تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل/وثق 3
سورج
[ترمیم]- سلام علیکم کاشف صاحب۔ سورج والے مضمون میں حوالہ جات نقل و چسپاں پر نظر نہیں آرہے کیونکہ تمام سانچے موجود نہیں ہیں۔ اسکا حل یہ ہے کہ cite book اور cite news وغیرہ کے سانچوں کو جوں کا توں انگریزی سے نقل کر لیا جاۓ جیسا کہ سانچہ:Cite journal کو نقل کیا گیا ہے۔ اگر کوئی اور ساتھی بہتر حل جانتا ہے تو ضرور مدد کردے۔ سمرقندی
- کاشف، آپ کی monobook.css تو درست معلوم ہوتی ہے۔ یہ تصدیق کر لیں کہ آپ کے پاس فونٹ بھی اسی نام سے دستیاب ہیں۔ مثلاً بعض شمارندہ پر علوی نستعلیق Alvi Nastaleeq v1.0 کے نام سے آتا ہے۔ notepad وغیرہ میں جا کر دیکھ لیں کہ کیا نام ہے۔ دوسرا monobook کے صفھہ کو refresh کرنا نہ بھولیں (جیسا کہ اس صفحہ کے اوپر لکھا ہوتا ہے)۔
--Urdutext 01:00, 11 اپريل 2009 (UTC)
- یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ نے فائرفاکس میں کوئی فونٹ زبردستی لاگو کرنے کا اختیار نہ منتخب کیا ہو۔ --Urdutext 13:33, 11 اپريل 2009 (UTC)
- کاشف بھائی مدد کرنے کا بہت شکریہ۔ والسلام۔ --Ubaidmughal 19:57, 9 جون 2009 (UTC)
تصاویر
[ترمیم]اگر آپ نے کلیدی تختہ کی تصاویر خود تخلیق کی ہیں تو براہ کرم ان کے صفحہ پر حقوق کا یہ سانچہ ڈال دیں
{{دائرہ عام۔صارف|کاشف عقیل}}
--Urdutext 23:35, 9 جون 2009 (UTC)
- بروقت اقدام کا بہت شکریہ عقیل بھائی فائل:Smile.PNG --سمرقندی 05:16, 10 جون 2009 (UTC)
- بھائی صاحب! آپ کی بات صحیح ہے مگر وہ پیج کھلتا نہیں ہے،میں پہلے ایسا کرکے دیکھ چکا ھوں ،ناٹ فاؤنڈ بتا تا ہے۔ اس لیے ھوم پیج کا لنک دے دیا ۔،صرف دومرتبہ کلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے : ایک تو ھوم پیج کے لیے دوسرا ،ھوم پیج کھلنے پر اردو پر کلک، اس کے بعد آپ کی تلاش کردہ چیز موجود پاؤگے.۔میں اس ویب سائیٹ کی تشھیر کے لیے مامور نہیں ھوں،بس موضوع سے متعلق پایا ،حوالہ دے دیا۔۔ تا کہ قارئین فائدہ اٹھائیں، اور کوئی غرض نہیں میری، صارف خیر فائل:Smile.PNG۔ --Think good do good 18:57, 18 جون 2009 (UTC)
- سلام مسنون! میں نے موضوع سے متعلق ہی مفت کتابوں کے لنک دے دیے ہیں تاکہ صارفین اگرڈاون لوڈ کرنا چاہیں تو کرسکیں۔ اوربس، تشہیرکرنا بالکل بھی میری غرض نہیں۔جیسے دیکہیۓ ذاکر نائیک کی کتابیں۔
میرا ان ویب سائیٹ والوں سے کوئی علاقہ نہیں، نہ میں انہیں جانتا ہوں۔ضرورت کی چیز جہاں ملتی ہے اس کا حوالہ دینا کیا کوئی معیوب بات ہے وکیپیڈیا میں؟ ،ان دو سائیٹوں کا جہاں بھی میں نے حوالہ دیا ہے اسی کے تحت ہی دیا ہے،اس کو سمجہیں، بھائی صاحب!۔
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ دیگر نام کا سانچہ ماشااللہ ویکیپیڈیا پر ایک اھم اضافہ ہے۔ اگر ہو سکے تو اس میں فارسی اور جاپانی کا زبانوں کا اندراج بھی فرما دیجیۓ۔ --سمرقندی 13:10, 23 جون 2009 (UTC)
- شکریہ بھائی کاشف عقیل صاحب۔ --Ubaidmughal 23:01, 23 جون 2009 (UTC)
- بہت شکریہ۔ سانچے کو زورسفرینہ میں استعمال کیا ہے، ایک بات اور ہے کہ پہلے انگریزی آرہی ہے بعد میں جاپانی۔ مناسب ہوگا کہ متعلقہ زبان ہر سانچے میں پہلے آۓ اور انگریزی بعد میں۔ انگریزی کے لیۓ تو انگریزی کا سانچہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 01:55, 24 جون 2009 (UTC)
سانچے
[ترمیم]اردو عنوان سے سانچے بناتے وقت اس کا انگریزی وکیپیڈیا کے نام سے redirect بھی بنا دیا کریں، تاکہ بعد میں کوئی غلطی سے انگریزی وکیپیڈیا سے وہی سانچہ دوبارہ نقل نہ کرے۔ --Urdutext 02:30, 28 جون 2009 (UTC)
- اس سانچے میں تو اردو والا ہی افضل ہے، جو آپ نے بنایا ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ تمام سانچہ اردو میں ہو، تاکہ استعمال میں آسانی ہو، اور صارف LTR/RTL کے چکر سے آزاد ہو۔ مگر وقت کی کمی کے باعث ہم لوگ انگریزی وکیپیڈیا سے نقل کر کے اور صرف نظر آنے والی چیزیں اردو میں ترجمہ کر کے استعمال کرتے رہے ہیں۔ انگریزی میں رکھنے کے حق میں ایک دلیل یہ دی جا سکتی ہے جب انگریزی وکیپیڈیا پر سانچے میں کوئی ترقی کی جائے گی تو اسے اردو میں لانا نسبتاً آسان ہو گا۔ --Urdutext 03:21, 28 جون 2009 (UTC)
- انگریزی کے حق میں ایک اور دلیل: اس کے علاوہ اکثر مضامین کا ابتدائیہ انگریزی سے ہی نقل کیا جاتا ہے، اور اس معاملے میں بھی اگر سانچہ انگریزی میں ہو تو قطع/چسپاں سے کام چل جاتا ہے۔
- حوالہ والے سانچہ میں اب دونوں کو اپنی جگہ رہنے دیں۔
--Urdutext 03:27, 28 جون 2009 (UTC)
زمرہ
[ترمیم]السلام علیکم کاشف بھائی۔ گذارش ہے کہ جتنے بھی سانچے آپ تیار فرمائیں ان میں زمرہ:سانچے میں موجود کوئی ذیلی زمرہ ، مثال کے طور پر زمرہ:انتظامی سانچے یا کوئی اور متعلقہ زمرہ ایسا ضرور رکھ دیجیۓ کہ جس سے وہ سانچہ ، زمرہ:سانچے میں چلا جاۓ۔ اس طرح بعد میں ان کو تلاش کرنے میں آسانی رہے گی۔ --سمرقندی 04:21, 28 جون 2009 (UTC)
- براۓ کرم infobox قسم کے سانچوں کو اردو پر لاتے وقت ان کی تمام تر coding انگریزی والی ہی رہنے دیجیۓ ؛ جیسا کہ اردو ٹیکسٹ صاحب نے کہا کہ اس طرح نا صرف یہ کہ صرف نقل و چسپاں کرنے سے کام چل جاتا ہے بلکہ انگریزی ویکی پر ان سانچوں کی مستقبل میں بہتری یا تبدیلی کی صورت میں بھی اردو پر فوری طور پر تبدیلی لانے میں آسانی رہے گی۔ میرا تو مشورہ ہے کہ infobox قسم کے ہی نہیں بلکہ تمام تر سانچوں کو انگریزی coding میں ہی رکھا جاۓ صرف نظر آنے والے متن کی direction کو rtl کر دیا جاۓ، سانچوں کا نام بھی انگریزی میں ہی رکھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو رجوع مکرر بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر دیکھیۓ سانچہ براۓ امراض سانچہ:Infobox Disease میں تمام متن اردو میں دائیں سے بائیں آتا ہے۔ اسی طرح ایک اور مثال عناصر کے سانچے کی ہے، اس سانچے کو انگریزی ہی میں رکھنے کی وجہ سے بےشمار زمرہ:عناصر ، باآسانی اردو پر نقل کیۓ جاسکتے ہیں ، جیسے پارہ وغیرہ۔ طویل پیغام کی معذرت --سمرقندی 04:30, 28 جون 2009 (UTC)
نوٹ
[ترمیم]عقیل بھائی وحدت الوجود کے تبادلہ خیال صفحہ ملاحظہ کریں!
