مندرجات کا رخ کریں

مسجد شہداء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسجد شہداء

مسجد شہداء شہر لاہور میں شاہراہ قائد اعظم پر ریگل چوک کے قریب واقع ہے۔

تعمیر کا سبب

[ترمیم]

سنگ مرمر کی یہ خوبصورت مسجد پاک بھارت جنگ 1965ء میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی یاد میں تعمیر کی گئی۔

تعمیر کی تاریخ

[ترمیم]

مسجد شہداء کی تعمیر کا کام 1970ء میں مکمل ہوا تاہم یہاں پہلی نماز جمعہ 17 اکتوبر 1969ء کو ادا کی گئی۔

معماری

[ترمیم]

مسجد شہداء مصری اور ترکی فن تعمیر کا نادر نمونہ ہے۔ اس کے شمال مغربی کونے میں 50 فٹ بلند ایک مینار ہے۔ مسجد کی اندرونی چھت پر شیشے کا ایک فانوس آویزاں ہے۔