راغب سرجانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
راغب سرجانی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1964 (عمر 54–55 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
محافظہ غربیہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Egypt.svg مصر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قاہرہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ مصنف،  واعظ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان عربی[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت جامعہ قاہرہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر

ڈاکٹر راغب سرجانی حنفی (1964ء) ایک بلند پایہ مسلمان محقق اور مورخ ہیں۔ اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی ویب سائٹ قصۃ اسلام (Islam story) کے نگران اعلی ہیں۔ جو دنیا کی پانچ بڑی زبانوں میں اسلامی تاریخ کو پیش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قاہرہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں طب کے استاد ہیں۔مصر کے ایک علاقے محلۃ الکبری میں 1964 میں پیدا ہوئے۔[3]

تعلیم[ترمیم]

1988ء میں جامعہ قاہرہ کے میڈیکل کالج سے امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے۔ 1991ء میں قرآن مجید حفظ کیا۔ اس کے بعد جامعہ قاہرہ سے ماسٹر اور1998ء ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ موصوف عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے بھی رکن ہیں۔[4]

تصانیف[ترمیم]

ان کی اب تک 56 سے زائد تصانیف عربی زبان میں شایع ہو چکی ہیں۔[5] جو متعدد عالمی زبانوں جیسا کہ فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی، انڈونیشین، چینی، روسی، ترکی اور فارسی میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

2007ء میں سعودی حکومت نے '' نبی رحمت کا تعارف'' کے عنوان سے منعقد ہونے والے مقابلے میں ان کی کتاب'' الرحمۃ فی حیاۃ الرسول '' کو اول آنے پر اعزاز سے نوازا۔

ان کی کتاب'' ماذا قدم المسلمون للعالم'' کو مبارک ایوارڈ[6] نیز انڈونیشیا کی طرف سے 2014ء کی بہترین مترجم کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ کتاب عنقریب اردو میں ''مسلمانوں نے دنیا کو کیا دیا ''کے عنوان مترجم ہو کر آنے والی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]