انجم اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انجم اعظمی
پیدائشمشتاق احمد عثمانی
2 جنوری 1931(1931-01-02)ء
فتح پور، اعظم گڑھ ضلع، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفات31 جنوری 1990(1990-10-31) (عمر  59 سال)
کراچی،پاکستان
آخری آرام گاہسخی حسن قبرستان، پاکستان
قلمی نامانجم اعظمی
پیشہشاعر، نقاد
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافغزل، تنقید
نمایاں کاملب و رخسار
ادب اور حقیقت
چہرہ
لہو کے چراغ
اہم اعزازاتآدم جی ادبی انعام

پروفیسر انجم اعظمی (پیدائش: 2 جنوری، 1931ء - وفات: 31 جنوری، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

انجم اعظمی 2 جنوری، 1931ء کو فتح پور، اعظم گڑھ ضلع، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا اصل نام مشتاق احمد عثمانی تھا۔ انھوں نے گورکھپور، الٰہ آباد اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد 1952ء میں کراچی میں سکونت اختیار کی اور محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں لب و رخسار، لہو کے چراغ، چہرہ اور زیر آسماں کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے ادب اور حقیقت اور شاعری کی زبان کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

انجم اعظمی کو ان کے مجموعہ کلام چہرہ پر 1975ء میں آدم جی ادبی انعام بھی عطا ہوا تھا۔[1]

تصانیف[ترمیم]

شاعری[ترمیم]

  • لب و رخسار
  • لہو کے چراغ
  • چہرہ
  • زیر آسماں

تنقید[ترمیم]

  • ادب اور حقیقت
  • شاعری کی زبان

نمونۂ کلام[ترمیم]

غزل

فریبِ غم ہی سہی، دل نے آرزو کر لی برا ہی کیا ہے، اگر تیری جستجو کر لی
غلط ہے، جذبۂ دل پر نہیں کوئی الزام خوشی ملی نہ ہمیں جب تو غم کی خو کر لی​
بٹھا کے سامنے تم کو بہار میں پی ہے تمہارے رِند نے توبہ بھی روبرو کر لی
وفا کے نام سے ڈرتا ہوں، اے شہِ خوباں تم آئے بھی تو نظر جانبِ سبو کر لی
کہاں سے آئیں گے انداز بے پناہی کے ابھی سے جیبِ تمنا اگر رفو کر لی
زمانہ دے نہ سکا فرصتِ جنوں انجم بہت ہُوا تو گھڑی بھر کو ہائے ہو کر لی[4]

وفات[ترمیم]

انجم اعظمی 31 جنوری، 1990ء کو کراچی،پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 663
  2. انجم اعظمی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
  3. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 176
  4. فریب غم ہی سہی دل نے آرزو کر لی (غزل)، انجم اعظمی، ہم وطن فورمز