صدارتی محل (نانجنگ)
چین جدید تاریخ میوزیم China Modern History Museum | |
---|---|
中国近代史遗址博物馆 | |
محل کا مرکزی دروازہ، "صدر محل" کی تختی نمایاں ہے (總統府) 1948 سے پہلے، اس کی جگہ "قوم پرست حکومت" لکھا ہوا تھا (國民政府) | |
سنہ تاسیس | 1980ء کی دہائی |
محلِ وقوع | نمبر 292 شارع چانگجیانگ شوانوو ضلع، نانجنگ، جیانگسو، عوامی جمہوریہ چین |
متناسقات | 32°2′43″N 118°47′32″E / 32.04528°N 118.79222°E |
نوعیت | ثقافتی، تاریخی مقامات |
عوامی نقل و حمل رسائی | |
ویب سائٹ | www |
صدارتی محل (نانجنگ) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 總統府 | ||||||
سادہ چینی | 总统府 | ||||||
لغوی معنی | "صدارتی محل" | ||||||
|
صدارتی محل (انگریزی: Presidential Palace) (چینی: 南京总统府) عوامی جمہوریہ چین صوبے جیانگسو کے دار الحکومت شہر نانجنگ میں 1927ء سے 1949ء میں دار الحکومت تائپے میں منتقل ہونے تک جمہوریہ چین کے صدر کی رہائش گاہ اور دفتر تھا۔ اب اسے جدید چینی تاریخ کا عجائب گھر یا چین جدید تاریخ عجائب گھر کہا جاتا ہے۔ 292 چانگجیانگ روڈ (سابقہ لن سین روڈ)، ضلع شوانوو میں واقع ہے۔
تاریخ
[ترمیم]منگ اور چنگ دور
[ترمیم]منگ دور میں یہ گھر "منگ محل" کے مغرب میں تھا جسے ایک راجا نت تعمیر کروایا تھا۔ چنگ دور میں یہ دو زیریں یانگسی صوبے کے وائسرائے کا دفتر بن گیا جو موجودہ جیانگسو، شنگھائی، انہوئی اور جیانگشی کا چیف سرکاری اہل کار ہوتا تھا۔ جب چی این لونگ نے زیریں یانگسی صوبے کا دورہ کیا تو اس نے اپنا محل الگ کرویا۔
صدارتی محل
[ترمیم]1911ء میں "شنہائی انقلاب" کے بعد سن یات سین نے سابقہ گورنر جنرل کے محل میں جو اب صوبائی صدارتی محل ہے جمہوریہ چین کے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس نے کچھ دیر تک اسے اپنا دفاتر بنائے رکھا۔
تاہم انقلاب کے بعد چین جلد ہی جنگجو سردارں کے نرغے میں آ گیا اور محل کو 1927ء تک جمہوریہ چین کے صدارتی محل کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔ اسے دوبارہ کومنتانگ کی "شمالی مہم" میں نانجنگ کی فتح کے بعد دوبارہ استعمال کیا جانے لگا۔ قوم پرست حکومت نے صدروتی محل اور ملحقہ عمارتوں کو قوم پرست حکومت کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کر دیا۔ پریمیئر چیانگ کائی شیک نے محل کو اپنا دفتر بنایا۔
دوسری چین-جاپانی جنگ (1937ء–1945ء) کے دوران "کائی شیک" کی حکومت چونگ چنگ میں چلی گئی اور ہیڈکوارٹر ہر وانگ جنگوئی نے قبضہ کر لیا۔
1 اپریل 1949ء میں چینی خانہ جنگی کے اختتام کے قریب کمیونسٹ فورسز نے نانجنگ اور صدارتی محل پر قبضہ کر لیا۔ چیانگ کائی شیک کی حکومت تائپے، صوبہ تائیوان میں بھاگ گئی اور ماؤ زے تنگ نے 1 اکتوبر 1949ء کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان کیا جس کا دار الحکومت پیکنگ تھا۔ صدارتی محل کی عمارت کو جیانگسو صوبائی حکومت اور افعال کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔
عجائب گھر
[ترمیم]1980ء کی دہائی کے اواخر میں اسے جدید چینی تاریخ کے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس عجائب گھر میں [[تاریخ چین] کے خاص طور پر بیسویں صدی کے نوادرات رکھے گئے ہیں جو جمہوریہ چین (1912ء–1949ء) اور [عوامی جمہوریہ چین]] کے بارے میں ہیں۔
تصاویر
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر صدارتی محل (نانجنگ) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- China Modern History Museum
- Presidential Palace، from Nanjing city government