تبادلۂ خیال صارف:محمد عارف حسین مصباحی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب محمد عارف حسین مصباحی کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,222 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 04:49، 24 اگست 2020ء (م ع و)

درخواست[ترمیم]

آداب، امید ہے ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو وکیپیڈیا پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ جو بھی مضمون بنا رہے ہیں وہ پہلے سے موجود ہے جیسے حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اوران کا کائنات عالم پر ہمہ گیر اوردیرپا اثرات .. ایک مطالعاتی تحریر اور "شب براءت" رحمت الہی , فکر آخرت اور محاسبہ نفس کی رات یہ دونوں مضمون پہلے سے موجود ہیں وکیپیڈیا پر--- محمد بن عبد اللہ اور شب برات کے نام سے۔ آپ مضمون بنانے سے پہلے ایک مرتبہ وکیپیڈیا پر تلاش کر لیں آپ کو مل جائے گا۔ اس کے بعد آپ اس مضمون میں ترمیم کر سکتے ہیں اور حوالہ شامل ضرور کریں کی آپ نے کون سی کتاب سے مواد لیا ہے۔ بلا حوالہ مضمون اور بلا حوالہ مواد حذف کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کو کچھ پوچھنا ہے تو آپ میرے تبادلۂ خیال صحفہ پر پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ--- الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:35، 31 اگست 2020ء (م ع و)

غیر ویکی موضوعات[ترمیم]

محترم آپ جن موضوعات پر ، جس اسلوب میں لکھ رہے ہیں، یہ غیر ویکی موضوعات ہیں، شب برات کے فضائل کا عنوان ویکی طرز کا نہیں، نہ ہی محض فضائل کا موضوع ویکی پر قبول کیا جاتا ہے، ہاں شب برات مضمون کے اندر، باحوالہ، ویکی اسلوب میں، دعائیہ و توقیری الفاظ کے بغیر، محض فضائل کی ایک سرخی کے تحت فضائل بطور اقتباس درج ہو سکتے ہیں، لیکن یاد رہے، اس پر ایک نکتہ نظر، ایک مکتب فکر یا ایک فقہی نکتہ نظر نہیں ہوتا، اس لیے کوئی بھی ایسا مواد، جو کسی خاص، فقہ، مکتب فکر یا کسی ایک فرقے کے نزدیک جاغز یا ناجائز ہو تو اسے اسی طرز پر لکھا جائے کہ وضاحت ہو، قاری کو آپ تبلیغ نہیں کر سکتے، نہ اسے باور کرانے کی کوشش کہ یہ ہی ثابت شدہ۔ جو کچھ بھی لکھا جائے گا، وہ حوالوں کے ساتھ ہو گا اور جو کوئی دعوے شامل ہوں گے وہ شخصیت کے نام کے ساتھ ہوں گے، یعنی فلان عالم دین کے نزدیک یہ فعل مستحب ہے۔ اور فلاں کے نزدیک مکروہ۔

ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے، اس لیے یہاں، اخباری کالم نام یا رسائل کے مضمون والا اسلوب قبول نہیں کیا جاتا۔ اس لیے براہ کرم اپنی محنت کو درست طریقے سے جاری رکھیں تاکہ آپ کا لکھا باقی رے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:11، 31 اگست 2020ء (م ع و)

شکریہ نوازش کرم فرمائی کا.. ہم کوشش کریں گےہمارے جن مضامین اور موضوعات کو ویکی پیڈیا سے حذف کردیا گیا ہے اسے از سر نو ویکی پیڈیا کے انداز پر ہم نظر ثانی کرکے, تحریر ویکی پیڈیا کے حوالے کریں گے ان شاء اللہ... ویسے ہمارے مضامین. مثلا ماہ رمضان اور اعتکاف, علمائے حق اور علمائے سو, عیب جوئی کس کی ہونی چاہئے اور کس کی نہیں ان جیسے مضامین حوالون سے مزین تھے. پھر بھی آپ کی ہدایات پر ہم نظر ثانی کر کے آپ کے حوالے کریں گے ان شاء اللہ محمد عارف حسین مصباحی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:58، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)

