مندرجات کا رخ کریں

شفقت رضوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شفقت رضوی
معلومات شخصیت
پیدائش 15 مارچ 1927ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 دسمبر 2009ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن میوہ شاہ قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق ،  ادبی نقاد ،  پروفیسر ،  سوانح نگار ،  افسانہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

پروفیسر شفقت رضوی (پیدائش: 15 مارچ، 1927ء - وفات: 27 دسمبر، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے نامور محقق، نقاد،افسانہ نگار اور اردو کے پروفیسر تھے۔ وہ مولاناحسرت موہانی پر تحقیقی کام کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

شفقت رضوی 15 مارچ، 1927ء کو حیدرآباد دکن، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ انھوں نے عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد دکن سے ایم اے (اردو) اور ایم اے (سیاسیات) کی ڈگریاں حاصل کیں[2][3]۔ بھارت میں کچھ عرصے تدریسی ملازمت کے بعد وہ 1961ء میں پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی میں واقع نیشنل کالج کے شعبۂ اردو میں استاد مقرر ہو گئے جہاں سے 14 مارچ، 1987ء میں پروفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔[2]

ادبی خدمات

[ترمیم]

شفقت رضوی کی ادبی زندگی کا آغاز افسانہ نگاری سے ہوا تاہم ان کی اصل شناخت تحقیق و تنقید بنی۔ انھیں حسرت موہانی پر سند کا تصور کیا جاتا تھا[3]، انھوں نے حسرت کی شخصیت پر متعددد کتابیں تالیف کیں جن میں مطالعہ حسرت موہانی، مضامین حسرت موہانی، بیگم حسرت موہانی: حیات و سیرت اور حسرت موہانی کے جریدے اردوئے معلیٰ میں اردو کے کلاسیکی شاعروں پر شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ تذکرۃ الشعرا سرفہرست ہیں۔ ان کی دیگر تصانیف میں اودھ پنچ اور پنچ نگار، دیوانِ مہ لقا بائی چندا، سراج اورنگ آبادی: حیات اور فکر و فن، نقیبِ انقلاب: برکت اللہ بھاپالی، فیضان دکن، مخدوم محی الدین: حیات و ادبی خدمات، تحقیقی نقوش، یورپین شعرائے اردو اور جوش ملیح آبادی: تحقیق اور اور تنقید کی زد میں کے نام قابلِ ذکر ہیں جبکہ دو مزید کتابیں اردو کے یورپین نثر نگار اور حسرت کی صحافت زیرِ طبع ہیں۔[2][3]

تصانیف

[ترمیم]
  • مطالعہ حسرت موہانی
  • مضامین حسرت موہانی
  • بیگم حسرت موہانی: حیات و سیرت
  • تذکرۃ الشعرا
  • اودھ پنچ اور پنچ نگار
  • دیوانِ مہ لقا بائی چندا
  • سراج اورنگ آبادی: حیات اور فکر و فن
  • نقیبِ انقلاب: برکت اللہ بھوپالی
  • فیضان دکن
  • مخدوم محی الدین: حیات و ادبی خدمات
  • تحقیقی نقوش
  • یورپین شعرائے اردو
  • جوش ملیح آبادی: تحقیق اور اور تنقید کی زد میں

وفات

[ترمیم]

شفقت رضوی 27 دسمبر، 2009ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2][3]

حوالہ جات

[ترمیم]