مندرجات کا رخ کریں

باب:تمل سنیما/Selected Biography/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نوین بابو گھنٹا (پیدائش:24 فروری، 1984ء) جو نانی کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی اداکار، معاون ہدایتکار، پروڈیوسر، ٹی وی شخصیت اور ٹی وی پریزینٹر ہیں جو تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے تمل سنیما میں بھی کام کیا ہے۔ آپ نے معاون ہدایتکار کے طور پر سرینی ویتلا اور باپو کے ساتھ کام کیا، اس سے پہلے انہوں نے ایک ریڈیو جوکی کے طور پر ورلڈ اسپیس سیٹیلائٹ میں کام کیا۔

نانی نے اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ رومانوی ہٹ فلم اشتا چھما (2008ء) سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کافی کامیاب فلموں میں کام کیا جیسا کہ رائیڈ (2009ء)، بھیمیلی کبڈی جٹو (2010ء)، الا موڈالائینڈی (2011ء)، پلا زمیندار (2011ء)، ایگا (2012ء)، یےٹو ولیپویندھی ماناسو (2012ء)، یےوڈے سبھرامنیئم (2015ء)، بھلے بھلے مگاڈیوو (2015ء)، کرشنا گڈی ویرا پریما گادھا (2016ء)، جینٹل مین (2016ء)، نینو لوکل (2017ء)، ننو کوری (2017ء) اور ایم سی اے (2018ء) وغیرہ۔