اسی طرح علامہ ارشد القادری اور ملی وتعلیمی خدمات کے حوالے سے مضمون وہ بھی با حوالہ تھا... اسے بھی جانبدارانہ بتا کر حذف کردیا گیا..... ؟ محمد عارف حسین مصباحی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:00، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)

علامہ عبد العزیز محدث مرادابادی ملی وتعلیمی خدمات پر مشتمل حوالہ جات سے مزین تھا جسے ہم نے الگ سے تحریر کیا تھا اسے بھی عبد العزیز نامی ویکی پیڈیا پر ہونے کی وجہ سے ہمارے مضمون کو حذف کردیا گیا.... محمد عارف حسین مصباحی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:03، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)

ویکی اسلوب[ترمیم]

محترم مضامین تحریر کرتے ہوئے آپ ویکی اسلوب کو بھی مد نظر رکھیں، اس کے لئے ویکی مضامین کا گہرا مطالعہ اشد ضروری ہے آپ کے لئے۔ یہاں مضامین افسانوی، داستان اور کالم کے انداز میں نہیں لکھے جاتے نہ ہی القاب وتعزیت و تہنیت کا رواج ہے اور سب سے ضروری یہ بات کہ اپنا نام اور ای میل لکھنا منع ہے۔ ان سب باتوں کا خیال رکھیں اور بہتر یہی ہے کہ کچھ عرصہ مطالعہ جاری رکھیں ، نئے موضوعات تخلیق کرنے سے پہلے موجودہ مضامین میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ ویکی اسلوب سے آشنا ہوسکیں۔ زیادہ آداب آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:25، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)

شکریہ نوازش.... کرم فرمائی کا دعاوں کی گزارش ہے محمد عارف حسین مصباحی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:39، 2 ستمبر 2020ء (م ع و)

وکیمیڈیا فاؤنڈیشن ۲۰۲۱ ایوان متولیان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنا یاد رکھیں[ترمیم]

محترم محمد عارف حسین مصباحی،

آپ کو یہ پیغام اس لیے موصول ہو رہی ہے کہ آپ وکیمیڈیا فاؤنڈیشن ۲۰۲۱ بورڈ آف ٹرسٹیز کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ الیکشن ۱۸ اگست ۲۰۲۱ کو کھولا گیا اور ۳۱ اگست ۲۰۲۱ کو بند ہوگا۔

ویکیمیڈیا تنظیم ویکیپیڈیا جیسے منصوبوں کو چلاتی ہے اور اس کی قیادت ایوان متولیان کرتی ہے۔ ایوان وکیمیڈیا تنظیم کا فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ ایوان متولیان کے بارے میں مزید جانیں۔

اس سال چار نشستیں برادری کے ووٹ سے چن لیے جایں گے۔ دنیا بھر سے انیس امیدوار ان نشستوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ۲۰۲۱ ایوان متولیان امیدواروں کے بارے میں مزید جانیں۔

برادریوں کے تقریباً ۷۰۰۰۰ ارکان کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس میں آپ بھی شامل ہیں! ووٹنگ صرف 23:59 UTC ۳۱ اگست تک جاری رہے گی۔ محفوظ رائے شماری پر کسی بھی ویکیپیڈیا پر ووٹ ڈالیں۔

اگر آپ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں تو ووٹ دینے کے لیے شکریہ اور براہ کرم اس پیغام کو نظر انداز کریں۔ لوگ صرف ایک بار ووٹ دے سکتے ہیں چاہے ان کے کتنے ہی اکاؤنٹس ہوں۔

اس انتخاب کے بارے میں مزید معلومات پڑھیں۔. MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:56، 28 اگست 2021ء (م ع و)