مندرجات کا رخ کریں

ضلع بدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضلع بدین سندھ
ضلع بدین
 

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت بدین   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ بنبھور ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 24°40′00″N 69°00′00″E / 24.666666666667°N 69°E / 24.666666666667; 69   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 6726 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1184051  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

ضلع بدین پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے جس کا کل رقبہ 6726 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق 11،36،636 ہے جس میں سے 16.42 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔

ضلع کے شمال میں ضلع ٹنڈو الہ یار اور ضلع حیدر آباد اور مشرق میں میرپور خاص اور تھرپارکر کے اضلاع ہیں، جنوب میں اس کی سرحدیں بھارت میں رن کچھ سے ملتی ہیں جبکہ مشرق میں یہ ضلع ٹھٹہ اور ضلع ٹنڈو محمد خان کے اضلاع سے منسلک ہے۔ ضلعی صدر مقام بدین شہر ہے۔

انتظامی تقسیم

[ترمیم]

ضلع انتظامی طور پر 5 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

بلدیاتی نظام متعارف کیے جانے کے بعد تمام تعلقوں کو یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضلع کی کل یونین کونسلوں کی تعداد 49 ہے۔

آبادیاتی خصوصیات

[ترمیم]

یہاں کی بیشتر آبادی مسلمان ہے اور ضلع کے کل 79.43 فیصد باشندے اسلام پر ایمان رکھتے ہیں۔، شہری علاقوں میں یہ تناسب اور زیادہ 82.17 فیصد ہے جبکہ دیہی علاقوں کی 78.89 فیصد آبادی مسلم ہے۔ سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہندو ہیں جو ضلع کی کل آبادی کا 19.93 فیصد ہیں۔ دیہی علاقوں میں ہندوؤں کا تناسب 20.67 فیصد ہے جبکہ شہروں میں ان کی آبادی 16.16 فیصد ہے۔ ضلع میں دیگر اقلیتوں کی آبادی بہت کم ہے پھر بھی مسیحی اور قادیانی کسی حد تک موجود ہیں۔

ضلع میں سندھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جسے کل آبادی کے 89.82 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں سندھ بولنے والوں کا تناسب زیادہ ہے جہاں شہری علاقوں کے 77.69 فیصد کے مقابلے میں سندھی بولنے والوں کی شرح 92.20 فیصد ہے۔ دوسری اہم زبان پنجابی ہے جسے بولنے والے 5.62 فیصد ہیں۔ شہروں میں پنجابی بولنے والوں کی تعداد مجموعی تناسب سے دو گنی یعنی 11.30 فیصد ہے جبکہ دیہی آبادی کے 4.50 فیصد افراد پنجابی بولتے ہیں۔ شہری علاقوں میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو کل آبادی کا 4.65 فیصد ہیں جبکہ دیہی آبادی میں یہ تعداد 0.53 فیصد ہے، یوں کل ملا کر ضلع کی 1.21 فیصد آبادی اردو بولتی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع کی اہم زبانوں میں پشتو (0.73 فیصد)، سرائیکی (0.59 فیصد) اور بلوچی (0.21) ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

== حوالہ جات ==rijestri sarwe karwni
















  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ ضلع بدین في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2024ء 

بیرونی روابط

[ترمیم]