٭السلام علیکم ۔ اللہ آپ رحم فرمائے!
صحیح صحیح جو باتیں اہل حدیث کے ہاں ہیں ان کا ذکر کرنا یہ جانبداری ہے؟ اگر آپ کو ان کی صحت پر شک ہے تو میں نے جو حوالے دیے ہیں ان کا مطالعہ آپ کرسکتے ہیں،میں نے دلیل کے بغیر کوئی بات بیان نہیں کی ہے، اور نہ مجھے اس کی عادت ہے،بے دلیل بات کوئی وزن نہیں رکھتی۔ یہ مشکوک سانچے اتنی آسانی سے لگادیتے ہو؟،کہیں آپ، یہ تو نہیں سمجھتے کہ جو بات آپ کو اچھی لگے وہی ذکر کی جائے اگر چہ کہ حقیقت سے اس کا تعلق نہ ہو؟ ۔ وکیپیڈیا کی ترقی کے لیے رضاکارانہ طور سے مجھے کام کرنے دوگے بھی یا نہیں؟ میں نے وکیپیڈیا کے اصول کو سامنے رکھتے ہوے ہی مضمون میں اضافہ کرنا شروع کیا ہے۔
آپکا ویکی دوست:--Think good do good 15:16, 3 جولائی 2009 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ منتظمین کے صفحے پر راۓ شماری کے فیصلے کے بعد آپ آج سے بطور منتظم ویکیپیڈیا پر داخل ہوسکتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کا ساتھ ، دیگر ساتھیوں اور اردو دائرۃ المعارف کے لیۓ ہی نہیں بلکہ اردو میں منتقلیِ علمی مقالاتِ دین و دنیا کے لیۓ بھی سود مند رہے گا۔ --سمرقندی 16:46, 3 جولائی 2009 (UTC)
باب
[ترمیم]انگریزی وکیپیڈیا پر Portal: ایک نام فضاء (namespace) ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر "باب:" ویسے ہی مضامین کے ساتھ لگا دیا گیا تھا مگر اسے کوئی درجہ حاصل نہیں۔ وکیپیڈیا کے کسی steward سے رابطہ کر کے (IRC وغیرہ پر) پوچھیں کہ کو اردو وکیپیڈیا پر portal namespace چالو کر دے۔ --Urdutext 13:44, 4 جولائی 2009 (UTC)
- میں نے تو صرف آپ کے علم میں لانے کے لیۓ پیغام درج کر دیا تھا؛ اگر انگریزی والا باب کا سانچہ سطح البین پر اردو دکھاتا ہے تو وہی درست ہے، ایسی صورت میں اردو والا نام انگریزی کی جانب رجوع مکرر کروا دیجیے گا یا پھر تمام استعمال شدہ جگہوں پر انگریزی والے سے تبدیل کر کہ اردو والا حذف کر دیجیے گا۔ کوئی اور طریقہ مناسب ہو تو ویسے ہی کر لیجیے فائل:Smile.PNG --سمرقندی 14:25, 4 جولائی 2009 (UTC)
- Stewards اسے کہتے ہیں دخل در معقولات فائل:Smile.PNG --سمرقندی 16:20, 4 جولائی 2009 (UTC)
- اور معاونت:IRC پر کچھ ابتدائی باتیں یہاں ہیں۔--Urdutext 23:30, 4 جولائی 2009 (UTC)
لنکسٹر اپڈیٹ
[ترمیم]سائن ان والا مسئلہ حل کر کے نئی فائل اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ دیگر مسائل کے حل کیلیے زیادہ وقت درکار ہو گا۔ حیدر 05:17, 10 جولائی 2009 (UTC)
شکریہ
[ترمیم]کاشف عقیل صاحب
آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اتنی اہمیت دی۔ بلا شبہ میں چاہتا ہوں کہ وکیپیڈیا میں باقاعدہ شرکت کروں لیکن ہمیشہ وقت کی کمی آڑے آتی رہی۔ بہرحال کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح کچھ وقت نکال کر وکیپیڈیا میں حصہ لوں۔
شکریہ۔
پرویز احمد
Translation request
[ترمیم]Greetings !Could I ask you to translate en:Qin Shi Huang(listed in 1000 vital articles) and en:Wuhan(a chinese city,my hometown) into Urdu?You may shorten them as possible to contain only the basic informations,one or two sentences are enough. If you want me to translate any article into Chinese or Vahcuengh,contact me without hesistation. Thank you very much!--Biŋhai
مدد درکار
[ترمیم]کاشف بھائی ، ماشااللہ آپ سانچہ سازی کا نہایت اھم کام کر رہے ہیں جس کی اردو ویکی پر سخت ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔ کیا آپ غدومائی سلیلت قولونی کے انگریزی بین الویکی پر موجود سانچہ PBB کو اردو پر لانے میں مدد کر سکتے ہیں؛ انسانی موراثہ میں کوئی 30000 سے زیادہ وراثے ہیں جو اس سے زیادہ اقسام کے لحمیات تیار کرتے ہیں ، اگر یہ سانچہ ہی نقل و چسپاں کر دیا جاۓ تو موراثہ (genome) اور ملحمیہ (proteome) کی بے پناہ معلومات با آسانی اردو پر منتقل ہو جائیں گی اور ہزاروں اھم ترین صفحات کا اضافہ بھی ساتھ ہو جائے گا۔ زحمت کی معذرت۔ --سمرقندی 03:53, 18 جولائی 2009 (UTC)
- توجہ کا شکریہ۔ فی الحال ان وراثوں پر کام کا ارادہ باندھا ہے کہ جو سرطان سے متعلق ہوتے ہیں اور یہ وراثے ایسی لحمیات تیار کرتے ہیں کہ جن میں کسی نقص کی وجہ سے سرطان کی بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان کی فہرست تو بہت طویل ہے اور انشااللہ جیسے جیسے کام آگے بڑھے گا ان میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ ابھی میں آپ کے صفحے پر چند نام تجرباتی طور پر درج کر رہا ہوں؛ یہ تمام نام اپنے صفحات انگریزی ویکی پر رکھتے ہیں اور آپ کو باآسانی دستیاب ہو جائیں گے۔
- Tumor necrosis factor-alpha
- BRCA1
- p53
- Bcl-2
- BRCA2
- p73
- APC (gene)
- PTEN (gene)
اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 13:32, 18 جولائی 2009 (UTC)
- کاشف بھائی کراچی والے مضمون میں سانچہ:Infobox Settlement میں coordinates والی سطر دو بار نظر آتی ہے ، میری سمجھ میں اس کی وجہ نہیں آرہی ، کہیں ایسا تو نہیں کہ سانچہ دوبارہ نئے سرے سے انگریزی ویکی سے نقل کرنے کی ضرورت ہو۔ ہوسکتا ہے پہلی نقل و چسپاں میں کوئی ذیلی سانچہ آنے سے رہ گیا ہو۔ --سمرقندی 15:15, 20 جولائی 2009 (UTC)
- کاشف بھائی ہو سکے تو اس جاپانی زبان کے مضمون میں موجود سانچہ JapaneseText کو دیکھیے گا۔ انگریزی پر تو یہ Infobox language کے اوپر درست آتا ہے جبکہ اردو ویکی پر infobox اپنی جگہ سے سرک جاتا ہے۔ میں نے جوں کا توں نقل کیا تھا، سمجھ نہیں آرہا کیا معاملہ ہے۔ float:left کر کہ بھی دیکھا کام نہیں چلا۔ --سمرقندی 07:21, 22 جولائی 2009 (UTC)
- بہت شکریہ کاشف بھائی ۔ میں اپنی نئی ترامیم کو واپس کر دیتا ہوں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 16:06, 22 جولائی 2009 (UTC)
- آپ کی تجویز کردہ ترتیب ہی مناسب لگتی ہے، اردو مکلمین کے لیۓ یہی تین زبانیں زیادہ مدمقابل آتی ہیں۔ --سمرقندی 05:20, 23 جولائی 2009 (UTC)
بین الوکی روابط
[ترمیم]السلام علیکم کاشف بھائی۔ آپ کا ایک روبالہ بین الوکی روابط کو ترتیب دے رہا ہے جو ایک قابل تحسین قدم ہے۔ اس میں ترتیب کسی حساب سے ہے۔ دوسری زبانوں میں یہ حروف تہجی کے اعتبار سے ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو کیا وجہ ہے کہ فارسی اور انگریزی اپنی جگہ نظر نہیں آ رہے؟ کسی اور زبان کے وکی بشمول انگریزی و فرانسیسی کو دیکھا جائے تو ترتیب متعلقہ زبان کی حروف تہجی کے حساب سے ہوتی ہے۔--سید سلمان رضوی 09:04, 23 جولائی 2009 (UTC)
