"پورس" کے نسخوں کے درمیان فرق
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + زمرہ:بھارتی بادشاہ |
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:بھارت کی قدیم تاریخ بجانب زمرہ:قدیم ہندوستان |
||
سطر 30: | سطر 30: | ||
[[زمرہ:بھارتی بادشاہ]] |
[[زمرہ:بھارتی بادشاہ]] |
||
[[زمرہ: |
[[زمرہ:قدیم ہندوستان]] |
||
[[زمرہ:پاکستان کی قدیم تاریخ]] |
[[زمرہ:پاکستان کی قدیم تاریخ]] |
||
[[زمرہ:تاریخ پنجاب (قبل از تقسیم)]] |
[[زمرہ:تاریخ پنجاب (قبل از تقسیم)]] |
نسخہ بمطابق 11:19، 11 جون 2014ء
بادشاہ پورس King Porus | |
---|---|
پنجاب میں واقع | |
پورس سکندر کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے | |
340–317 قبل مسیح | |
پیدائش | نامعلوم |
وفات | 317 قبل مسیح پنجاب کا علاقے |
مذہب | ہندومت |
پنجاب کا نامور حکمران ۔ اس کی ریاست دریائے جہلم اور چناب کے درمیان واقع تھی ۔ جہلم کے پار ٹیکسلا پر راجا امبھی حکمران تھا۔ پورس اور امبھی ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ سکندر اعظم نے ہندوستان پر 327 ق م میں حملہ کیا تو امبھی نے محض پورس سے مخاصمت کی بنا پر سکندر کی اطاعت قبول کی اور سات سو مسلح اور تین ہزار پیادہ فوج اس کی کمان میں دے دی ۔ نیز بہت زرو جواہر بھی نذر کیا۔ پورس نے سکندر کی اطاعت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اور فوج لے کر جہلم کے کنارے پہنچا۔ رات کی تاریکی میں سکندر کی فوج نے دریا عبور کرکے ، اچانک حملہ کر دیا ۔ پورس کے جنگی ہاتھی بوکھلا گئے اور انھوں نے اپنی ہی فوج کو روند ڈالا۔ پورس کو شکست ہوئی وہ گرفتار ہو کر سکندر کے سامنے پیش ہوا تو سکندر نے پوچھا ’’اب تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟‘‘ پورس نے بڑی بہادری سے جواب دیا ’’جو سلوک ایک بادشاہ کو دوسرے بادشاہ کے ساتھ کرنا چاہیے۔ سکندر اس جوب سے خوش ہوا اور پورس کی ریاست اسے واپس کر دی ۔