راگیشری (راگ)
راگ موسیقی | |
فہرست ٹھاٹھ | |
راگیشری، کھماج ٹھاٹھ کی اوڈو کھاڈو راگنی ہے یغنی اس میں بالبرتیب آو رہی آمروہی میں پانچ اور چھ سروں کا امتزاج ہے۔
تشکیل راگ
[ترمیم]اس کا وادی سر مدھم اور سموادی سر کھرج ہے۔ بغض گائک گندھار کو وادی اور دھیوت کو سموادی مانتے ہیں جو دونوںں صورتوں میں مروج اور درست ہے۔ مدھم اور کھرج کی مینڈھیں اور گندھار دھیوت کی تکرار دل کو بہت ہی بھلی لگتی ہیں۔ سر پنچم اس میں ورج ہے یعنی مستعمل نہیں آروہی میں رکھب ورجت ہے۔ سوائے نکھاد کے جو کومل ہے، باقی سب سر تیور لگتے ہیں۔
ناثر
[ترمیم]راگیشری رات کے راگ اور راگنیوں میں مقبول ترین راگنی ہے۔ گائک اس کو بے حد پسندیدگی اور لگن سے گاتے ہیں۔ گو اس کا برن پہاڑی سے کافی مشابہت رکھتا ہے مگر وادی سموادی اور چال کے فرق سے ان دونوں راگنیوں میں نجوبی پہچان کی جا سکتی ہے۔ یہ راگنی کلاسیکی موسیقاروں کے علاوہ فلمی موسیقاروں کے نزدیک بھی بے حد مقبول ہے۔ آنہوں نے بھی اس راگنی سے کافی فائدہ حاصل کیا ہے۔ بہت سی فلمی دھنیں اور غیر فلمی دھنیں اس سے اخذ کی گئی ہیں۔
آروہی آمروہی
[ترمیم]اس کی آروہی آمروہی یوں ہے اور اسے اترانگ اور پوروانگ دونوں میں نجوبی گایا جا سکتا ہے۔
آروہی: سا گا ما دھا نی سا
آمروہی: سا نی دھا ما گا رے سا
حوالہ جات
[ترمیم]اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 92-95۔