- اگر "وکیپیڈیا:رائے شماری برائے ترتیب روابط" بارے رائے دہی کے لیے ایک خط "وکیپیڈیا برقی فہرست" پر روانہ کر دیں، تو میرے خیال میں اچھا ہو گا۔ 30-35 ارکان ہیں، ان میں اگرچہ تمام فعال رکن نہیں، مگر صاحبِ رائے افراد ہیں، ممکن ہے کوئی اچھی تجاویز سامنے آئیں۔ ذاتی طور پر میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کر پایا۔--Urdutext 18:17, 25 جولائی 2009 (UTC)
too good
[ترمیم]"وحیدالدین سپیم" کو نکالنے کے سلسلہ میں آپ کے روبالہ کی املا پڑتال کی درستگیاں بھی ضائع ہو رہی ہیں، جس کے لیے معزرت اور پیشگی معزرت ہے۔--Urdutext 12:59, 25 جولائی 2009 (UTC)
السلام علیکم کاشف عقیل بھائي، میں مولانا وحید الدین خان کی رائے یا تحریر متعلقہ موضوعات پر بحوالہ نقل کرتاہوں،کیا ایسا کرنا ویکیپڈیا کے خلاف ہے؟ یہ اردوٹکسٹ صارف ،مجھےآخری وارننگ دے رہے ہیں یہ کیا ہے میں سمجھ نہیں پایا؟ کیا مولانا وحید الدین خان کے کتابوں سےمتعلقہ موضوعات پر اقتباسات نقل کرنا ( تاکہ صارفین ان کی رائے سےآگاہ ہوں) غلط ہے؟ ۔ کسی کی تحریر کے نقل کرنے کےلیے انٹرنیشنل اصول وضوابط کیاہیں؟ اور خود ویکپیڈیا کے کیا اصول ہیں ،اگر مجھ سے کچھ خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تو آگاہ کریں!--Think good do good 16:08, 25 جولائی 2009 (UTC)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ انگریزی اچھی طرح سے جانتے ہی ہونگے حضرت مولانا وحید الدین خان کے بارے میں جاننے کے لیے بیرونی لنک پر ملاحظہ کرسکتے ہیں،ان کی خاص ویب سائیٹ بھی ہے، اگر ہوسکے تو آپ ہی انگریزی سے اردو میں ترجمہ کردیں۔میں انگریزی نہیں جانتا۔ لنک: / مولانا وحید الدین خان مولانا کی خاص ویب سائیٹ جو پوری دنیا میں مشہور ہے،اس کا لنک:http://www.alrisala.org/index.html
بھائی صاحب کیا آپ نے بتایا گیا ویب سائیٹ دیکھ لیا؟ نہیں تو دیکھ کے مجھے صحیح رائے دیں مہربانی ہوگی۔جواب کا منتظر آپکا ویکی دوست--Think good do good 18:49, 25 جولائی 2009 (UTC)
- السلام علیکم۔ بین الوکی روابط پر رائے شماری ایک اچھا اقدام ہے۔ میرا مقصد صرف کوئی واضح طریقہ وضع کرنا تھا تاکہ تمام مضامین میں ایک جیسا ہی ہو۔ لیکن کہیں بعد میں یہ نہ ہو کہ انگریزی سب سے اوپر آ جائے۔ عربی، فارسی و انگریزی والی ترتیب بہتر ہے۔--سید سلمان رضوی 22:41, 25 جولائی 2009 (UTC)
٭ سلام مسنون! ویکی کے انگریزی اڈیشن میں بھی آپ مولانا وحید الدین خان کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں اس کا لنک ہے:http://en.wikipedia.org/wiki/Maulana_Wahiduddin_Khan --Think good do good 01:34, 26 جولائی 2009 (UTC) کاشف بھائی مولانا کا ویب سائیٹ ہی دیکھ لیں مولانا کا صحیح تعارف مل جائے گا اور اصل حقیقت منکشف ہوکر سامنے آئیگی۔http://www.alrisala.org/index.html ،ویب سائیٹ ملاحظہ کرنے کے بعد آپ کا اعتراض دور ہوجائےگا۔ ہوسکتاہے انگریزی میں نقل کرنے والے نے غلطی کی ہو؟ آپ ویب سائیٹ ضرور ملاحظہ کریں بھائی۔--Think good do good 03:20, 26 جولائی 2009 (UTC)
- معذرت کی کوئی بات نہیں کاشف بھائی ؛ ہم سب کی کارکردگیاں اور غلطیاں سب مشترکہ ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ اردو ٹیکسٹ بھائی یا عبید بھائی بھی اس بات کو محسوس کریں گے۔
- سانچہ { { تائید } } کا مدمقابل سانچہ { { تنقید } } سے بہتر { { تنسیخ } } نہیں ہوگا؟ کیا خیال ہے آپ کا؟ --سمرقندی 14:27, 27 جولائی 2009 (UTC)
- نہیں کاشف بھائی ، تنقید ہی رہنے دیتے ہیں ، یہی سمجھنے میں آسان لگتا ہے۔ بس ایسے ہی مشورہ کیا تھا۔ --سمرقندی 14:37, 27 جولائی 2009 (UTC)
banishing yourself is generally not a good idea :-)
- کاشف بھائی انشااللہ کل کسی وقت اپنی معلومات کی حد تک ایک فہرست آپ کے اشارہ کردہ صفحے کے تبادلۂ خیال پر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ جب تک عمل پیرا تمام روبات پر متفقہ الفاظ اور املا نہیں ہوگا تو کوئی مفید نتیجہ آنے کی توقع کم ہے، کہ ایک روبہ درست کرے گا اور دوسرا روبہ اس کو واپس کر لوٹا دے گا فائل:Smile.PNG اس لیئے مناسب ہے کہ پہلے تبادلۂ خیال پر متفقہ فہرست تیار کر لی جائے اور پھر اس کو تمام روبات کو سونپ دیا جائے۔ --سمرقندی 15:03, 30 جولائی 2009 (UTC)
- آپ سے ناراضگی کا سوچ بھی نہیں سکتا ، میں نے اسے احترام کا نام دیا ہے۔ اب تک یہی شور رہا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر سخت حمکت عملی اردو والوں کو اس جانب آنے سے روک رہی ہے اور اس طرح اردو ویکیپیڈیا اردو کی ترقی کی راہ میں حائل ہے؛ اب دیکھ لینا چاہیئے کہ اردو سمجھنے والے کس قدر اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں اور اردو کو کس قدر ترقی دیتے ہیں۔ --سمرقندی 03:33, 6 اگست 2009 (UTC)
- کاشف بھائی کیا آپ اپنا کوئی e-mail دے سکتے ہیں، اگر یہاں نا لکھنا چاہیں تو میں آپ کو اپنا e-mail دے دونگا اس پر بھیج دیجیئے گا۔ --حمید 02:05, 8 اگست 2009 (UTC)
- السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میں نے عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق سے اس ویب سائیٹ کے مدیر تنفیذی سے مضامین کے نقل کرنے کی اجازت مل چکی ہے،وہ میرے ہی گاؤں والے اور ایک ہی جامعہ سے پڑھے ہیں،مدیر تفیذی کا نام عبد السلام عمری ایم اے عثمانیہ،مقیم حال سعودی عرب۔
آپ محترم سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس مضمون کو بحال کیاجائے، اور جو مضمون شیخ عبد القادر جیلانی کے نام سے لکھا گیاہے، اسے حذف کیاجانا چاہیے، مصدقہ حوالہ جات ہیں، نہ ہی صحیح معلومات دی گئی ہیں۔
اسلامی تہذیب - تصویر
[ترمیم]کاشف بھائی اسلام و علیکم! سانچہ:اسلامی تہذیب پر ایک نظر ڈالئے، میں نے ایک تصویر رکھی ہے۔ آپ کی رائے طلب ہے۔ Ahmadnisar 11:54, 11 اگست 2009 (UTC)
RE: Bot
[ترمیم]Hi and thanks for the advice. I've already changed the configuration for my bot. I've added the following: 'ur': [ar, fa, en] + self.alphabetic in my wikipedia_family.py. Any problem you can talk to me. Regards, Luckas Blade 00:31, 14 اگست 2009 (UTC)
- It is changed if you do "svn update".
