تبادلۂ خیال صارف:فیصل ایس ثاقبی
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم فیصل ایس ثاقبی! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 11:32, 20 نومبر 2014 (م ع و)
سلطان باہو
[ترمیم]اسلام علیکم۔ آپ نے جو آج حضرت سلطان باہو کی کرامات کے حوالے سے صفحات بنائے ہیں، اُن کو کتابوں کے حوالے کے ساتھ ان شخصیات کے صفحات میں ہی ضم کر دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:01, 20 نومبر 2014 (م ع و)
سلطان باہو کے نام سے صفحہ موجود ہے، آپ کے بنائے گئے تمام صفحات ہی حذف کر دیئے جائیں گے۔ لیکن پریشان نہ ہوں۔ یاد رکھیں کسی بھی عنوان پر مواد ایک ہی صفحہ پر الگ الگ سرخیاں دے کر پیش کیا جاتا ہے۔ آپ کو معلومات نہ تھیں جس وجہ سے یہ غلطی ہوئی، دوسرا آپ یہ صفحہ ملاحظہ کریں:
ان کے مطابق کام کریں اور سیکھنے کی کوشش کریں، امید ہے جلد ہی آپ اردو ویکی کے معیار اور اصول سے واقفیت حاصل کر لیں گے۔ یہاں پر موجود مضامین میں کرامات خاص انداز میں ہی مختصر صورت میں ضرورت کے تحت پیش کی جا سکتی ہیں، کیونکہ ویکیپیڈیا کا بنیادی مقصد کسی مذہب یا عقیدے کی تشہیر نہیں نہ ہی تعریفی مضامین لکھے جاتے ہیں، مطلب یہ کہ ہر بات حوالہ کے ساتھ اور کسی قسم کی جانبداری، تعصب سے ہٹ کر صرف معلومات کے لیے پیش کی جاتیں ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:50, 20 نومبر 2014 (م ع و)
مشورہ
[ترمیم]فیصل برادر، اُردو ویکپیڈیا پر خوش آمدید۔ ماشاء اللہ آپ بہت تیز رفتاری سے نئے مضامین تخلیق کر رہے ہیں۔ ایک درخواست یہ ہے کہ ویکیپیڈیا پر لکھنے کے لیے راہنما دستاویزات کا مطالعہ فرمالیں۔ اس کے بعد یقیناً آپ پہلے سے کہیں بہتر انداز میں لکھ سکیں گے۔ مختصراً تین مشورے پیش ہیں:
- ویکیپیڈیا پر مضامین کے آخر میں مصنّفین اپنا نام درج نہیں کرتے۔
- غیر مستند کرامات وغیرہ بیان کرنے کے لیے ویکیپیڈیا مناسب مقام نہیں۔ ضرورت ہو تو متعلقہ شخصیت کے صفحے پر ہی ایسے واقعات مع حوالہ درج کیجیے۔
- مضامین لکھنے سے پہلے اگر انگریزی ویکیپیڈیا پر وہی موضوع ملاحظہ کرلیں تو واضح ہوجائے گا کہ مضامین کا اسلوب کیا ہونا چاہیے۔
فقط! --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:23, 21 نومبر 2014 (م ع و)
القابات اور رموز و اوقاف
[ترمیم]محترم خوشی ہوئی سلطان ریاض الحسن صاحب پر مضمون دیکھ کر اسی طرح آپ بے شک سلطان باہو کے سلسلہ سے آج تک کی تمام لڑی کی شخصیات پر ترتیب وار مضمون بنا دیں، ایک بات یاد کر لیں ویکی پیڈیا کوئی تبلیغی یا کسی مذہب کے لیے مخصوص نہیں، اس لیے یہاں پر ناموں کے ساتھ سابقے لاحقے (القابات، جیسے پیر، ڈاکٹر، پروفیسر اور سر، حضرت وغیرہ) نہیں لگائے جاتے، خاص کر عنوان میں، دوسری؛ بات جب کوئی جملہ ختم ہو تو اس کے فوری بعد خاتمہ (فل سٹاپ ۔) لگاتے ہیں، آپ خالی جگہ (سپیس) دے کر لگا رئے ہیں۔ جس شخصیت پر مضمون ہو اس پر توجہ مرکوز رکھیں، شخصیت کے پیر یا والد کا تذکرہ بلکل مختصر ہوتا ہے، ایسی شخصیت جس پر مضمون ہو ویکیپیڈیا پر یا ہونا چائيے تو ان کے نام کو مربع قوسین یہ والی [[ ]] میں لکھ دینے سے وہ اس مضمون کا خود کار طریقے سے ربط (لنک) بن جاتا ہے۔ آپ کے پاس لازمی کچھ کتب اور ویب سائٹ ہونگی جن پر ان شخصیات پر یہ مواد لیا گيا ہے۔ ایک تو اسے ویکی پیڈیا کے انداز میں لکھنے کی کوشش کریں (اس کے لیے پہلے سے لکھے ہوئے بعض مضامین کو دیکھ لیں) دوسرا ہر اہم بات کو حوالہ کے ساتھ لکھیں۔ بغیر حوالہ کے آپ کی بات میں کوئی وزن نہیں ہوتا۔ سلطان باہو کے صفحہ پر ان کی کتب کی فہرست کی حاجت ہے۔ اگر ممکن ہو تو اس میں شامل کریں، کرامات کا بیان زیادہ سے ایک یا دو تک ہی رکھیں وہ بھی بطور کرامت اس طرح کہ فلاں نے اپنی فلاں کتاب میں ایک کرامت نقل کی ہے یا آپ کی طرف یہ کرامت منسوب کی جاتی ہے کہ ایک بار ۔۔۔۔۔ (آگے حوالہ کتاب یا ویب یا ویڈیو کا ربط دیں)--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:44, 21 نومبر 2014 (م ع و)