تلوک چند محروم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تِلوک چند محرُوم
Tilok Chand Mehroom.jpg
پیدائش یکم جولائی 1887ء
ضلع میانوالی، (موجودہ پنجاب، پاکستان)
وفات 6 جنوری 1966ء (78 سال)
دہلی ، بھارت
پیشہ شاعر، مصنف، ادیب
دور بیسویں صدی

دستخط

تلوک چند محروم اردو کے عظیم شاعر تھے۔ محروم ان کا تخلص تھا۔ وہ 1885ء میں تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔

تعلیم اور ملازمت[ترمیم]

محروم نے بعد بی اے تک روایتی تعلیم حاصل کی اور ایس اے وی فاصلاتی طور پر کامیاب کیا تھا۔ 1908ء میں مشن ہائی اسکول، ڈیرہ اسماعیل خان میں وہ انگلش ٹیچر کے طور پر تقرر ہوئے تھے۔ 1933ء میں کنٹونمنٹ بورڈ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے تھے۔

اولاد[ترمیم]

جگن ناتھ آزاد مشہورشاعر ان کے فرزند ہیں

مطبوعہ کلام[ترمیم]

زمانہ طالب علمی میں محروم کی نظمیں پنجاب کے اخبارات اور رسائل میں شائع ہونی شروع ہوگئیں۔ 1929ء میں ان کا مجموعہ کلام’گنج معانی‘ کے نام سے میسرزعطر چند کپور نے لاہور سے شائع کیا۔ ان کے دوسرے شعری مجموعے کا نام "شعلہ نوا" ہے ۔

تقسیم ہند[ترمیم]

تقسیم ہند کے بعد دہلی چلے گئے اور یہیں 6 جنوری 1966ء کو ان کا انتقال ہوا تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://rekhta.org/poets/tilok-chand-mahroom/profile?lang=Ur