دار العلوم وقف دیوبند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جامعہ اسلامیہ دار العلوم وقف دیوبند
قسمجامعہ اسلامیہ
قیام1982 (40 برس قبل) (1982)
بانیانمحمد سالم قاسمی، انظر شاہ کشمیری
ریکٹرمحمد سفیان قاسمی
پتہدیوبند، سہارنپور، ، بھارت
ویب سائٹwww.dud.edu.in

جامعہ اسلامیہ دار العلوم وقف دیوبند (معروف بہ:دار العلوم وقف دیوبند) دیوبند میں واقع ایک اسلامی ادارہ ہے۔

سن 1982 میں 1980 میں دار العلوم دیوبند میں انتظامی اختلافات کے نتیجہ میں محمد سالم قاسمی و انظر شاہ کشمیری کی سربراہی میں علمائے کرام نے اسے قائم کیا تھا۔

3 ستمبر ، 2014 کو دار العلوم وقف کے مجلس شوری نے محمد سفیان قاسمی کو ادارہ کا مہتمم مقرر کیا۔ [1]

تاریخ[ترمیم]

1980 اور 1982 کے دوران میں دارالعلوم دیوبند کو انتظامی اختلافات کا سامنا ہوا، جس پر مفتی محمد تقی عثمانی نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔[2] یہ اختلافات اس کے دو حصوں میں ہونے کا باعث بنے۔ دارالعلوم دیوبند ایک جماعت کے زیر انتظام رہا، جب کہ محمد سالم قاسمی اور انظر شاہ کشمیری کی سر براہی میں 1982ء میں دار العلوم وقف نامی ایک نیا مدرسہ قائم کیا گیا۔[3][4][5]

محمد سالم قاسمی اس ادارہ کے اول و سابق مہتمم تھے۔[6][7]

حجۃ الاسلام اکیڈمی[ترمیم]

حجۃ الاسلام اکیڈمی؛ دار العلوم وقف کا ایک تحقیقی شعبہ ہے۔ اس اکیڈمی میں دیوبندی اسکالرشپ کا انگریزی اور عربی میں ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ محمد قاسم نانوتوی کے نظریات و مباحث کی عکاسی کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔[8]

اشاعتیں[ترمیم]

دار العلوم وقف دیوبند سے شائع ہونے والے رسائل و جرائد:

  • ندائے دار العلوم وقف (ماہانہ اردو رسالہ).[9]
  • وحدت الامہ (دو سالہ عربی جریدہ)
  • وائس آف دار العلوم (سہ ماہی انگریزی رسالہ)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Advisory Council constituted in Darul Uloom (Waqf), Deoband". 30 September 2014. 
  2. محمد تقی عثمانی. "قاری محمد طیب". نقوش رفتگاں (ایڈیشن اپریل 2007). کراچی: مکتبۃ المعارف. صفحہ 193-194. 
  3. مولانا ندیم الواجدی. "مولانا سالم قاسمی". بصیرت آن لائن. اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2020. 
  4. نور عالم خلیل امینی. پس مرگ زندہ (PDF). Archive.org. ادارہ علم و ادب، دیوبند. صفحات 798–818. 
  5. محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی (28 اکتوبر 2010). "Mawlana Anzar Shah Kashmiri: A Tribute to His Life and Services". IlmGate.org. اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2019. 
  6. "Deoband rector Maulana Salim Qasmi no more". RisingKashmir.com. 24 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2019. 
  7. Bowering، Gerhard؛ Crone، Patricia؛ Mirza، Mahan؛ Kadi، Wadad؛ Zaman، Muhammad Qasim؛ Stewart، Devin J. (2013). The Princeton Encyclopedia of Islamic Political Thought. ISBN 978-0691134840. 
  8. "حجۃ الاسلام اکیڈمی، دار العلوم وقف دیوبند". dud. edu. in. 
  9. ندائے دارالعلوم دیوبند مارچ 2017ء (ایڈیشن مارچ 2017ء). دار العلوم وقف دیوبند. 

بیرونی روابط[ترمیم]