دھات کاری
Jump to navigation
Jump to search
دھات کاری مادی سائنس کا وہ اقلیم ہے، جس میں کسی بھی دھاتی عنصر، مرکب، ترکیب یا آمیزہ کا کیمیائی و طبیعیاتی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ دھات کاری کو عرف عام میں دھات کی فنیات یا صنعتیات بھی کہا جاتا ہے، یعنی کہ ان طریقوں کا جائزہ جن کے تحت دھاتوں کے خالص سائنسی علم سے عملی زندگی میں استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دھات کاری کا عام استعمال دھاتی صنعت اور دھات سے متعلق دستی کاموں میں دیکھا جا سکتا ہے جیسے کہ دھات کاری سے منسلک عملی افراد سنار، لوہار وغیرہ کہلاتے ہیں۔
![]() |
ویکی کومنز پر دھات کاری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |