خوبانی کا میٹھا
Appearance
اصلی وطن | بھارت |
---|---|
علاقہ یا ریاست | حیدرآباد، دکن |
بنیادی اجزائے ترکیبی | خوبانی، بادام، کیوڑہ/گلاب جل، ملائی[1] |
خوبانی کا میٹھا ایک ہندوستانی میٹھا ہے جو حیدرآباد کی سوکھی خوبانی سے بنایا جاتا ہے۔[2] اور حیدرآباد کی شادیوں میں عام طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
اجزائے ترکیبی
[ترمیم]افغانستان کی سوکھی خوبانی اپنے ذائقہ کی بنا پر بہت مشہور ہے۔ اور حیدرآبادی پکوان میں خوبانی کا میٹھا انتہائی مقبول ہے۔
اسے پکانے کے لیے خوبانی کو چاشنی میں اس وقت تک ابالا جاتا ہے جب تک وہ گاڑھی نہ ہو جائے۔ پک جانے کے بعد اس کے اوپر بادام یا خوبانی کے مغز رکھ دیے جاتے ہیں اور اسے ملائی (بھینس کے دودھ کی ملائی زیادہ پسند کی جاتی ہے)، کسٹرڈ یا آئس کریم سے سجا دیا جاتا ہے۔