اکادمی ادبیات پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اکادمی ادبیات سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
اکادمی ادبیات پاکستان
Pakistan Academy of Letters.JPG
مخفف PAL
قیام جولائی 17، 1976؛ 43 سال قبل (1976-07-17)[1]
قانونی حیثیت پاکستان کا قومی ادارہ[1]
مقصد ادبی اور متعلقہ کاموں کی اشاعت، مصنفی و ادبی مباحثوں کا فروغ۔[1]
صدر مقام اکادمی ادبیات سیکٹیریٹ
مقام
Region served
عالمگیر
دفتری زبان
انگریزی اور اردو
کرسی نشین
پروفیسر۔ ڈاکٹر۔ محمد قاسم بگھیو
Main organ
اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد، اور بورڈ آف گورنر
ویب سائٹ http://pal.gov.pk/

اکادمی ادبیاتِ پاکستان پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لیے قائم شدہ ادارہ ہے جس کا قیام 1976ء میں مرحوم صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں ہوا۔ پاکستانی زبانوں کے فروع کے لیے سرگرم عمل اس ادارے کا صدر دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔

صدر نشین[ترمیم]

اکادمی ادبیات پاکستان کے موجودہ صدر نشین سید جنید اخلاق ہیں۔

اکادمی کی مطبوعات[ترمیم]

اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستانی ادب کے فروغ کے سلسلہ میں مختلف موضوعات پر بہت سی ادبی وتحقیقی اور ترجمہ شدہ کتب شائع کی ہیں۔ ان کتب میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے بہت سے ادیبوں کا تحقیقی اورتخلیقی کام شامل ہے۔ "پاکستانی ادب کے معمار" کے عنوان سے اکادمی ادبیات پاکستان نے بہت سے ادیبوں کی شخصیت اور فن کے حوالہ سے متعدد کتب شائع کی ہیں۔ نیز اس ادارہ نے "انتخاب پاکستانی ادب، سال بہ سال" کے حوالہ سے نثر اور شاعری پر بہت سی کتابیں بھی شائع کی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ پاکستانی ادب کی سال بہ سال کتابیات بھی شائع کرتا ہے۔

اکادمی کا کتب خانہ[ترمیم]

اکادمی ادبیات پاکستان کا کتب خانہ چالیس ہزار سے زائد ذخیرہ کتب پر مشتمل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ Dawn نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔

بیرونی روابط[ترمیم]