مرچی (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرچی
فلم پوسٹر
ہدایت کارکورتلا شوا
پروڈیوسروی ومسی کرشنا ریڈی
پرامود اوپلپتی
تحریرکورتلا شوا
ستارےپربھاس
ستیہ راج
انوشکا شیٹی
ریچا گنگوپادھیائے
ندھیہ
ادتیہ مینن
سمپتھ راج
براہما نندم
سبھراجو
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیمادھی
ایڈیٹرکوٹاگری وینکٹیشورا راؤ
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارگریٹ انڈیا فلمز (بیرون ملک)[1]
تاریخ نمائش
  • 8 فروری 2013ء (2013ء-02-08)
دورانیہ
154 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو زبان

مرچی 2013ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کورتلا شوا ہیں، جنھوں نے اس فلم سے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم پربھاس کے بھائی پرامود اپلپتی اور وی ومسی کرشنا ریڈی نے یو وی کریشن کے بینر تلے پروڈیوس کی۔[2] اس فلم کے مرکزی ستارے پربھاس، انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے ہیں، جبکہ ستیہ راج، ادتیہ مینن، ندھیہ، سمپتھ راج، براہما نندم اور سبھراجو معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا عنوان پہلے واردھی تھا جو بعد میں تبدیل کر کے مرچی کر دیا گیا۔[3]

اس فلم نے نندی اعزاز برائے بہترین فیچر فلم اور نندی اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار سمیت 6 ریاست نندی اعزاز حاصل کیے۔ کیلاش کھیر نے گانے "پنڈگلا ڈگی وچھوو" کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار اور نندی اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار کا اعزاز جیتا۔[4] فلم کا ہندی زبان کا ڈب ورژن عنوان خطرناک کھلاڑی کے عنوان سے گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے جاری کیا گیا اور ملیالم زبان کا ڈب ورژن اسی عنوان کے ساتھ جاری کیا گیا۔ یہ فلم کنڑا زبان میں مانیکیا، بنگالی زبان میں بنداس اور اڑیہ زبان میں بسونتھ کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔

اشاعت[ترمیم]

فلم 8 فروری، 2013ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔[5]

کاسٹنگ[ترمیم]

انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے کو فلم کی مرکزی اداکاراؤں کے طور پر چنا گیا۔ فلم میں پربھاس کے ماں باپ کا کردار، تمل اداکاروں ستیہ راج اور ندھیہ نے ادا کیا۔[6]

مارکیٹنگ[ترمیم]

فلم کا پہلا پوسٹر اور کچھ تصاویر 21 اکتوبر، 2012ء کو جاری کی گئی۔[7] مرچی کا ٹیزر 18 نومبر، 2012ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور کچھ گھنٹوں بعد وائرل ہو گیا۔[8][9] فلم کے 100 دن ہونے کے بعد سری بالاجی ویڈیوز نے فلم کو ڈی وی ڈی، بلو رے اور وی سی ڈی میں جاری کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Great India Films bags Prabhas's Mirchi Overseas Rights"۔ timesofap.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2012 
  2. "Prabhas' movie is not titled "Varadhi""۔ Times of India۔ 5 June 2012۔ 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2012 
  3. "Prabhas's next is Mirchi, not Varadhi"۔ Times of India۔ 19 October 2012۔ 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2012 
  4. "Nandi Awards 2012 and 2013: Rajamouli, Ilayaraja, Samantha and Prabhas emerge winners"۔ 1 March 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2018 
  5. "Prabhas' Mirchi got 'A' certificate from Censor Board?"۔ Oneindia Entertainment۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2013 
  6. "Nadhiya as prabhas mother in vaaradhi"۔ Times of AP۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2012 
  7. "Mirchi First Look"۔ Times of india۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2012 
  8. "Mirchi teaser launch"۔ times of india۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2012 
  9. "Mirchi teaser get good response"۔ times of india۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2012 

بیرونی روابط[ترمیم]