Thanks Carsrac 17:48, 15 اگست 2009 (UTC)
شکریہ
[ترمیم]وعلیکم السلام برادر کاشف! دعاؤں کے لیے بہت مشکور ہوں۔ طبیعت اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے لیکن فی الوقت پہلے کی طرح کام نہیں کر پا رہا۔ فہد احمد 03:47, 19 اگست 2009 (UTC)
- السلام علیکم کاشف صاحب! کیسے ہیں بھائی ؟ بہت عرصے بعد نظر آئے فائل:Smile.PNG --سمرقندی 01:24, 11 ستمبر 2009 (UTC)
- پرسشِ احوال کا شکریہ ، دعا ہے آپ کی۔
- ایک بار آپ نے باب کو نام فضا بنانے کے لیئے کوشش کا آغاز کیا تھا، اس معاملہ کا کیا رہا ؟ کسی کروٹ بیٹھا کہ ابھی ڈانوا ڈول ہے فائل:Smile.PNG --سمرقندی 04:57, 11 ستمبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی سلام علیکم؛ فہد بھائی کے تبادلۂ خیال پر ایک پیغام صارف Discjjockey کی جانب سے آیا ہوا ہے میرا خیال ہے کہ اسی مقام پر آپ کی رائے یا مشورہ بھی اس سلسلے میں مفید ہوگا۔ --سمرقندی 04:29, 13 ستمبر 2009 (UTC)
:-)
[ترمیم]Hi, thank you for responding me. Unfortunately, I'm not a Bot Operator, I've no suggestion neither, due to the lack of experience in the matter.
I believe that the bot, if created, would be of a great help. I'll appreciate if you, or anyone of your BotOp friends, can creat one; I'm tired of manual adding, plus, I find that many articles are easily linked between Urdu & Arabic wikis than with English Wiki, such as disambiguation ones; resulting to linguistic reasons.
Regards. --Discjjockey 23:44, 13 ستمبر 2009 (UTC)
- Hi, it's me again, I need help on translation/transliteration: What's Khawasspuras on Urdu?--Discjjockey 23:50, 14 ستمبر 2009 (UTC)
- Hello, thank you for helping me, I appreciate it. I've another question if you don't mind: What do we call an Union Territory in Urdu?
شکریہ--Discjjockey 21:56, 20 ستمبر 2009 (
UTC)
- کاشف صاحب ! الطاف حسین قادیانیوں کے ہر دل عزیز قائد بن چکے ہیں۔
اندرونی روابط
[ترمیم]محترم عقیل صاحب میرے زیادہ تر مضامین میں اندرونی روابط کی نشاندہی موجود نہیں میں نے نوٹس کیا ہے کہ آپ کوشش کررہے ہیں کہ ایسے مضامین کی اصلاح کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیں۔ کوئی ایک بندہ ایسا ضرور ہونا چاہیے۔ جو کہ مضامین میں موجود اندرونی روابط کی نشاندہی کرتا رہے۔ شکریہ۔
css
[ترمیم]اردو وکیپیڈیا پر جب تصویر کے سامنے "عددی فہرست" ہو تو وہ نیچے کھسک جاتی ہے، مثال Kepler's laws of planetary motion۔ اس پر آپ کیا کوئی تحقیق کر سکتے ہیں؟--Urdutext 00:59, 1 نومبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ، اب ٹھیک نظر آ رہا ہے۔--Urdutext 02:29, 1 نومبر 2009 (UTC)
- پر میرے پاس تو ابھی بھی وہی مسئلہ ہے ، یعنی عبارت تصویر سے نیچے کھسک رہی ہے اور تصویر کے سامنے دائیں جانب تمام جگہ خالی ہے۔ کیا یہ میرے computer کا مسئلہ ہے؟ ہو سکے تو اس بارے میں بھی کوئی راہنمائی فرمایئے۔ --سمرقندی 02:59, 1 نومبر 2009 (UTC)
- سمرقندی بھائی، ایک بات تو یہ ممکن ہے کہ آپ کے پاس Common.css تازہ نہ ہوئی ہو۔ اسے تازہ کرنے کے لئے Shift دبا کر اپنے browser کا refresh بٹن کلک کریں۔ اگر ایسا کرنے پر بھی مسئلہ حل نہ ہو، تو مجھے اپنا OS اور browser کا ورژن بتائیں۔ میں نے اسے صرف فائرفاکس 3.5.4 اور IE 8 میں ٹیسٹ کیا ہے، Windows 7 x64 پر۔ --کاشف عقیل 03:35, 1 نومبر 2009 (UTC)
- تاخیر کی معذرت اور راہنمائی کا شکریہ۔ ie8 اور windows xp ہے میرے پاس لیکن آپ نے بالکل درست نبص پر ہاتھ رکھا کاشف بھائی؛ میں browser کو تازہ کیا تو اب صحیح آرہا ہے۔ --سمرقندی 06:22, 1 نومبر 2009 (UTC)
vector.css
[ترمیم]"Try beta" میں یہ ڈھنگ پرچہ vector.css استعمال ہو رہا ہے۔ وقت ہو تو اس کی طرف توجہ دیں۔ فی الحال صرف RTL وغیرہ کر دیں۔ فونٹ کو نہ چھیڑیں، صارفین کو اپنی مرضی کے چننے دیں؛ مونوبک میں فونٹ کی کھچڑی پکی ہوئی ہے اور کچھ غیر معیاری فونٹ استعمال ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ common.css میں سے بھی متعین فونٹوں کو نکال کر monobook.css میں لانے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ باقی ماندہ جلدوں پر اس کا اثر نہ ہو۔--Urdutext 20:50, 1 نومبر 2009 (UTC)
- مثال مشتق دیکھیں، تصاویر جو بائیں ہونی چاہیں، دائیں طرف نظر آ رہی ہیں۔--Urdutext 10:19, 2 نومبر 2009 (UTC)
- تصاویر اور ترمیم کے ربط کو میں نے درست کردیا ہے۔ اگر اور کسی چیز میں RTL کا مسئلہ نظر آئے تو برائے مہربانی نشاندہی کریں۔ --کاشف عقیل 04:32, 7 نومبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ، درست نظر آ رہا ہے۔--Urdutext 14:08, 7 نومبر 2009 (UTC)
روبہ
