"لیلی بعلبکی" کے نسخوں کے درمیان فرق
JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.2 |
||
سطر 3: | سطر 3: | ||
== حالات زندگی == |
== حالات زندگی == |
||
لیلی بعلبکی کی ولادت [[1936ء]] کو [[بیروت]]، [[لبنان]] کے ایک تجارت پیشہ شیعہ گھرانے میں ہوئی۔<ref name="عرب وومن رائٹرز آن لائن"> |
لیلی بعلبکی کی ولادت [[1936ء]] کو [[بیروت]]، [[لبنان]] کے ایک تجارت پیشہ شیعہ گھرانے میں ہوئی۔<ref name="عرب وومن رائٹرز آن لائن">{{Cite web |title=عرب وومن رائٹرز آن لائن |url=http://www.arabwomenwriters.com/index.php/2014-05-03-16-01-55/l/layla-baalbaki |access-date=2015-11-23 |archive-date=2015-10-12 |archive-url=https://web.archive.org/web/20151012051559/http://www.arabwomenwriters.com/index.php/2014-05-03-16-01-55/l/layla-baalbaki |url-status=dead }}</ref> ابھی کم سن ہی تھیں کہ عام رسم و رواج کے مطابق والدین نے کسی نادیدہ مہربان کے ساتھ شادی طے کردی، لیکن رسم و رواج کے عین خلاف لیلی نے صریح طور پر انتخاب کو رد کر دیا۔ لیلی نے [[بیروت]] کی جیسٹ یونیورسٹی میں تعلیم پائی، گو عارضی طور پرانہیں سلسلۂ تعلیم منقطع کرنا پڑا اور اس دوران لبنانی پارلیمنٹ میں سیکریٹری کی حیثیت سے ملازمت اختیار کرنی پڑی۔ لیلیٰ بعلبکی نے [[یورپ]] میں ایک سالہ وظیفہ ملنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی نوکری چھوڑ دی، جس کے تجربات بعد میں ان کی تحریروں میں آزادیٔ اظہار کی صورت میں جا بجا ملتے ہیں۔ [[1960ء]] میں چند ماہ کے لیے لیلی کا [[پیرس]] میں قیام رہا، آخرالامر انہوں نے اپنی پسند سے [[لبنان]] کے ایک [[مسیحی]] شخص کے ساتھ شادی کرلی۔<ref>عربی کہانیاں، انتخاب و ترتیب اجمل کمال، آج، کراچی، 2002ء، ص268</ref> |
||
== ادبی خدمات == |
== ادبی خدمات == |
نسخہ بمطابق 11:31، 25 اکتوبر 2022ء
لیلی بعلبکی | |
---|---|
(عربی میں: ليلى بعلبكي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1934ء [1] بیروت [2] |
وفات | 21 اکتوبر 2023ء (88–89 سال)[2] لندن [2] |
شہریت | لبنان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ جوزف یونیورسٹی |
پیشہ | ناول نگار ، صحافی ، حقوق نسوان کی کارکن |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، انگریزی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
لیلی بعلبکی (پیدائش: 1936ء ) لبنان کی ممتاز ناول نگار اور صحافی ہیں جن کا ناول انا احیاء (میں زندہ ہوں) بہت مشہور و معروف ہے۔
حالات زندگی
لیلی بعلبکی کی ولادت 1936ء کو بیروت، لبنان کے ایک تجارت پیشہ شیعہ گھرانے میں ہوئی۔[3] ابھی کم سن ہی تھیں کہ عام رسم و رواج کے مطابق والدین نے کسی نادیدہ مہربان کے ساتھ شادی طے کردی، لیکن رسم و رواج کے عین خلاف لیلی نے صریح طور پر انتخاب کو رد کر دیا۔ لیلی نے بیروت کی جیسٹ یونیورسٹی میں تعلیم پائی، گو عارضی طور پرانہیں سلسلۂ تعلیم منقطع کرنا پڑا اور اس دوران لبنانی پارلیمنٹ میں سیکریٹری کی حیثیت سے ملازمت اختیار کرنی پڑی۔ لیلیٰ بعلبکی نے یورپ میں ایک سالہ وظیفہ ملنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی نوکری چھوڑ دی، جس کے تجربات بعد میں ان کی تحریروں میں آزادیٔ اظہار کی صورت میں جا بجا ملتے ہیں۔ 1960ء میں چند ماہ کے لیے لیلی کا پیرس میں قیام رہا، آخرالامر انہوں نے اپنی پسند سے لبنان کے ایک مسیحی شخص کے ساتھ شادی کرلی۔[4]
ادبی خدمات
لیلی نے ادبی زندگی کا آغاز مقامی اخبار اور رسالے بطور صحافی سے شروع کیا۔[3] لیلی کی تصانیف میں دو ناول ہیں جن میں پہلا "انا احیاء" (میں زندہ ہوں) کافی مشہور ہوا۔ یہ انہوں نے کم عمری میں لکھا تھا لیکن اشاعت کے مراحل سے 1958ء میں گزرا۔ اس کا فرانسیسی ترجمہ 1960ء میں پیرس سے شائع ہو چکا ہے۔ ایک افسانوی انتخاب بھی ہے جس کا عنوان سفینہ الحنان الی القمر ہے۔ یہ 1962ء میں شائع ہوا۔ لیلی بعلبکی کی تحریر بالعموم اس ٹکراؤ اور الجھن کو پیش کرتی ہے جس کا کسی ایسے معاشرے میں رونما ہونا ناگزیر ہے جو روایت شکنی سے ہوتا ہوا جدید زندگی میں اپنی کایا پلٹ کے دردزہ میں مبتلا ہو۔ چنانچہ لیلی بعلبکی کی تحریریں آزادی نسواں، مغربیت، فرد کی آزادی اور روایت پرست معاشرے کے خلاف احتجاج جیسے معاصر مسائل پر ارتکاز کرتی ہیں۔[5]
تصانیف
ناول
افسانہ
- 1963ء - سفینہ الحنان الی القمر
حوالہ جات
- ↑ لندن/ وفاة ليلى بعلبكي، الروائية اللبنانية المناضلة بمنزلها بالمهجر — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023 — سے آرکائیو اصل فی 29 اکتوبر 2023 — شائع شدہ از: 22 اکتوبر 2023
- ^ ا ب پ رحيل ليلى بعلبكي.... وداعاً أيقونة التمرّد الأدبي — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023 — سے آرکائیو اصل فی 29 اکتوبر 2023 — شائع شدہ از: 23 اکتوبر 2023
- ^ ا ب "عرب وومن رائٹرز آن لائن"۔ 12 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015
- ↑ عربی کہانیاں، انتخاب و ترتیب اجمل کمال، آج، کراچی، 2002ء، ص268
- ↑ عربی کہانیاں، انتخاب و ترتیب اجمل کمال، آج، کراچی، 2002ء، ص268-269
- 1934ء کی پیدائشیں
- 2023ء کی وفیات
- 21 اکتوبر کی وفیات
- لندن میں وفات پانے والی شخصیات
- 1936ء کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- بیروت کی شخصیات
- بیسویں صدی کی مصنفات
- بیسویں صدی کے افسانہ نگار
- بیسویں صدی کے لبنانی مصنفین
- بیسویں صدی کے مصنفین
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- خواتین ناول نگار
- عرب صحافی
- عرب مصنفین
- لبنانی افسانچہ نگار
- لبنانی حامی حقوق نسواں
- لبنانی شخصیات
- لبنانی صحافی
- لبنانی خواتین صحافی
- بیسویں صدی کی لبنانی مصنفات