جھنجھوٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
راگ موسیقی
Dhrupad.jpg
فہرست ٹھاٹھ
کلیان ٹھاٹھ
ایمن کلیانبھوپالی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںگن کلیللت
ٹوڈی ٹھاٹھ
میاں کی ٹوڈیملتانی
کھلچ ٹھاٹھ
راگیشریتلنگتلک کا مودجھنجھوٹی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںمالکونس
ماروا ٹھاٹھ
مارواپوریا
آساوری ٹھاٹھ
آساوریدرباری
بلاول ٹھاٹھ
کیداراپہاڑیبہاگ
پوربی ٹھاٹھ
پوریا دھناسریبسنت
کافی ٹھاٹھ
شدھ بہارپیلوبھیم پلاس

جھنجھوٹی کھماج ٹھاٹھ کی اوڈو سمپورن راگنی ہے یعنی آروہی میں پانچ سر اور امروہی میں سات سر ہیں۔

استعمال[ترمیم]

اس راگنی کے گانے کا وقت رات کا دوسرا پہر ہے۔ جھنجھوٹی اور پہاڑی آپس میں ملتی جلتی راگنیاں ہیں۔ بعض گائک اکثر و پیشتر پہاڑی اور جھنجھوٹی کو ملا کر بھی گاتے ہیں۔ پہاڑی کی طرح جھنجھوٹی کو بھی زیادہ تر ہلکی پہلکی اور نیم کلاسیکی موسیقی میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ کلاسیکی موسیقی کے گائک اور فلمی موسیقار نے یکساں طور پر اس راگنی سے اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق استفادہ کیا ہے۔ اس راگنی میں بڑی دلکش ٹھمریوں اور غزلیں کی دھنیں بنی ہیں اور ہلکے پھلکے فلمی اور غیر فلمی گیت بھی بیان لکھے گئے ہیں۔

تشکیل راگ[ترمیم]

جھنجھوٹی میں رکھب وادی اور پنچم سموادی ہے۔ بعض گائک گندھار کو وادی اور کھرج کو سموادی مادتے ہیں۔

آروہی آمروہی[ترمیم]

اس کی آروہی آمروہی وکر ہے یعنی ہل دار اور درج ذیل ہے:

آروہی: سا۔ رے۔ ما۔ پا۔ دھا۔ سا آمروہی: سا نی دھا ما پا - گا - رے - سا

حوالہ جات[ترمیم]

اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 101-102۔