[ترمیم]میرا خیال ہے کہ روبہ کو صرف نئے آنے والے صارفین (6 نومبر 2009ء) کے بعد آنے والے صارفین پر پیغام لگانا چاہیے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ غیرزبان کے فرد پیغام سے کچھ پریشان ہوئے ہیں۔--Urdutext 23:32, 7 نومبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی float کے انتخاب کے بعد صارف جدید میں عبارت کا تناسب بگڑ رہا تھا، ایسا کرنے کے لیۓ ہمیں سرخیاں بھی td اور tr میں کرنا ہوں گی۔ فی الحال گذشتہ تدوین پر واپس کر دیا ہے۔ --سمرقندی 03:41, 10 نومبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ کاشف بھائی، اردو وکیپیڈيا کے لیے آپ کی خدمات سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔ ابھی میں نے روبہ کی نتائج ملاحظہ نہیں کیے۔ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو آگاہ کردوں گا۔ والسلام فہد احمد 04:12, 10 نومبر 2009 (UTC)
ميل ملاقات
[ترمیم]جناب آپ نيويارک ميں ہوتے ہے؟ آئندہ ہونے والی نيويارک ميل ملاقاتوں ميں پاکستانی ويکيپيڈينس کے ليۓ en:User:Pharos کی طرف سے خاص دعوت کا پيغام ہے۔ --ثاقب قیوم 07:06, 13 نومبر 2009 (UTC)
شکریہ و مذید مدد درکار
[ترمیم]جناب کاشف عقیل صاحب، میں نہایت ممنون ہوں کہ آپ صاحب کی مدد سے اب میں ویکیپیڈیا کو بہتر انداز میں استعمال کر سکتا ہوں۔ دراصل میرا تجربہ ویکیپیڈیا پر نہایت قلیل ہے امید ہے آپ صاحب آگے بھی رہنمائی فرماتے رہیں گے۔ اگر تھوڑی مدد اور کر دیں تو نوازش ہو گی، میں فانٹ بارے وہ کوڈ استعمال کر چکا ہوں، بلکہ فانٹ فیملی میں علوی نستعلیق شامل کیا تو اپنے من پسند انداز میں دیکھنے کے قابل ہو گیا ویکیپیڈیا کو، لیکن ایک مسئلہ ابھی بدستور موجود ہے جو کہ فانٹ سائز سے متعلق ہے۔ اگر آپ اس بارے تھوڑی رہنمائی فرما دیں گے تو بندہ شکر گذار رہے گا۔ شکریہ--عمر احمد بنگش 18:53, 15 نومبر 2009 (UTC)
مخصوص رنگ
[ترمیم]کاشف بھائی میں نے سانچہ آئمہ اثنا عشریہ میں ہلکا سبز رنگ کیا تھا جو بھلا لگتا ہے مگر آپ نے اسے دوبارہ تبدیل کر دیا۔ کیا آپ بتائیں گے کہ مخصوص رنگ سے اجتناب سے کیا مراد ہے اور جو رنگ میں نے لگایا تھا وہ مخصوص کیسے ہے۔ موجودہ رنگ بہت بھدا ہے اور اسے میرے خیال میں تبدیل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ التماس ہے کہ اگر ممکن ہو تو واپس پہلے جیسا رنگ کر دیں۔ اسلامی سانچوں کے لیے ویسے بھی اگر کوئی رنگ اختیار کیا جائے تو وہ میری رائے میں سبز ہونا چاہئیے۔ نیلا رنگ ویسے ہی یہود سے منسوب ہے بہرحال التماس ہے کہ اسی رنگ کو بحال کردیں جب کسی رنگ کا فیصلہ ہو جائے تو میں خوشدلی سے اسے قبول کروں گا۔--سید سلمان رضوی 17:10, 18 نومبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی اردو وکیپیڈیا پر بے شمار سانچے ہیں جن کا رنگ ڈیفالٹ پر نہیں ہے۔ التماس ہے کہ پچھلا رنگ بحال کر دیں جو میں نے چنا تھا۔ آخر اس میں مضائقہ کیا ہے؟ --سید سلمان رضوی 17:35, 18 نومبر 2009 (UTC)
- شکریہ کاشف بھائی۔--سید سلمان رضوی 17:48, 18 نومبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی میں نے رنگ دوبارہ دیکھا ہے جو کہ ایک web color ہی ہے اور اس کا زمز 99cc99 ہے۔ بہرحال آپ کی توجہ کا شکر گذار ہوں۔ ویسے معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ کیا web colors تمام براؤزرز میں ایک جیسے نظر آتے ہیں؟ یا ان کے نظر آنے کا تعلق مانیٹر سے بھی ہوتا ہے؟ اصل میں میں نے ایک موقع جال http://browsershots.org/ کو استعمال کیا ہے جس میں آپ کسی بھی ویب مواد کو تمام براؤزرز پر دیکھ سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 11:07, 19 نومبر 2009 (UTC)
خانۂ معلومات مقام میں میل، کلومیٹر کا مسئلہ
[ترمیم]السلام علیکم کاشف بھائی، ذرا یہ ملاحظہ کیجیے گا کہ میں سانچہ:Infobox Settlement کو ضلع بدین کے مضمون میں شامل کیا ہے تو رقبے میں مربع میل اور مربع کلومیٹر والی سطر میں مسئلہ آ رہا ہے اور وہ کچھ یوں دکھائی دے رہی ہے۔ 6,726 km2 (2,596.9 sq mi) ۔۔ اس کا کوئی حل ہو سکتا ہے؟ فہد احمد 06:53, 19 نومبر 2009 (UTC)
- فوری کاروائی کا بہت شکریہ۔ میں تکنیکی طور پر تھوڑا کمزور ہوں، ورنہ آپ کو زحمت نہ دیتا فہد احمد 07:35, 19 نومبر 2009 (UTC)
- میری رائے میں مخفف (m2 وغیرہ) ہی بہتر ہیں۔ بس قوسین کا غلط رُخ کا مسئلہ حل کرنا ہے، سانچہ:convert میں dir=LTR وغیرہ سے یا پھر unicode control characters کی مدد سے۔ --Urdutext 22:30, 19 نومبر 2009 (UTC)
- بہت بہت شکریہ کاشف بھائی۔ یہ میرے لحاظ سے تقریباً مکمل ہے اور اس میں اپنی مرضی کے رنگ بھی لگائے جاسکتے ہیں فائل:Smile.PNG۔ ایک دو چیزیں البتہ باقی ہیں۔ آپ کی مدد سے مجھے بڑی خوشی ہوگی۔ میں خود بھی سیکھ رہا ہوں۔ اسے میں پنجاب کے اضلاع پر لگاتا ہوں اگر کوئی مسئلہ ہوا تو آپ کی مدد ضرور درکار ہوگی۔ سانچہ:شہر میں البتہ اگر push-pin کا اطلاق ہو جائے تو ایک ہی خالی نقشے پر ہم پن لگا کر اس کا محل وقوع دکھآ سکتے ہیں۔ یہ infobox settlement میں بھی موجود ہے مگر اسے سانچہ:شہر پر ابھی لگا نہیں سکا۔ --سید سلمان رضوی 15:19, 19 نومبر 2009 (UTC)
India / South Asia task force
[ترمیم]Please forgive my English, if you do not understand, I hope someone may translate.
The Wikimedia Foundation is looking for partipants from South Asia (India, Pakistan, Sri Lanka, Bangladesh and Nepal) to participate in a task force designed to reach out to internet users in that area. I am sending you this message because we have no or very little representation from Urdu speakers.
