُر کی پارٹی کے منتخب امیدواروں کو علیحدہ کرنے میں کامیاب رہے اور کافی توڑ جوڑ کے بعد وزیراعلی بن گئے۔ سن 1999میں وہ بی جے پی اتحاد کے ساتھ صوبائی انتخابات میں اترے اور جیت حاصل کر کے وزیراعلی کی کرسی بچا لی۔ لیکن 2004کے انتخابات میں ان کی پارٹی کو شکست ہو‏ئی۔ اس وقت ان پر آئی ٹی کے چکر میں گاؤں کو بھلانے کے الزام لگے۔ وہ آئی ٹی سے شغف رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مزید دیکھئے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]