خاور چودھری
خاور چودھری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اپریل 1972ء (52 سال) حضرو ، ضلع اٹک ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | ایم اے ، ایم فل ، پی ایچ ڈی |
پیشہ | معلم ، شاعر ، محقق ، افسانہ نگار ، صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
کارہائے نمایاں | مئے خاور چاند کی قاشیں طلسمِ کہن پاک و ہند میں اردو دوہا تاریخی، لسانی و فنی جائزہ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر خاور چودھری (پیدائش: 15 اپریل 1972ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور محقق، معلم، شاعر، نقاد، افسانہ نگار، کالم نگار اور صحافی ہیں۔ ادبی تنظیم چھچھ چوراسی کے بانی چیئرمین ہیں۔ ان کے اب تک بارہ ہزار کالم شائع ہو چکے ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]خاور چودھری 15 اپریل 1972ء کو حضرو، ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 2003ء میں میٹرک، 2007ء میں انٹرمیڈیٹ اور 2010ء میں بی اے پاس کیا۔ پھر 2012ء میں جامعہ پنجاب سے ایم اے (اردو) کی سند حاصل کی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم ایسی سی کی سند حاصل کی۔ 2014ء میں ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ سے اردو دوہے کا ارتقائی سفر کے عنوان سے مقالہ لکھ کر اردو میں ایم فل کیا۔[1] 2021ء میں نادرن یونیورسٹی نوشہرہ سے اردو دوہے میں ہیئتی اور صنفی ے تجربات کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ 1994ء میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم اسلام آباد سے صحافت میں ڈپلوما بھی حاصل کیا۔ 14 اگست 1998ء میں حضرو سے حضرو کے نام سے اخبار کا اجرا کیا۔ 14 اگست 2000ء کو ہفت روزہ اخبار تیسرا رخ جاری کیا۔ 23 مارچ 2005ء میں روزنامہ تعلم کے نام سے اخبار جاری کیا جو کہ محدود سطح پر 2011ء تک جاری رہا۔ جنوری 2000ء میں ادبی جریدہ سحرتاب نکالا۔ان کے کالم پاکستان کے مختلف روزنامہ اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ 2012ء میں گورنمنٹ کالج حضرو، اٹک میں استاد مقرر ہوئے۔ پھر اسی سال پنجاب کالج آف کامرس، کامرہ کینٹ سے بطور استاد وابستہ ہو گئے۔ جون 2013ء میں اسوہ کیڈٹ کالج، اسلام آباد میں تقرری ہو گئی جہاں نومبر 2014ء تک تدرسی خدمات انجام دیں۔ اسوہ کالج کے مجلے اسوہ کے مدیر اعلیٰ بھی رہے۔ دسمبر 2014ء میں دانش سیکنڈری اسکول چشتیاں میں اردو کے معلم مقرر ہوئے۔ مارچ 2021ء میں دانش اسکول میانوالی ٹرانسفر ہو گئے۔ دسمبر 2021ء میں دانش اسکول اٹک میں تقرری ہو گئی۔ ان کی کتابوں میں خواب کرچیاں اور مسافر (کالموں کا مجموعہ، 2001ء)، ٹھنڈا سورج (ہائیکو، 2006ء) ،چیخوں میں دبی آواز (افسانوی مجموعہ، 2007ء)، چراغ بہ کف (کالموں کا مجموعہ، 2008ء)، مئے خاور (شعری مجموعہ، 2008ء)، اردو دوہے کا ارتقائی سفر (تحقیق، 2016ء)، چاند کی قاشیں (افسانوی مجموعہ)، طلسمِ کہن (کرونا پر لکھا گیا افسانوی مجموعہ، 2020ء ، پبلشر: مثال پبلشرز فیصل آباد)، پاک و ہند میں اردو دوہا تاریخی، لسانی و فنی جائزہ (پاکستان کے علاوہ بھارت سے بھی شائع ہو چکا ہے)، کفِ خاک (نظمیں)، بجھنا ڈیوا (چھاچھی زبان کا پہلا شعری مجموعہ، 2024ء)، ادب، افکار و نظریات، تحقیق شعر شائع ہو چکی ہیں۔ حدیثِ دیگراں (مرتبہ: سید نصرت بخاری، ڈاکٹر خاور چودھری کی کتب کے پر مشاہیر کے لکھے گئے مضامین اور تاثرات، ستمبر 2008ء) نام سے شائع ہو چکے ہیں۔[2] اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف الحسینی نے ڈاکٹر خاور چودھری کے ہائیکو / واکا پر مشتمل شعری مجموعے ٹھنڈا سورج کا انگریزی ترجمہ دی کولڈ سن کے نام سے 2007ء میں کیا جو کہ 2012ء میں شائع ہوا۔ علمی، ادبی اور ثقافتی تنظیم چھچھ چوراسی کے بانی چیئرمین ہیں جس کے تحت ہر سال پندرہ مختلف کیٹگریز میں پچاس شخصیات کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر خاور چودھری کے فن و شخصیات پر شائع شدہ کتب و تحقیقی مقالات
[ترمیم]- خاور چودھری کی شعری جہتیں (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: فوزیہ اختر، نگران: ڈاکٹر سید اشفاق حسین بخاری، نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس (لاہور)، سیشن 2016ء - 2018ء
- خاور چودھری کے افسانوں کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: مہ لقا، نگران: ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ، خیبرپختونخوا، سیشن 2019ء-2021ء
- خاور چودھری حیات اور ادبی خدمات (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: نازیہ کنول، نگران: ڈاکٹر عبد الکریم خالد، شعبہ اردو، لاہور لیڈز یونیورسٹی، لاہور، سیشن 2019ء - 2021ء
- خاور چودھری کی کتاب طلسمِ کہن کا تجزیاتی مطالہ (مقالہ برائے ایم اے اردو)، مقالہ نگار: فرزانہ بی بی، نگران: شاہ زین رضا، شعبہ اردو،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور، سیشن 2019ء - 2021ء
- خاور چودھری کی ادبی خدمات (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: صبا کرن، نگران: پروفیسر ظفر عالم، شعبہ اردو،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور، سیشن 2020ء - 2022ء
- خاور چودھری کے منتخب افسانوی کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: عفیفہ گل، نگران: ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، شعبہ اردو، ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ، خیبرپختونخوا، سیشن 2022ء
- خاور چودھری کے افسانوی مجموعے طلسمِ کہن کا فکری و فنی جائزہ (مقالہ برائے بی ایس اردو)، مقالہ نگار: حسنٰی، نگران: ڈاکٹر رانی بیگم، شعبہ اردو،ویمن یونیورسٹی مردان، سیشن 2022ء-2024ء
- شعری مجموعہ کف خاک از ڈاکٹر خاور چودھری: فنی و فکری جائزہ (مقالہ برائے بی ایس اردو)، مقالہ نگار: اقراء افضل، نگران: مسز فرزانہ علی، شعبہ اردو، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وہاڑی، سیشن 2020-ء-2024ء
- ڈاکٹر خاور چودھری کی تنقیدی اور تحقیقی جہات (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: عمرانہ کوثر، نگران: ڈاکٹر شیر علی، شعبہ اردو، فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لیگوسٹکس، الحمد اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد، سیشن 2020-ء-2024ء