گوگا کپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بالی وڈ کے فلمی اداکار ۔ معروف ولن۔ اصل نام رویندر کپور۔ دسمبر 1940کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1971ء میں بنے والی فلم 'جلوہ ' میں پہلی مرتبہ اداکاری کی اور تقریباً 500 میں کام کیا۔ انہوں نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے سپراسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا۔ امیتابھ بچن کے ساتھ تو انہوں نے ایک نہیں 20 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم 'کبھی ہاں کبھی ناں' میں انہوں نے انتھونی گومز کا یادگار کردار ادا کیا۔عامر خان اور جوہی چاوٴلہ کے ساتھ فلم "قیامت سے قیامت تک" میں بھی انہوں نے لازوال رول کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں پتھر کے پھول، جگر، بے تاب اور میں اناڑی تو کھلاڑی' شامل ہیں جبکہ زنجیر، ڈان، گنگا جمنا سرسوتی، مرد، دو اور دو پانچ، شان، مسٹر نٹور لال، مقدر کا سکندر، خون پسینہ، ہیرا پھیری اور شہنشاہ امیتابھ کے ساتھ ان کی یادگار فلمیں ہیں ۔ مارچ 2011 میں ان کا انتقال ہوا۔