الاسد قومی کتب خانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الاسد قومی کتب خانہ
Al-Assad National Library
مَكْتَبَةُ الْأَسَدِ الْوَطَنِيَّةِ
الاسد قومی کتب خانہ
Map
محل وقوعسوریہ
ٹائپعوامی کتب خانہ, قومی کتب خانہ کتب خانہ.
قیام1984 (40 برس قبل) (1984)
مجموعہ
ذخیرہ کتب40,000 جلدیں


الاسد قومی کتب خانہ (انگریزی: Al-Assad National Library) (عربی: مَكْتَبَةُ الْأَسَدِ الْوَطَنِيَّةِ) سوریہ کا قومی کتب خانہ ہے، جو دار الحکومت دمشق میں اموی اسکوائر کے قریب واقع ہے۔ اس کا نام حافظ الاسد کے نام پر رکھا گیا ہے۔

1976ء میں، سوریہ کی وزارت ثقافت نے ایک قومی کتب خانہ بنانے کا سرکاری فیصلہ جاری کیا۔ اس کی تعمیر 1978ء میں شروع ہوئی اور لائبریری نومبر 1983ء میں مکمل ہوئی اور اگلے سال اسے کھول دیا گیا۔ [1][2] لائبریری کا مقصد "ہمارے آبائی ثقافتی ورثے سے جڑے ہر قسم کے لٹریچر کے علاوہ تمام کتابوں اور روزمرہ کے مسائل کو جمع کرنا" تھا، پھر ان مواد کو چھانٹ کر محققین اور اسکالرز کی خدمت اور انھیں فائدہ پہنچانا تھا۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. David H. Stam (2016)۔ International Dictionary of Library Histories۔ Routledge۔ ISBN 9781136777851 
  2. ^ ا ب "About the Library - Al-Assad National Library official wesbsite (in Arabic)"۔ 19 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2018