آمین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

آمين (عبرانی: אָמֵן؛ یونانی: ἀμήν) ایک قدیم سامی الاصل لفظ جو عبرانی سے عربی میں آیا ہے۔ آمین کے معنی علما تفسیر نے یوں بیان کیے ہیں: 1۔ اے خدا ہماری دعا قبول فرما، 2۔ ایسا ہی ہو، 3۔ درست۔ یہ کلمہ ادیان ابراہیمی یہودیت، مسیحیت اور اسلام میں عبادات مخصوصہ اور ہر دعا کے بعد پڑھا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کا تلفظ آمِن (Amen) ہے۔ یہ کلمہ مذاہب ثلاثہ کے قدیم و جدید تمام مخطوطات میں پایا جاتا ہے۔[1] شریعت یہود میں ایک یہودی اس کلمے کو مختلف عبادات اور تناظر میں ادا کرتا ہے۔ [2] مذہب عیسائیت میں عبادت اور مناجات کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔ [3]اور دعائے ربانی کے بعد کہا جاتا ہے۔ [4] اہل سنت مسلمان ، یہودی اور عیسائی چاہے کسی بھی زبان کے ہوں آج تک اپنی عبادات اور نمازوں میں اور قرأت سورہ فاتحہ کے بعد پڑھتے ہیں لیکن اہل تشیع نماز میں بعد فاتحہ نہیں پڑھتے بلکہ اسے نقص نماز سمجھتے ہیں۔ .[5][6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Amen"۔ Catholic Encyclopedia۔ مورخہ 5 ستمبر 2007 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-08-20۔
  2. Orach Chaim 56 (amen in kaddish); O.C. 124 (amen in response to blessings recited by the prayer reader); O.C. 215 (amen in response to blessings made by any individual outside of the liturgy).
  3. Harper, Douglas. "amen". قاموس علم اشتقاق الألفاظ. اطلع عليه بتاريخ 20 أغسطس 2007.
  4. Wycliffe. "Matthew 6:9–15". Wycliffe Bible.
  5. قول: آمين في الصلاة » هل قول آمين مبطل للصلاة؟ مركز الأبحاث العقائدية وثق شدہ بتاریخ 03 أغسطس 2017 در وے بیک مشین
  6. شاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا ، جلد اوّل