سابقات و لاحقات (طب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جدید موضوعات پر اردو مضامین کی تحریر کے سلسلے میں جو سب سے اہم مسئلہ سامنے آتا ہے وہ الفاظ اور اصطلاحات کی کمیابی ہے۔ اور یہ بات اس وقت مزید رکاوٹ بنتی ہے کہ جب بات آجائے سائنسی موضوعات کی۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات پر پیش رفت کے لیے ایک ثانی اللسان یعنی bilingual لغت کی ابتدا کی جاچکی ہے، اس کے علاوہ سائنسی اصطلاحات پر براہ راست بھی ویکیپیڈیا میں مضامین لکھے جا رہے ہیں۔

یہ صفحہ بعنوان متبادلاتِ سابقہ و لاحقہ، دراصل اسی اصطلاحات کی کمی کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے جس میں سائنسی (اور دیگر) موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات میں موجود سابقوں اور لاحقوں کی فہرست تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سابقے اور لاحقے، سائنسی الفاظ میں اس کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ ان پر کسی مکمل فہرست کی عدم دستیابی کی صورت میں سائنسی مضامین لکھنا مشکل ہی نہیں صریحاًً غلط ہوگا اور ایسی صورت میں جو اصطلاحات گھڑی جائیں گی ان کی نہ تو کوئی علمی حیثیت ہوگی نہ ادبی اور جو کسی فائدے کی بجائے نہ صرف اردو بلکہ ان رنگ برنگی اصطلاحات پڑھنے والے قاری کے لیے بھی نقصان دہ ہونگی۔

اس فہرست میں جدید موضوعات کی اصطلاحات (جو ظاہر ہے کہ انگریزی ہی ہوں گے) میں استعمال ہونے والے لاحقوں اور سابقوں کی حرف ابجد کے لحاظ سے ترتیب اور متبادلات درج کیے گئے ہیں۔ حتٰی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ مستند ترین متبادل پیش کیا جائے مگر اس کے باوجود اگر کسی کے پاس بہتر متبادل ہو یا کسی لفظ پر اعتراض ہو یا کسی بات سے ویکیپیڈیا کے کسی حقوق ادبیہ یا کسی اور حکمت عملی کی پامالی ہوتی ہو تو براہ کرم فوری طور پر آگاہ کیجیے یا خود تصحیح کر دیجیے۔


  • ایک سے زائد اردو متبادلات کی صورت میں ان کو واوین (comma) کے ذریعہ الگ کیا گیا ہے۔
  • جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں اس حرف کی مثال قوسین ( ) میں درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی مختصر وضاحت۔
  • جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں پر سابقہ (prefix) اور لاحقہ (suffix) کی نشان دہی کردی گئی ہے۔ سابقہ = (س) اور لاحقہ = (ل)
  • لاحقہ اور سابقہ کی نشان دہی انگریزی الفاظ کے لیے ہے اردو میں ان کے مقام میں فرق ہو سکتا ہے۔


اندراجات: A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
راس الصفحہمزید دیکھیۓبیرونی روابط


A[ترمیم]

سابقہ/لاحقہ متبادل اور مثال (قوسین) میں
a (س) لا، نا، فقدان، منافی، فقید، عدیم، (منافی حیات/a-biotic)
ab/abs (س) مباعد، بعیداز، (تبعید /ab-duction مثلا ہاتھ جسم سے بعید کرنا)
–ac (س) توافق، موافقت، سو، یت، کو، (توافق بہ ماحول /ac-climatization)
acous/acouso (س) سمع، سمعیہ، (سمعی /acoustic یعنی آواز سے تعلق، سمعیات /acoustics یعنی آواز کا علم)
acr/acro (س) نہایت، نہایہ، طرفی، اطراف (نہایۂ راس/acro-cephaly راس یعنی سر کی ہڈی کا ابھرجانا، جلد اطرافی التہاب/ acro-derma-titis اطراف یعنی پیروں اور ہاتھوں کے سروں کی جلد پر سوزش)
acusis– (ل) سمع (صعف سمع/ ambly-acusis یعنی سماعت میں کمزوری)
ad (س) قرب، تجمع، کو، سو (یقرب / ad-duction مثلا ہاتھ کو جسم سے قریب کرنا)
ad (ل) ی، کو، سو (دمی / caud-ad یعنی دم کی جانب، راسی / cephal-ad یعنی راس کی جانب)
aden/ adeno (س) غدد، غدود (ورم غدد / aden-oma ایک قسم کا سرطان)
adipo (س) شحمی، شحم (تحلیلِ شحم / adipo-lysis یعنی چربی کا تحلیل ہوجانا)
adren/adreno (س) کظر، کظری (کظر نامی غدود سے تعلق، قشرِ کظری / adreno-cortical یعنی غدود کظر/ adrenal gland کی پوست یا کھال یا قشر / cortex سے متعلق)
emia (ل) خون، دم (فقرالدم /an-emia)
aer/aero (س) ہوا، طیران (ہوائی حرکیات / aero-dynamics)
esthesio (س) حس، حسی (حسِ حرارت /thermo-aesthesia یعنی گرم و سرد محسوس کرنے کی صلاحیت
aesthesio مساوی بالا
al (ل) بطور صفت ؛ ی، یت، سے تعلق (شریانی /arteri-al یعنی شریان کا)
al (ل) بطور اسم ؛ کسی عمل کا اظہار مثلا deni-al
al (ل) ایلڈی ہائڈ (CHO) کا فعالی گروہ رکھنے والے کیمیائی مرکبات کی اسم بندی میں، مثلا Chlor-al
alge /algesi (س) الام، درد (درد پیما / algesi-meter درد کو ناپنے والا ایک اوزار)
algesia (ل) الام، درد (فقدان درد / an-algesia یعنی درد کی حس کا نا ہونا یا بلا بہوش کیے درد کو ختم کرنا، بہوش کرکہ درد ختم کرنے کو فقدان حس / an-esthesia کہا جاتا ہے)
algia (س) الام، درد (درد شحم / adipos-algia یعنی زیر جلد موجود چربی میں درد)
algio/ algo (س) الام، درد (شبَقِ دردی / algo-lagnia ایک ایسا نفسیاتی جنسی مرض جس میں کوئی نفسانی یا جسمانی تکلیف یا درد پہنچا کر یا لے کر جنسی مسرت یا شبَق / libido حاصل ہوتی ہو)
ambi (س) اطراف، محیط ( ہواۓ محیط / ambi-ent air ارد گرد موجود ہوا جس میں سانس لیا جا رہا ہو)
an (س) فقر، بغیر (فقرالدم / an-emia جسم میں خون کی کمی ہوجانا)
pre (س) پیش
pro (س) سلف

بیرونی روابط[ترمیم]