If you are interested and willing to participate, please see this page: <http://strategy.wikimedia.org/wiki/Task_force/India>. Thank you for your forbearance.
bastique talk 18:03, 19 نومبر 2009 (UTC)
- سلام علیک کاشف بھائی۔ سانچہ شہر کو کسٹمائزیبل بنایا ہے تاکہ رنگوں کی کوئی بھی سکیم استعمال ہو سکے۔ اب انتظار ہے کہ آپ اس میں کچھ ایسا کر دیں کہ ہم ایک سرخ نقطہ کی مدد سے کسی شہر کا محل و قوع بتا سکیں۔ میں نے اضلاع میں (مثلاً ضلع جھنگ) میں صوبہ پنجاب کی ایک ہی تصویر استعمال کرتے ہوئے سرخ تیر سے تمام اضلاع کے صفحات میں ان کا محل وقوع بتایا ہے۔ ادھر ٹھیک ہے کیونکہ ضلع کافی بڑا ہوتا ہے اور تیر تھوڑا ادھر ادھر ہو جائے تو کوئی بات نہیں۔ لیکن جب شہروں میں سرخ نقطہ لگائیں تو وہ مختلف براؤزرز میں مختلف جگہ نظر آتا ہے۔ (مثلاً پاکستان کی انتظامی تقسیم میں نیچے نقشے کو دو مختلف براؤزرز میں دیکھا جائے تو کراچی کا نقطہ اوپر نیچے ہوتا ہے) ۔ اس کا حل وہی کام ہے جو آپ نے شروع کیا ہے۔ اگر سانچہ شہر میں وہ کامیاب ہو جائے تو میں شہروں پر کچھ مضمونوں کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔ پیش از کار شکریہ قبول کیجئیے۔--سید سلمان رضوی 16:13, 21 نومبر 2009 (UTC)
- صد شکریہ کاشف بھائی۔ اب کچھ تبدیلیاں مثالوں میں درکار ہیں مثلاً طول البلد اور عرض البلد کے متغیر دکھآنا۔ دوسری بات آخری مثال میں دو نقشے ہیں جو کہ ایک ہی ہونا چاہئیے۔ یہ دونوں کام میں آج رات کر دوں گا انشاءاللہ۔ میں اب شہروں کے زمرے درست کر رہا ہوں اس کے بعد انشاءاللہ اس سانچے کا استعمال شروع ہوگا۔--سید سلمان رضوی 20:46, 21 نومبر 2009 (UTC)
- میں نے ریتخانہ کی مثال دیکھی ہے۔ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی کہ سانچہ میں سرخ نقطہ جو طول البلد اور عرض البلد کی مدد سے لگتا ہے کیا اس کے لیے یہ جاننے کی ضرورت نہیں کہ یہ شمال ہے یا جنوب اور مشرق ہے یا مغرب؟ پھر ایک تبدیلی یہ کردیں کہ محل وقوع الگ نہ دینا پڑے بلکہ طول البلد عرض البلد اور اس کی سمت (شمال جنوب وغیرہ) کے متغیرات سے ہی محل وقوع بھی دکھایا جائے اور اسی سے پش پن میپ کا کام ہو جائے۔ ایک اور چیز کہ سانچے میں یہ تبدیلی کر دیں کہ (1) اگر کسی نے نقشہ دیا ہو مگر طول بلد وغیرہ نہیں تو سادہ نقشہ نظر آئے۔(جیسے اگر ایسا نقشہ ہو جس میں نقشہ میں ہی شہر دکھایا گیا ہو)۔ (2) اگر نقشہ کے ساتھ طول بلد وغیرہ دیے ہوں تو سرخ نقطہ سمیت نقشہ نظر آئے۔ (3) اگر طول بلد وغیرہ دیے ہوں مگر نقشہ نہیں تو محل وقوع نظر آئے مگر نقشہ و نقطہ نہیں۔
اس طریقہ سے یہ سانچہ لچکدار ہوگا۔ آپ کو بار بار تنگ کرنے کی معذرت۔--سید سلمان رضوی 23:12, 21 نومبر 2009 (UTC)
- جی کاشف بھائی ایسے ہی کردیں یعنی نقشہ کا خود بخود چنا جانا اور نقشے والا parameter نکال دینا چاہیے لیکن طول البلد اور عرض البلد کی بنیاد پر محل وقوع کا ڈسپلے بھی درست کرنا ہوگا۔ (مثلا 30 درجے شمال، 10 درجے مشرق کا محل وقوع کی ذیل میں ڈسپلے۔ مگر اگر آپ چاہیں تو نقشے کے نیچے ایک معیاری طریقہ سے ڈسپلے ہو جائے (اور اوپر محل وقوع ختم ہو جائے)۔ جیسا مناسب سمجھیں فائنل کردیں۔
--سید سلمان رضوی 10:16, 22 نومبر 2009 (UTC)
طلب رہنمائی
[ترمیم]السلام علیکم کاشف بھائی۔میں نے نیا اکاؤنٹ /کھاتہ کھلوایا ہے۔ اصل میں مجھے پرانے یوزرنیم سے داخل ہونے میں دشواری محسوس ہورہی تھی اس لیے میں نے ایسا کیا ہے،میرا اصل کھاتہ Think good do good کے نام سے ہے۔ تو دواکاؤنٹ کھلوانے میں کوئی مشکل تو نہیں نا؟--سیڑمی 11:04, 22 نومبر 2009 (UTC)
سانچہ شہر
[ترمیم]کاشف بھائی۔ ریتخانہ والے شہر کے سانچے میں صرف دو مسائل باقی ہیں۔ اول یہ کہ متغیر سال کی جگہ آپ نے آبادی_سال کے استعمال کا کہا ہے مگر ابھی آبادی_سال کا نفاذ سانچہ کے ریت خانہ میں نظر نہیں آ رہا۔ دوم یہ کہ اوپر جہاں محل وقوع آیا ہے وہاں N اور E وغیرہ کی جگہ شمال یا جنوب اور مشرق یا مغرب کردیں۔ یہ دو کام کرنے کے بعد ریتخانہ کو سانچے میں منتقل کر دیں۔ اس سانچہ کو بہتر بلکہ زبردست بنانے پر میں آپ کا نہائت ممنون ہوں۔ آخری بات یہ کہ اگر آپ چاہیں تو متروک متغیرات نکال سکتے ہیں۔ میں نے اس سانچے کے ساتھ آذربائیجان کے شہر ہی بنائے ہیں انہیں درست کر دوں گا۔ یا یہ ہو سکتا ہے کہ متغیرات میں رہنے دیں لیکن نئے شہر بنانے کے لیے مثال میں سے وقوع اور سال کا ذکر نکال دیں تاکہ انہیں مزید استعمال نہ کیا جائے۔ آپ کا نہائت ممنون و مشکور ہوں۔--سید سلمان رضوی 17:08, 23 نومبر 2009 (UTC)
- الفاظ میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے قیمتی وقت کی قربانی سے آپ ہمیں بھی کام کرنے کی تحریک دے رہے ہیں۔ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیے گا۔--سید سلمان رضوی 21:22, 23 نومبر 2009 (UTC)
سلام
[ترمیم]سلام کاشف عقیل صاحب ، میں کچھ عرصے سے پنجابی ویکی پر لکھ رہا ہوں میری بہت خواہش تھی اردو ویکی پر لکھنے کی مگر وقت کی کمی آڑے تھی اور دوسری وجہ پنجابی ویکی تھی کیونکہ پنجابی ویکی ابھی نیا نیا تھا اے لئے اس کے لئے بہت کام کرنا پڑتا تھا ۔ اب اللہ کے فضل سے پنجابی ویکی بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے ۔ اس لئے اب اردو کے لئے بھی وقت مل جائے گا ۔ کیونکہ ہم سب پر اردو کا سب سے پہلے حق ہے ۔--Abbas dhothar 10:33, 24 نومبر 2009 (UTC)
سانچہ پر تنقیدی نظر و مدد درکار
[ترمیم]محترم کاشف عقیل صاحب، امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ جناب میں نے حال ہی میں نیا افغانستان کے صوبے کے نام سے تخلیق کیا اور ساتھ ہی انگریزی وکیپیڈیا سے سانچہ برائے افغانستان کے صوبے بھی ترجمہ کیا ہے۔ سانچہ:افغانستان کے صوبے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم اس پر ایک نظر ڈال دیں اور اگر کچھ غلطی ہو تو نشاندہی کر دیں تاکہ آئندہ سانچے تشکیل دیتے ہوئے احتیاط برتوں۔ مزید مدد فائر فاکس میں جو سرچ انجن کی سہولت دستیاب ہے اس میں اردو وکیپیڈیا کا سرچ بار کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ امید ہے رہنمائی فرمائیں گے، مدد کے لیے پیشگی شکریہ۔--عمر احمد بنگش 20:23, 7 دسمبر 2009 (UTC)
سانچہ برائے دیگر نام
