نانجنگ نارمل یونیورسٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نانجنگ نارمل یونیورسٹی
معلومات
تاسیس 1902  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محل وقوع
إحداثيات 32°03′22″N 118°45′52″E / 32.056002777778°N 118.76451944444°E / 32.056002777778; 118.76451944444   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الرمز البريدي 210023  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شماریات
طلبہ و طالبات
الموظفين
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

نان جنگ نارمل یونیورسٹی (انگریزی: Nanjing Normal University) چینی زبان:南京师范大学، پینین: Nánjīng نانجنگ، جیانگسو، چین کی ایک یونیورسٹی ہے۔ یہ تاریخ چین کے چھ شاہی خاندانوں کے دار الحکومت اور قدیم شہر نانجنگ میں موجود چین کی بنیادی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے پروجیکٹ 211 کا ایک حصہ ہے اور وزارت تعلیم اور صوبہ جیانگسو کی زیر نگرینی علمی کام میں رواں دواں ہے۔یہ یونیورسٹی وزارت تعلیم کی ڈبل فرسٹ کلاس ڈسپلن یونیورسٹی ہے۔ اور کچھ شعبوں کو یہ درجہ حاصل ہے۔[1] 1902ء میں سانجیانگ نورمل کالج کی بنیاد رکھی گئی۔ اب یہی کالج یونیورسٹی کا روپ لے چکا ہے۔ یہ اپنی تعلیم اور سائنسی ریسرچ کے کے لیے جانی جاتی ہے۔اسے کئی معنوں میں چین کی 50 اہم یونیورسٹیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے تین کیمپس ہیں،شیانلن، سیونیان اور شیجین۔

تاریخ[ترمیم]

شیانلن کیمپس میں جنگوین کتب کانہ

ییونیورسٹی کی تاریخ 1902ء سے شروع ہوتی ہے جب سیانجنگ کالج کی بنیاد رکھی گئی۔ بعد میں یہی کالج یہونیورسٹی کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا۔ اس میں لیانجیانگ اڈوانسڈ نورمل کالج، نیشنل نانجنگ ہائیر نورمل اسکول، نیشنل سدرن یونیورسٹی، نیشنل دییسیی شوسگان یونیورسٹی، نیشنل جیانگسو یونیورسٹی، نیشنل سینٹرل یونیورسٹی بھی شامل ہوگئیں۔ 1888ء میں قائم شدہ نانکنگ یونیورسٹی کو بھی نانجنگ نارمل یونیورسٹی کی بنیاد کہا جا سکتا ہے۔

2018ء قتل واقعہ[ترمیم]

11 جولائی 2018ء کو ایک پاکستانی طالبعلم معز الدین کو چند علاقائی بدمعاشوں نے قتل کر دیا۔ شہر کے انٹرٹینمینٹ علاقہ میں سڑک کے کنارے کچھ جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔[2][3][4] طالبعلم نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔جھگڑا اور پر تشدد کا سارا معاملہ کیمرا میں قید ہو گیا۔اس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس واقعہ کو سوشل میڈیا میں خوب پھیلایا گیا۔ اس کے کلاس ساتھیوں نے وی چیٹ پر پیغامات ارسال کیے اور ہیش ٹیگ بھی چلایا۔[5]

تعلیم[ترمیم]

جائزہ[ترمیم]

نانجنگ نورمل یونیورسٹی چین 5 بہترین نورمل یونیورسٹی اور 50 عام یونیورٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ وزارت تعلیم کی 202ء کی رپورٹ میں یونیورسٹی تدریس میں پورے ملک میں تیسرے نمبر اور جغرافیہ میں چھٹے نمبر پر تھی۔بین الاقوامی زبان و ادب میں 7ویں اور فلسفہ اور فنون لطیفہ میں 9ویں درجہ پر۔ قانون میں اس کا نمبر 13واں تھا۔[6]

کالج اور اسکول[ترمیم]

شیانلنگ کیمپس

2016ء میں نانجنگ نورمل یونیورسٹی میں 26 کالج تھے۔ چند اہم کالج مندرجہ ذیل ہیں؛

  • جنلنگ کالج
  • اسکول آف بزنس
  • اسکول آف لا
  • اسکول آف پبلک ادًنسٹریشن
  • اسکول آف چائنیز لینگویج اینڈ لٹریچر
  • اسکول آف فارین لینگریج اینڈ لٹریچر
  • اسکول آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن
  • اسکول آف سوشل ڈولپمینٹ
  • اسکول آف مرکسزم اسٹڈیز

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "教育部 财政部 国家发展改革委 关于公布世界一流大学和一流学科建设高校及建设 学科名单的通知 (Notice from the Ministry of Education and other national governmental departments announcing the list of double first class universities and disciplines)" 
  2. "Pakistani student stabbed to death in China"۔ Times of Islamabad (بزبان انگریزی)۔ 2018-07-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2018 
  3. "Pakistani student stabbed to death by Chinese motorist in Nanjing - SupChina"۔ supchina.com (بزبان انگریزی)۔ 13 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2018 
  4. "Nanjing Foreign Student Dies Following Street Fight | The Nanjinger"۔ The Nanjinger (بزبان انگریزی)۔ 2018-07-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  5. "Nanjing Foreign Student Dies Following Street Fight | The Nanjinger"۔ The Nanjinger (بزبان انگریزی)۔ 2018-07-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 18 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2019