قومی کتب خانہ آرمینیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Ազգային գրադարան 3.JPG
کتب خانہ کا مرکزی دروازہ
ٹائپ قومی کتب حانہ
قیام 1832
مقام یریوان، آرمینیا
مجموعہ
ذخیرہ کتب 6.6ملین اشیاء
ویب سائٹ www.nla.am

قومی کتب خانہ آرمینیا (آرمینیائی: اس آڈیو کے متعلق Հայաստանի Ազգային Գրադարան آرمینیا کے شہر یریوان میں واقع قومی کتب خانہ، اس کی بنیاد 1832ء میں اسٹیٹ جمنازیم-اسکول کے کتب خانہ کی حیثیت سے رکھی گئی۔ کتب خانہ پورے ملک کی سرکاری سطح پر ثقافت کا امین ہے۔

موجودہ عمارت 1939ء سے پہلی کی ہے، یہ ضلع کینٹرون میں ٹریان سڑک پر واقع ہے۔ اس کا معمار الیگزینڈر میاسنکیاں تھا، جس نے اسے سات ملین کتب کے لیے ترتیب دیا تھا، کتب خانہ کا نام یریوان شہر کے نقشہ نویس الیگزینڈر تمنائیں کے نام پر ہے۔

اس وقت کتب خانہ میں 6.6 ملین کتب جمع ہو چکی ہیں۔[1]

نایاب نسخہ جات[ترمیم]

آرمینیائی زبان کی سب سے پہلی شائع شدہ کتاب Urbatagirk (اردو:جمعہ کی کتاب) کا 1512ء کا وینس کا چھپا ہوا نسخہ۔[2] 1695ء کا ایک نقشہ، ایمسٹرڈیم سے چھپا ہوا۔ آرمینیائی زبان کا شائع ہونے والا پہلا اخبار، مدراس (چنائے) بھارت کا 1794ء کا شمارہ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Public libraries in Yerevan
  2. "The Book of Fridays"۔ World Digital Library۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-01۔

بیرونی روابط[ترمیم]

متناسقات: 40°11′24″N 44°31′24″E / 40.19000°N 44.52333°E / 40.19000; 44.52333