[ترمیم]السلام وعلیکم جناب، امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ سمرقندی صاحب کی نشاندہی پر آپ سے رابطہ کر رہا ہوں۔ ہر مضمون کے شروع میں دیگر زبانوں میں مضمون کے عنوان کا جو سانچہ موجود ہے، اگر اس میں آپ صاحب پشتو اور فارسی کا اضافہ فرما دیں تو آسانی رہے گی۔ شکریہ--عمر احمد بنگش 11:26, 9 دسمبر 2009 (UTC)
سانچہ سیاست پاکستان
[ترمیم]وعلیکم السلام کاشف بھائی! الحمد للہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ بھی خیریت سے ہوں گے۔ آپ نے سانچوں کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ اردو وکیپیڈیا پر تاریخی نوعیت کا کام ہے اور اس سے اس کا حسن مزید نکھر کر سامنے آیا ہے۔ اس کی جزاء آپ کو اللہ ہی دے گا، ہم صرف دعائیں دے سکتے ہیں۔ آپ پاکستان کی سیاست کا سانچہ مکمل کر لیں، میں اسے پھر دیکھ لوں گا۔ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان کے حوالے سے اردو وکیپیڈیا پر انگریزی سے بھی بہتر مواد ہو، اور اسی کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ انگریزی وکیپیڈیا پر پاکستانی مضامین کی تو حالت بہت زیادہ خراب ہے، اگر ہم اردو پر اس کام کو مکمل کر لیں تو ان کے لیے بھی آسانی ہوگی کہ صرف ترجمہ کر کے وہ اپنے مضامین کو بہتر بنا سکیں گے۔ انگریزی کے علاوہ پنجابی، سندھی اور دیگر زبانیں بھی اس سے مستفید ہو پائیں گی۔ فہد احمد 05:31, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- برادر کاشف!یہ سانچہ میرے پاس درست نظر نہیں آ رہا اس کا collapsible menu بجائے بائیں جانب آنے کے الفاظ کے اوپر دائیں جانب ہی آ رہا ہے۔ کیا اس کا کوئی علاج ہو سکتا ہے؟ فہد احمد 21:13, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- برادر، ایسا میں پہلے بھی کر چکا تھا۔ دفتر میں یہی مسئلہ آیا، اب میں نے گھر آ کر دیکھا تب بھی یہی مسئلہ موجود ہے، اس لیے آپ کے گوش گزار کرا دیا۔ میرے پاس اب بھی اس سانچے میں الفاظ ایک دوسرے میں گھسے ہوئے ہیں۔ فہد احمد 21:20, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- میں اس وقت مندرجہ ذیل آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر استعمال کررہا ہوں:
- ونڈوز ایکس پی، سروس پیک 3۔ 32 بٹ آپریٹنگ سسٹم
- فائر فاکس 3.5.4
- وکی میڈیا کا پرانا ورژن، نئے کو چند مسائل کے باعث چھوڑ دیا
- اسکن= مونوبک
فہد احمد 21:47, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- جی کاشف بھائی، درست ہو گیا۔ فوری کارروائی کا بہت شکریہ فہد احمد 23:03, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- منتظمین کے ، صارف از ، کا اندراج کرتے وقت یہ بات سامنے آئی کہ وہاب بھائی کی پہلی ترمیم اس صفحے کے مطابق 20 مئی 2006 بنتی ہے جبکہ ان کے منتظم بننے کی تاریخ 19 مئی 2006 درج ہے؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے فائل:Smile.PNG کیا مذکورہ بالا صفحہ ابتدائی ترمیم معلوم کرنے کے لیۓ درست نہیں؟ --سمرقندی 04:10, 23 دسمبر 2009 (UTC)
- آپ کی بات درست اور منتظمین کے صفحے پر درج تاریخ غلط ہی معلوم ہوتی ہے؛ وہاب صاحب اگر اس تحریر کو پڑھیں اور خود کوئی اندازہ لگا سکتے ہوں تو ان سے گذارش ہے کہ برائے مہربانی اپنے اندراج کو ذاتی طور پر درست فرما دیں۔ --سمرقندی 04:21, 23 دسمبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی میرے خیال سے تو اس صفحے پر وہ right log معلوم کیۓ جاسکتے ہیں جو اس نے منتظم نے کسی اور (صارف یا روبہ) پر استعمال کیۓ ہوں ؛ خود اس منتظم کے منتظم بننے کی تاریخ تو مجھے نہیں مل پائی اس صفحے پر۔ --سمرقندی 04:32, 23 دسمبر 2009 (UTC)
- بجا فرمایا؛ ایک بات اور (میں نے کوشش کی پر ہوا نہیں) اگر ہو سکے تو ثاقب بھائی کی تواریخ بھی نکالنے کی کوشش کیجیۓ گا؛ پہلے یہ Wisesabre کے نام سے آئے تھے پر نام سیف اللہ اختیار کیا اور آخر میں ثاقب ۔ --سمرقندی 04:41, 23 دسمبر 2009 (UTC)
- باربار زحمت کی معذرت ، صفحۂ منتظمین پر سانچہ محفوظ میں دیا گیا ، تبادلۂ خیال صفحے کا ربط کام نہیں کر رہا ؛ وقت ہو تو ایک نظر اسے بھی دیکھ لیجیۓ گا۔ شکریہ --سمرقندی 04:50, 23 دسمبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ کاشف بھائی ، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 13:31, 23 دسمبر 2009 (UTC)
سانچہ “پاکستان کی سیاست“ بارے
[ترمیم]السلام وعلیکم جناب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ پاکستان کی سیاست کے سانچے میں موجود “اسلام آباد کی عدالت عالیہ“ بارے اس سانچے میں کچھ گزارشات، تبادلہ خیال کے صفحہ پر شامل کی ہیں، براہ کرم ملاحظہ کیجیے اور مناسب قدم اٹھائیے۔ خوش رہیے۔--عمر احمد بنگش 22:01, 23 دسمبر 2009 (UTC)
سانچہ درکار
[ترمیم]جناب [1] اس ربط پر سے کوئی مناسب سانچہ اردو میں ترجمہ کر کے فراہم کر دیں، تاکہ بوقت ضرورت زیر تشکیل مقالے پر نصب کر سکوں۔ شکریہ--عمر احمد بنگش 23:12, 27 دسمبر 2009 (UTC)
- شکریہ جناب، خوش رہیے--عمر احمد بنگش 08:20, 29 دسمبر 2009 (UTC)
حوالے
[ترمیم]موسم تو بہتر ہی رہا ہے، کچھ دن ہی سخت سردی کے گزرے ہیں۔ سُستی کی وجہ سے آسان حوالے کا طریقہ استعمال کرتا رہا ہوں۔ اب آپ کی سرکردگی میں جب وکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط پر زیادہ توجہ شروع ہوئی ہے تو حوالہ جات کے لیے انشاللہ مناسب سانچوں کا استعمال اب سے شروع کر دوں گا۔ --Urdutext 23:02, 28 دسمبر 2009 (UTC)
نتائج تلاش میں مسئلہ
[ترمیم]لیجیۓ صاحب! پھر آپ کو زحمت کے لیۓ آگیا ہوں فائل:Smile.PNG تلاش کے خانے پر ٹک کرے کے بعد جو صفحہ برآمد ہوتا ہے اس میں سب سے اوپر کے بند میں الفاظ آپس میں ایک دوسرے میں مدغم یا ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے آتے ہیں ؛ وقت ملے تو ایک نظر دیکھ لیجیۓ گا۔ میری بات کی وضاحت اس تصویر Image:Sampleimage.PNG سے ہو سکتی ہے۔ شکریہ۔ --سمرقندی 03:41, 30 دسمبر 2009 (UTC)
- اسلام علیکم سمرقندی بھائی،
- میں اس مسئلے کی تفتیش کر رہا ہوں لیکن تاحال مسئلہ میرے پاس نظر نہیں آرہا۔ برائے مہربانی اپنے متصفح جال اور عملیاتی نظام کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں۔ --کاشف عقیل 16:15, 30 دسمبر 2009 (UTC)
