اندیور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اندیور
معلومات شخصیت

شیام لال بابو رائے ، جو پیشہ ورانہ طور پر اندیور کے نام سے مشہور ہیں ، ( انھیں اندیور اور اندیوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) (18 اگست 1924 - 27 فروری 1997) [1] 1960 کی دہائی میں ہندی فلم کے ایک اہم گیت نگار تھے ۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وہ اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے گاؤں دھمنا میں پیدا ہوئے اور بروا ساگر ضلع جھانسی میں پلے بڑھے. وہ ایک گیت نگارکے طور پر کیرئیر بنانے کے لیے ممبئی منتقل ہو گئے۔

کیریئر[ترمیم]

انھیں 1951،میں ملہار فلم کی گیت نگاری سے شہرت حاصل ہوئی ، ان کا لکھا گیت ' بڑے ارمانوں سے رکھا ہے بلم تیری قسم'جس کی موسیقی روشن نے ترتیب دی تھی ،اپنے وقت کا سپرہٹ گانا ثابت ہوا . انھوں نے چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں ایک ہزار سے زیادہ گانے لکھے ۔ اندیور نے مشہور پاپ جوڑی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے لیے بھی گیت لکھے تھے۔ نازیہ حسن کے مشہور گانے"آپ جیسا کوئی" ، "بوم بوم" ، "مہربانی" ، "دل کی لگی" اور زوہیب حسن کی البم "اسٹار" کے بول اور گیت بھی انڈیور نے لکھے تھے۔ [1]

سپرہٹ نغمات[ترمیم]

بڑے ارمانوں سے رکھا ہے بلم تیری قسم (ملہار)

روشن تمہی سے دنیا (پارسمانی)

پاس بیٹھو طبیعت (پنرملن)

ہم نے تجھ کو پیار کیا ہے (دلہا دلہن)

جو پیار تو نے مجھ کو دیا تھا (دلہا دلہن)

جس دل میں بسا تھا پیار (سہیلی)

وقت کرتا جو وفا(دل نے پکارا)

ہر خوشی ہو وہاں(اپکار)

قسمیں وعدے پیار وفا (اپکار)

پھول تمھیں بھیجا ہے خط میں(سرسوتی چندر)

چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لیے(سرسوتی چندر)

چندن سا بدن (سرسوتی چندر)

محلوں کا راجا ملا(انوکھی رات)

تال ملے ندی کی جل میں (انوکھی رات)

کوئی جب تمھارا دل توڑ دے (پورب اورپچھم)

ہے پریت جہاں کی ریت سدا (پورب اور پچھم)

درپن کو دیکھا تو نے (اپسانہ)

یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو (سچا جھوٹا)

میری پیاری بہینیاں (سچھا جھوٹا)

زندگی کا سفر (سفر)

جیون سی بھری تیری آنکھیں (سفر)

ہم تھے جن کے سہارے (سفر)

ندیا چلے چلے رے دھارا (سفر)

جو تم کو ہو پسند (سفر)

تیرا ہونٹوں کے دو پھول (پارس)

ہے رے کنہیا (چھوٹی باہو)

تم ملے پیار سے (اپرادھ)

روپ تیرا ایسا درپن میں نا (اک بار مسکرا دو)

سویرے کا سورج تمھارے لیے (اک بار مسکرا دو)

سمجھوتہ غموں سے کر لو (سمجھوتہ)

سب کے رہتے لگتا ہے جیسے (سمجھوتہ)

دل ایسا کسی نے میرا توڑا (امانوش)

ہر کوئی چاہے ہے (ایک مٹھی آسمان)

تیرے چہرے میں وہ جادو ہے (دھرماتما)

مدھوبن خوشبو دیتا ہے (ساجن بنا سہاگن)

ہم تمھیں چاہتے ہیں ایسے (قربانی)

جیون میتانہ ہے دیوانہ پن (ارمان)

پیار ہی جینے کی صورت ہے (ارمان)

ہونٹوں سے چھو لو تم (پریم گیت)

دشمن نہ کرے دوست نے(آخر کیوں)

تم ملے دل کھلے (مجرم)

جب کوئی بات بگڑ جائے (جرم)

بھی دیکھو[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]