ضلع گھوٹکی
ضلع گھوٹکی |
---|
ضلع گھوٹکی پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 970،549 ہے۔ ضلعی صدر مقام میرپور ماتھیلو ہے۔
ضلع گھوٹکی کی سرحدیں مشرق میں بھارت، جنوب اور جنوب مغرب میں ضلع سکھر، مشرق میں ضلع کندھکوٹ اور شمال میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے ملتی ہیں۔
سندھ کو پنجاب اور سرحد سے منسلک کرنے والی مرکزی ریلوے لائن اسی ضلع سے ہو کر گزرتی ہے اور یہاں کا ریتی ریلوے اسٹیشن پنجاب سے قبل سندھ میں ریل گاڑی کا آخری پڑاؤ ہے۔
انتظامی تقسیم[ترمیم]
ضلع مندرجہ ذیل تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
آبادیاتی خصوصیات[ترمیم]
ضلع کی بیشتر آبادی مذہب اسلام کی پیرو ہے۔ 93.06 فیصد لوگ مسلمان ہیں جبکہ ہندو سب سے بڑی اقلیت ہیں جو کل آبادی کا 6.68 فیصد ہیں۔ ان کے علاوہ مسیحی، احمدی اور دیگر اقلیتیں بھی یہاں رہتی ہیں۔
اہم زبانوں میں سندھی سب سے بڑی زبان ہے جو 92.29 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ اس کے بعد اردو 3.08 فیصد کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ پنجابی 2.92 فیصد، سرائیکی 0.60 فیصد، بلوچی 0.53 فیصد اور پشتو 0.28 فیصد آبادی کی زبان ہے۔
مشہور شخصیات[ترمیم]
ضلع گھوٹکی سے چند ہی شخصیات سیاست کے قومی منظر نامے پر جلوہ افروز ہوئیں، جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:
- غلام محمد مہر - سابق وزیر دفاع
- علی محمد مہر - سابق وزیر اعلیٰ سندھ