ایروز
ایروز | |
---|---|
حسی خواشہات، جنسی جذبات، جنسیات اور فحاشی کا دیوتا | |
The Eros Farnese، a پومپئیan marble thought to be a copy of the colossal Eros of Thespiae by Praxiteles[1] | |
ذاتی معلومات | |
والدین | Ares and ایفرودیت، or Chaos as primordial god. |
بہن بھائی | Harmonia، Phobos، Deimos، Adrestia and Anteros |
رومی مساوی | Cupid، Amor |
مضامین بسلسلہ قدیم یونانی مذہب |
قدیم یونانی مذہب |
---|
اخلاقیات |
عبادات |
مقدس مقامات |
باب Hellenismos |
یونانی اساطیر میں ایروز [2]؛ قدیم یونانی:قدیم یونانی: Ἔρως بمعنی خواہش یا شہوت محبت اور جنسیات کا یوتا ہے۔[3] عام طور پر اسے ایفرودیت اور ایریز کا بیٹا مانا جاتا ہے، اس کے بھائی بہنوں میں ایک ایریطوز تھا۔ اس کے بھائی بہن پنکھ والے دیوتا تھے۔
تصور اور تمثیل
[ترمیم]قدیم یونانی متون میں ایروز کا تذکرہ کئی حوالوں سے کیا گیا ہے۔ ابتدائی ماخذ (تولد کائنات) میں اتدائی فلسفیوں نے اسے اساطیری مذاہب کے حوالوں سے بنیادی اور ابتدائی دیوتاوں میں شمار کیا ہے جو تولد اور کائینات کے بننے میں شامل رہا ہے۔ بعد کے حوالوں میں ایروز کو ایفرودائٹ کا بیٹا بتایا گیا ہے جو قدرے شرارتی ہے اور دیوتاوں نے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے عموما فحش محبت کے تعلقات استوار کرتا ہے۔ بعد کے شاعروں نے ایروز کو دونوں آنکھوں پر پاٹی باندھے ایک بچہ کے طور پر دکھایا ہے کو محبت کی دیوی اور موٹے کامدیو کے پاس رہتا ہے۔ ابتدائی یونانی شاعری اور آرٹ میں اسے ایک نوجوان مذکر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جے پاس بے پناہ جنسی طاقت ہوتی ہے اور وہ ایک بہترین آرٹسٹ بھی ہوتا ہے۔[4][5] ایروز کا ایک خاکہ قدیم ما قبل کلاسیکی یونانی ادب میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس میں اسے ایفروڈائٹ سے بھی کم اہمیت دی گئی ہے۔ بعد میں ایروز کو زرخیزی کی علامت سمجھا گیا اور اس کی پوجا کی گئی۔ ایتھینز میں اسے ایفروڈائٹ کے ساتھ بہت زیادہ دکھایا گیا ہے اور ہر ماہ کا چوتھا دن اس کے لیے مقدس مانا جاتا تھا۔[6]
قدیم دیوتا
[ترمیم]یونانی کی قدیم تر متن اور حوالہ و ماخذ کی کتاب اوہسيودوس کی کتاب تھیوگونی (700 ق م ) کے مطابق ایروز محبت کا دیوتا ہے اور وہ وجود میں آنے والا چوتھا دیوتا ہے۔ اس سے قبل کاوس، گایا (زمین) اور تارتاروس وجود میں آچکے تھے۔[7]
ہومر نے ایروز کے بارے میں کچھ نہیں لکھا ہے البتہ قدیم یونانی فلسفی بارامانیاس نے ایروز کو سب سے پہلے وجود میں آنے والا دیوتا مانا ہے۔[8]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ A. Corso, Concerning the catalogue of Praxiteles' exhibition held in the Louvre. Conference paper presented at ИНДОЕВРОПЕЙСКОЕ ЯЗЫКОЗНАНИЕ И КЛАССИЧЕСКАЯ ФИЛОЛОГИЯ – 11 جون 2007; p. 159
- ↑ Oxford Learner's Dictionaries: "Eros"
- ↑ Larousse Desk Reference Encyclopedia، The Book People، Haydock, 1995, p. 215.
- ↑
- ↑ "Eros"، in S. Hornblower and A. Spawforth, eds.، The Oxford Classical Dictionary۔
- ↑ Jon D. Mikalson (2015)۔ The Sacred and Civil Calendar of the Athenian Year۔ Princeton University Press۔ صفحہ: 186۔ ISBN 978-1-4008-7032-5
- ↑ Hesiod۔ Theogony، 116–122
- ↑ "First of all the gods she devised Erōs." (Parmenides, fragment 13.) (The identity of the "she" is unclear, as Parmenides' work has survived only in fragments.
ویکی ذخائر پر ایروز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |