بطلیموس چہاردہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بطلیموس چہاردہم
Ptolemy XIV.jpg 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 59 ق م  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 44 ق م  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجۂ وفات زہر  ویکی ڈیٹا پر وجۂ وفات (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت قدیم مصر  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ قلوپطرہ (46 ق م–43 ق م)  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان بطلیموسی خاندان  ویکی ڈیٹا پر خاندان (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ مقتدر اعلیٰ  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بطلیموس چہاردہم (یونانی زبان: Πτολεμαῖος) (پیدائش: 60 ق م– وفات: 44 ق م) مصر کے بطلیموسی خاندان کا فرعون مصر تھا۔ بطلیموس چہاردہم نے 47 ق م سے 44 ق م تک مصر پر ملکہ قلوپطرہ کے ساتھ بحیثیت مشترکہ حکمران حکومت کی۔

مشترکہ حکومت[ترمیم]

13 جنوری 47 ق م کو بطلیموس سیزدہم کی وفات کے بعد بطلیموس چہاردہم کو فرعون مصر کی حیثیت سے حکمران مصر تسلیم کر لیا گیا۔ اِس کے ساتھ ساتھ مصری قوانین حکمرانی کے تحت اُسے اپنی بڑی بہن قلوپطرہ کو حکومت میں شریک کار تسلیم کرنا تھا۔ اِس طرح قلوپطرہ اور بطلیموس چہاردہم بیک وقت فرعون مصر کی حیثیت سے تخت نشین ہوئے۔ بعد ازاں بطلیموس چہاردہم نے مصری شاہی قوانین کے مطابق اپنی بہن قلوپطرہ سے شادی کرلی مگر قلوپطرہ رومن آمر جولیس سیزر کی طرف مائل ہو گئی اور 48 ق م میں جولیس سیزر کی مصر کی مہم کے دوران قلوپطرہ نے جولیس سیزر سے شادی کرلی۔ اِس کے بعد بطلیموس چہاردہم کی حکومت برائے نام رہ گئی اور مصر پر قلوپطرہ مکمل طور پر اقتدار پر قابض ہو گئی۔ 15 مارچ 44 ق م کو روم میں جولیس سیزر کو قتل کر دیا گیا تو قلوپطرہ نے اِن حالات میں اقتدار سے بطلیموس چہاردہم کو الگ کردینا مناسب سمجھا، لیکن وہ مصری شاہی قوانین کے مطابق بطلیموس چہاردہم کو مشترکہ حکومت سے الگ نہیں کرسکتی تھی۔ اِس کا حل اُس نے یہ نکالا کہ بطلیموس کو ایک پودے کے ذریعہ سے زہر دلوا دیا۔ بطلیموس کی موت کے بعد 2 ستمبر 44 ق م کو قلوپطرہ نے اپنا بڑے بیٹے سیزاریئن کو اپنے ہمراہ حکومت میں شریک کر لیا۔

قتل[ترمیم]

26 جولائی 44 ق م کو قلوپطرہ نے بطلیموس کو تاج الملوک نامی ایک زہریلے پودے کے ذریعہ زہر دلوایا جس سے اُس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بطلیموس چہاردہم
پیدائش: 60 ق م وفات: 44 ق م
ماقبل 
قلوپطرہ اور بطلیموس سیزدہم
فرعون مصر
13 جنوری 47 ق ماگست 44 ق م
مع قلوپطرہ
مابعد 
قلوپطرہ اور سیزاریئن