دی گریٹ کھلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دی گریٹ کھلی
Khali cropped.jpg
پیدائشی نامDalip Singh Rana[1][2]
سن پیدائش27 اگست 1972ء (عمر 47 سال)[1]
Dhiraina، ہماچل پردیش، بھارت[1]
رہائشہیوسٹن، ٹیکساس،
ریاستہائے متحدہ امریکا[3]
زوجہHarminder Kaur (شادی. 2002)[4]
اولاد1[5]
بطور پیشہ ورانہ کشتی
اکھاڑے والا نامDalip Singh[6]
Giant Singh[1]
The Great Khali[7]
بلڈ قد7 فٹ 1 انچ (216 سینٹی میٹر)[7]
بلڈ وزن347 پونڈ (157 کلوگرام)[7]
تیاری کی جگہممبئی، بھارت[7]
کوچAll Pro Wrestling[1]
ڈیبیو7 اکتوبر 2000[1][8]

دی گریٹ کھلی (انگریزی: The Great Khali) (ولادت: 27 اگست 1972ء) کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے اور رنگ کا نام دی گریٹ کھلی ہے۔ وہ بھارتی نزاد ریاستہائے متحدہ امریکا کے پروفیشنل ریسلر[9]، پروموٹر، ماڈل اور اداکار ہیں۔ کھلی نے 2000ء میں ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2006 میں آغاز کیا جہاں وہ 2014ء تک رہے۔ وہ 2007ء میں ولرڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں ایسا کارنامہ کرنے والے پہلے بھارتی بھی بنے۔

ریسلنگ سے استعفی دینے کے بعد وہ پنجاب پولس (بھارت) میں افسر رہے۔ وہ چار ہالی وڈ، دو بالی وڈ اور متعدد ٹی وی سلسلوں اور شو میں بھی نظر آئے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ان کی ولادت ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے دھیرینا گاوں میں ایک پنجابی پندو خاندان میں ہوئی۔[10][11]

ان کے والد کا نام جوالا رام اور والدہ کا نام تاندی دیوی ہے۔ انہوں نے غربت میں آنکھیں کھولیں جہاں کھانے پینے کے لالے پڑے تھے۔ ان کے کل 7 بھائی ہن تھے اور روزی روٹی کمانے کے لئے انہوں نے کئی طرح کی نوکریاں کیں۔[12] وہ شملہ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے تھے جہاں ایک پنجابی پولس کی ان پر نظر پڑی جو پہلے ہی کئی پنجابی پولس والوں کو بین الاقوامی کھیل میں جگے دلا چکے تھے۔ انہوں نے دلیپ سنگھ کو پنجاب پولس میں نوکری دی جہاں وہ 1993ء میں شامل ہوئے۔ [13] دلیپ ہماچل چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لہذا انہوں نے کچھ تردد سے کام لیا مگر اس پولس افسر نے ان کے بھائی کو بھی پنجاب پولس میں نوکری دلوادی اور اس طرح مستقبل کے کھلی پنجاب پولس میں آگئے۔ جالندھر می تعییناتی کے دوران میں دلیپ نے ایک جم میں تربیت لینی شروع کی اور جلد ہی امریکا میں خصوصی ریسلنگ کی ٹریننگ کے لئے ان کا انتخاب ہو گیا۔[14]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث "The Great Khali". CANOE. اخذ شدہ بتاریخ 2 اپریل 2008. 
  2. "Khali still employed with Punjab police". indianexpress.com. 25 دسمبر 2010. اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2014. 
  3. "The Great Khali Speaks On WWE Career, His Diet, Religion, More". Rajah. 27 مارچ 2008. اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2008. 
  4. "The Great Khali is head over heels in love with his wife, Harminder Kaur, who he has been married to since 2002.". 8 مارچ 2016. اخذ شدہ بتاریخ 9 اگست 2017. 
  5. "Khali's wife gives birth to daughter in US.". 26 فروری 2014. 
  6. "Khali at OWOW". Online World of Wrestling.com. اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2007. 
  7. ^ ا ب پ ت "The Great Khali". WWE. اخذ شدہ بتاریخ 9 اگست 2017. 
  8. "Breaking New Ground". WWE. 
  9. "The Great Khali becomes a U.S. citizen: photos". WWE (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2020. 
  10. "When a reporter jumped on table to take The Great Khali's interview". 3 دسمبر 2015. 
  11. "What's common between Sunny Leone and The Great Khali?". Dainik Bhaskar (English edition). 7 اگست 2013. 15 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016. 
  12. "WWE Star Great Khali's Growth-Inducing Tumor Removed". اے بی سی نیوز. 29 جولائی 2012. اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016. 
  13. Mullick، Rohit (30 مارچ 2008). "Khali still on Punjab police pay rolls". The Times of India. اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2008. 
  14. "8-FT-HIGH DOORS AWAIT 'THE GREAT KHALI' IN NATIVE VILLAGE". زی نیوز. 5 مئی 2008. 14 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016. 

بیرونی روابط[ترمیم]