نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
Nanjing Lukou International Airport

南京禄口国际机场
Lukouinterior.JPG
نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسم عوامی
مالک y
خدمت نانجنگ، جیانگسو
محل وقوع لوکؤ، جیانگنینگ ضلع
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
  • چائنا ایسٹرن ائیرلائنز
  • شنزین ائیرلائنز
  • بلندی سطح سمندر سے 15 میٹر / 49 فٹ
    متناسقات 31°44′32″N 118°51′43″E / 31.74222°N 118.86194°E / 31.74222; 118.86194متناسقات: 31°44′32″N 118°51′43″E / 31.74222°N 118.86194°E / 31.74222; 118.86194
    نقشہs
    سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
    سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
    NKG is located in جیانگسو
    NKG
    NKG
    جیانگسو میں ہوائی اڈے کا مقام
    رن وے
    سمت لمبائی سطح
    میٹر فٹ
    06/24 3,600 11,811 کنکریٹ
    07/25 3,600 11,811 کنکریٹ
    اعداد و شمار (2017)
    مسافر 25,822,936
    کارگو 374,214.9 ٹن
    پروازوں کی تعداد 209,394
    نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
    سادہ چینی 南京禄口国际机场
    روایتی چینی 南京祿口國際機場

    نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا نانجنگ لوکؤ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: NKG، آئی سی اے او: ZSNJ) (انگریزی: Nanjing Lukou International Airport) (چینی: 南京禄口国际机场) چین کے صوبے کے دار الحکومت شہر نانجنگ میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ 2018ء کے مطابق یہ چین کا بارہواں مصروف ترین ہوائی اڈوا تھا۔ یہ ضلع جیانگنینگ کے مضافات میں شہر کے مرکز کے جنوب میں 35 کلو میٹر (22 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور نانجنگ کے قریبی قصبوں سے ایکسپریس وے سے منسلک ہے۔ نانجنگ میٹرو کی لائن ایس1 کا پہلا مرحلہ ہوائی اڈے سے نانجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن سے مربوط ہے۔

    ہوائی اڈا چائنا پوسٹل ایئرلائنز اور چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کا مرکز اور شنزین ائیرلائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز اور شیامین ائیر کا فوکس شہر ہے۔ 2017ء میں ہوائی اڈے سے 25،822،936 مسافروں نے سفر کیا اور 374،214.9 ٹن سامان کی نقل و حرکت ہوئی۔ [1]

    تاریخ[ترمیم]

    نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر 28 فروری، 1995ء کو شروع ہوئی اور ایک سال میں مکمل ہوئی۔ 1 جولائی، 1997ء کو اس کے افتتاح کے بعد تمام شہری پروازیں نانجنگ داجیاوچانگ ہوائی اڈا سے یہاں منتقل کر دی گئیں۔ اور "نانجنگ داجیاوچانگ ہوائی اڈا" ایک مکمل فوجی ہوائی اڈے میں تبدیل ہو گیا۔

    اگرچہ نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا آغاز سے ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے تیار تھا تاہم چین کی ریاستی انتظامیہ نے 18 نومبر، 1997ء کو یہاں غیر ملکی طیاروں کی آمد کی منظوری دی۔

    2006ء میں چائینا پوسٹ نے ڈاک خدامات کے لیے اسے اپنا مرکز بنایا اور اپنی ایکسپریس لاجسٹکس سینٹر کی تعمیر شروع کر دی۔ ابتدائی تعمیر 2009 تک مکمل ہوگئی تھی اضافی سہولیات اور افعال کا مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حتمی منصوبے، جیسا کہ منصوبہ بندی کی گئی ہے ایشیا کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ [2]

    لوفتھانزا نے 31 مارچ 2008ء کو یہاں سے پہلی پرواز فرینکفرٹجرمنی کے لیے شروع کی۔

    2009ء میں ہوائی اڈے سے 10 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ [3] 2013ء میں یہ تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی جو ٹرمینل کی ڈیزائن کردہ آپریشنل صلاحیت سے 3 ملین زیادہ تھی۔

    تصاویر[ترمیم]

    مزید دیکھیے[ترمیم]

    چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست

    حوالہ جات[ترمیم]

    1. (Chinese زبان میں)۔ Civil Aviation Administration of China East China Regional Administration۔ 13 مارچ 2018 http://hd.caac.gov.cn/HD_XXGK/HD_TJSJ/201803/P020180313577741237842.xlsx۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
    2. (Chinese زبان میں)۔ EMS۔ 1 اگست 2014 http://www.ems.com.cn/aboutus/fa_zhan_li_cheng.html۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2014۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
    3. Yu Xiang؛ Jia Gen (2009-12-03)۔ "禄口机场年客流量突破1000万人次"۔ 新华日报۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اگست 2014۔