- میرے پاس تو کاشف بھائی IE8 اور windows xp ہے۔ میں نے اسی لیۓ عکس لگا دیا تھا ، پہلے تلاش کردہ لفظ کا ذکر دائیں جانب اور دیگر روابط بائیں جانب آیا کرتے تھے اور اب یہ ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے آرہے ہیں۔ پہلے میں سمجھ رہا تھا کہ کہیں rtl میں گڑبڑ ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا مسئلہ نہیں تو معلوم نہیں کیا بات ہے۔ دیگر ساتھی اگر اس تحریر کو پڑھیں تو برائے مہربانی اپنی صورتحال سے آگاہ فرمائیں۔ ایک خاص بات یہ کہ ایسا تمام الفاظ تلاش کرنے پر نہیں ہوتا بلکہ صرف اسی وقت یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ جب تلاش کردہ لفظ پر مضمون تو نا ہو لیکن ملتے جلتے صفحات پائے جاتے ہوں؛ آپ ذرا وہی لفظ تلاش کر کہ دیکھیۓ جو کہ میں نے اوپر کے عکس میں تلاش کیا ہے، وہ Occupation ہے --سمرقندی 16:21, 30 دسمبر 2009 (UTC)
- مندرجہ ذیل مسائل سامنے آئے ہیں:
- common.css میں کچھ غلطی تھی۔ یہ غلطی میں نے درست کر دی ہے لیکن درستگی کے باوجود مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوگا کیونکہ وکیمیڈیا کے ڈیزائن میں یہ فرض کرلیا گیا ہے کہ یہ تمام متن ایک سطر میں نظر آئے گا جبکہ اردو ترجمہ ذرا لمبا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کی سکرین ریزولوشن کم ہے تو آپ کو wrapping نظر آئے گی۔
- وکیمیڈیا کے اردو ترجمہ کو ذرا چھوٹا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کچھ تراجم میں غلطی ہے؛ میری رائے میں تراجم مندرجہ ذیل ہونے چاہییں:
انگریزی | موجودہ ترجمہ | میری تجویز | وجہ تسمیہ |
---|---|---|---|
Content Pages | مندرجاتی صفحات | مضامین | یہاں مقصد صرف صارف کو یہ بتانا ہے کہ موجودہ نتائج مقالات میں تلاش کے ہیں |
Multimedia | ذرائع ابلاغ | املاف | مقصد صارف کو یہ بتانا ہے کہ تصاویر یا ویڈیو یا دستاویزات میں تلاش کے لیے یہاں طق کریں۔ (گو multimedia کا درست متبادل کثیرالوسیط ہی ہے لیکن اگر زیربحث صفحے پر قاری کی سہولت کی خاطر املاف لکھنا بہتر ہے تو ایسا کر لینا چاہیۓ؛ باقی جگہوں اور مضامین میں مزید بہتر متبادل دستیاب ہونے تک کثیرالوسیط ہی رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔) |
Help and Project Pages | معاونتی و منصوبہ جاتی صفحات | منصوبہ/معاونت | صفحات کا ذکر ضروری نہیں |
Everything | کامل تلاش | ہرجگہ | گو کہ یہ ترجمہ مجھے کچھ non-intuitive لگ رہا ہے، لیکن مجھے کوئی بہتر متبادل بھی نہیں سوجھ رہا۔ مقصد یہ بتانا ہے کہ یہاں طق کرنے سے تمام نام فضائوں (مقالات، املاف، معاونت وغیرہ) میں ایک ساتھ تلاش کی جاسکتی ہے۔ (گو کہ ہرجگہ کے بجائے ہرچیز بھی لکھا جاسکتا ہے لیکن جب بات قاری کی سہولت کی ہو رہی ہے تو پھر ہرجگہ کا لفظ زیادہ بہتر رہے گا۔) |
Advanced | پیشرفتہ | متقدم | یہ ترجمہ بھی مجھے non-intuitive لگ رہا ہے، اور کوئی بہتر متبادل بھی نہیں سوجھ رہا۔ مقصد یہ بتانا ہے کہ یہاں طق کرنے سے تلاش کے مزید متغیرات بتائے جا سکتے ہیں۔ (اردو میں بھی ملتا ہے دیکھیۓ۔) |
آپ ان تراجم پر حتمی فیصلہ کرنے اور انھیں تبدیل کرنے کے لیے زیادہ موزوں ہونگے۔
- IE میں CSS کی غیر مناسب قابلیت۔ اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے فائل:Smile.PNG۔ میں اسی وجہ سے فائر فاکس استعمال کرتا ہوں۔ اوپر کی غلطی کے باوجود فائرفاکس ٹھیک دکھا رہا تھا اور درستگی کے بعد بھی IE اتنا اچھا نہیں دکھا رہا۔ یہ تکنیکی حلقوں میں IE کا جانا پہچانا مسئلہ ہے اور اس وجہ سے مائکروسافٹ کو بری بھلی بھی سننا پڑتی ہیں۔
--کاشف عقیل 17:00, 30 دسمبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ آپ کی محنت و تحقیق کا۔ عبارتوں کو چھوٹا کرنے سے واقعی کچھ بہتری کی امید ہے۔ چند الفاظ آپ کے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم کر رہا ہوں اگر آپ کو یا کسی اور ساتھی کو اعتراض ہو تو بلاشک ترامیم واپس پلٹ دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 06:02, 31 دسمبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی ، مذکورہ بالا گفتگو کے بعد عبارت چھوٹی کرنے سے مسئلہ مزید خراب ہوگیا۔ انگریزی اور جاپانی ویکی پر تلاش سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے پاس (آپ کے اندازے کے مطابق) ایک ہی سطر میں search options بائیں جانب اور search results یعنی نتجے کے اعداد ، دائیں جانب float ہیں یا division یا span کیۓ گئے ہیں اگر ایسا نا ہوتا تو عبارت کو چھوٹا کرنے کے بعد search results میزید دائیں جانب نہیں کھسک کر مسئلہ مزید خراب نہیں کرتے۔ یعنی میرے اندازے کے مطابق اردو نظام پر default تو ہے ہی rtl اب ہم کو کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے کہ جس سے search results بائیں جانب float ہو جائیں اور search options اسی طرح default طور پر دائیں جانب رہیں۔ تلاش کرنے پر کچھ اس قسم کے نتائج سامنے آئے جو کہ RTL کے لیۓ خاص رموز لگتے ہیں۔ مندرجہ ذیل میں آپ کو وہ روابط بھیج رہا ہوں ، وقت دستیاب ہو تو ایک نظر دیکھ لیجیے گا میں بھی سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
- body.rtl fieldset#mw-searchoptions نامی نیچے سے نویں سطر
- Modified: trunk/phase3/skins/common/shared.css سے نیچے والی آخری 25 - 30 سطور
--سمرقندی 07:13, 31 دسمبر 2009 (UTC)
- میں CSS کا مسئلہ حل کرچکا ہوں۔ search options دائیں جانب اور search results بائیں جانب نظر آتے ہیں۔ IE میں search option کی text alignment مکمل طور پر درست نہیں ہو رہی کیونکہ IE پوری طرح CSS compliant نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 13:13, 31 دسمبر 2009 (UTC)
- شکریہ کاشف بھائی؛ میرے پاس بھی گو search results بائیں جانب تو نہیں آرہے لیکن الفاظ اب ایک دوسرے پر چڑھ نہیں رہے اور درست پڑھا جارہا ہے۔ ویسے انگریزی ویکی پر search results دائیں کنارے پر اور search options بائیں کنارے پر آتے ہیں حالانکہ میں وہاں بھی IE8 ہی میں دیکھتا ہوں۔ ویسے یہ بس ایسے ہی ایک سوال تھا جو ذہن میں آرہا تھا ؛ مسئلہ تو اب ختم ہو چکا ہے۔ --سمرقندی 14:19, 31 دسمبر 2009 (UTC)