چک نمبر 17/14

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

چک ( 17/14 ال ) پنجاب پاکستان کا ایک گاؤں ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

چک 17/14 ال پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں واقع ہے۔ چک 17/14 ال کے قریب ترین قصبہ اقبال نگر ہے جو کے میاں چنوں اور چیچہ وطنی کے درمیان واقع ہے۔ یہ چک قومی شاہراہ جی ٹی روڈ سے تقریباً 5 کلومیٹر دور ہے۔

آب و ہوا[ترمیم]

چک 17/14 ال کا موسم گرمیوں میں سخت گرم، جس کا درجہ حرارت گرمیوں میں 35 تا 40 درجے رہتا ہے، اور سردیوں میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہتا ہے جس کا درجہ حرارت تقریباً 7 تا 25 درجے ہوتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

14 اگست 1947ء کو جب پاکستان اور بھارت کے تقسیم ہوئی تو بہت سے مسلمان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے. چک 17/14 ال قومی شاہراہ جی ٹی روڈ سے 5 کلو میٹر دور ہے اور بہت سے لوگ یہاں بھارت کے ضلع فیروزپور سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ مانا جاتا ہے کے اس گاؤں کو آباد کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ صوبیدار جلال دین کا تھا. آج اس گاؤں میں زیادہ تر لوگ جٹ، آرائیں اور کمبو ہیں۔

معیشت[ترمیم]

زیادہ تر لوگوں کا تعلق شعبۂ زراعت سے ہے۔ زیادہ تر یہاں کسان گندم، چاول، کپاس اور دوسری اجناس کی کیھتی باڑی کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ذریعۂ آمدنی فروٹ فارم سے جڑا ہوا ہے اور چک 17/14 ال ہر سال کثیر مقرار میں مالٹا اور آم پیدا کرتا ہے۔ چک 17/14 ال میں سوئٹزرلینڈ کی مشہور کمپنی نیسلے اور پاکستانی کمپنی حلیب کے دودھ اکھٹا کرنے کے ذیلی مراکز قائم کیے ہیں جو روزانہ 10000 لیٹر دودھ اکھٹا کرتے ہیں۔

نمایاں شخصیات[ترمیم]

١. صوبیدار جلال دین آپ بھارت کے ضلع فیروزپور کیے شہر جیرا میں پیدا ہو ے آپ بلوچ رجمنٹ میں صوبیدار تھے اور دوسری جنگ عظیم میں شامل بھی تھے . چک 17/14 ال کو آپ نے ہی آباد کیا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ نے چک 13/14 ال کو بھی آباد کیا. آپ جٹ خاندان سے تلک رختے تھے اور آپ کا خاندان چک 17/14 ال کا مشور خاندان ہے.

٢. چودری رشید احمد آپ کا شمار چک 17/14 ال کیے سب سے تعلیم یافتہ انسانوں میں ہوتا ہے. آپ اس علاقے کے واحد انسان ہیں جو کے الا ہیڑ بنک آف پاکستان کے صدر رہے.