روبینہ عارف
روبینہ عارف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جولائی 1964ء (60 سال) لاہور |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
روبینہ عارف ایک سینئر پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ انھیں "عشق نچایا"، "کب میرے کہلاؤ گے"، "قسمت" اور "کم ظرف" جیسے ڈراموں میں بہترین کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ [1]
سیرت اور کیریئر[ترمیم]
روبینہ 15 جولائی 1968 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے جامعہ کراچی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا۔ [2] وہ ڈراما سیریل "عشق نچایا" میں بہترین کردار ادا کیا اور ایک بہت مشہور اداکارہ بن گئیں۔ [3] وہ ماڈلنگ اور اشتہارات بھی کرتی تھیں۔ روبینہ عارف کو "ہم سب امید سے ہیں" میں مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ "ہم سب امید سے ہیں" میں وہ ایک سے زیادہ کرداروں میں نظر آئیں۔ [4] ان کے مشہور ڈراموں میں "کب میرے کہلاؤ گے"، "قسمت" اور "کم ظرف" شامل ہیں۔ [5]
ذاتی زندگی[ترمیم]
روبینہ کی شادی ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی تسلیم عارف سے ہوئی تھی ، انھوں نے 1981 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ان کے ایک بیٹے عینان نے پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی سے شادی کی ہے۔ [6]
فلموگرافی[ترمیم]
ٹیلی ویژن[ترمیم]
سال | ڈراما | کردار | ٹی وی چینل |
---|---|---|---|
2007-2015 | ہم سب امید سے ہیں | Firdos Ashiq Awan | جیو انٹرٹینمینٹ[7] |
2011 | مائیں نی | خالہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2012 | راجو راکٹ | سمین کی والدہ | ہم ٹی وی |
2012 | زکریا کلثوم کی لو سٹوری | کلثوم کی والدہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2012 | عکس | عتیقہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2013 | منزل نہ جانے کہاں | سعدیہ | ٹی وی ون |
2013 | دل اپنا پریت پرائی | امی جان | اردو 1 |
2013 | کالج | زونا کی والدہ | پی ٹی وی |
2013 | چادر | احمد کی والدہ | اردو 1 |
2014 | محبت زندہ باد | عاصمہ | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2014 | جھوٹی | اجالا | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2015 | سرتاج میرا تو راج میرا | شمائلہ | ہم ٹی وی |
2016 | اک پل کا ملال | کاشف کی والدہ | اردو 1 |
2016 | خوش حال سسرال | دانش کی والدہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2016 | رب راضی | عصمت | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2016 | کسے چاہوں | مرینہ کی والدہ | ہم ٹی وی |
2016-2017 | عشق نچایا | صغری | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2017 | کلنک | امی جان | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2017 | دستار رعنا | رفعت کی والدہ | ٹی وی ون[8] |
2017-2018 | کب میرے کہلاؤ گے | کلثوم | اے آر وائی ڈیجیٹل[9] |
2018 | گھر داماد | بیگم | پی ٹی وی |
2018 | جلتے خواب | عبیدہ | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2018 | بے چاری نادیہ | راحیلہ | اے آر وائی ڈیجیٹل[10] |
2019 | قسمت | ثریا | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ[11] |
2019 | کم ظرف | صفیہ | جیو ٹی وی[12] |
2019 | قسمت کا لکھا | عدیل کی والدہ | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ |
2019-2020 | میرا کیا قصور | ہانیہ کی ساس | اے پلس |
2020 | محبت کھیل تماشا | تانیا کی والدہ | ٹی وی ون |
2021 | جنت چھوڑ دی میں نے | مریم کی چچی | اے پلس |
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "KAB MERE KEHLAOGE – ARY DIGITAL EXCLUSIVE DRAMA"۔ ARY Digital۔ June 7, 2020
- ↑ "Exclusive Interview of Rubina Arif G Utha Pakistan Morning Show 14th November 2019"۔ July 12, 2020
- ↑ "Taslim Arif: Mighty character, true grit"۔ The International News۔ June 10, 2020۔ 05 جولائی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021
- ↑ "Rubina Arif Biography, Dramas"۔ Pakistan.pk۔ June 1, 2020
- ↑ "HIP Exclusive: Qismat Highlights the Struggle of Women About Marriage and Motherhood: Zhalay Sarhadi"۔ HIP۔ June 6, 2020۔ 02 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021
- ↑ "Anoushay Abbasi Dholki Pictures"۔ Review.pk۔ June 8, 2020
- ↑ "روبینہ عارف، ہم سب امید سے ہیں"۔ جون 9, 2020
- ↑ "Dastaar e Anaa Drama – Traditional Love Story With A Message"۔ VeryFilmi۔ June 25, 2020۔ 05 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021
- ↑ "Kab Mere Kehlaoge cast"۔ ARY Digital۔ June 2, 2020
- ↑ "Bechari Nadia The Story Of An Unlucky Girl"۔ ARY Digital۔ June 5, 2020
- ↑ "Zhalay Sarhadi wants her latest character to remind desi women to not be selfless to a fault"۔ Dawn۔ June 4, 2020
- ↑ "Kam Zarf cast"۔ HarpalGeo۔ June 3, 2020