التتمش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شمس الدین التمش سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
التتمش
Entrance to Illtumish Tomb in Qutub Minar Complex.jpg 

معلومات شخصیت
وفات 28 اپریل 1236  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
مہرؤلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مدفن قطب کمپلیکس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
زوجہ قطب بیگم
شاہ ترکان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولاد ناصر الدین محمود،  ورضیہ سلطانہ،  ومعز الدین بہرام شاہ،  ورکن الدین فیروز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
خاندان خاندان غلاماں  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں خاندان (P53) ویکی ڈیٹا پر
مناصب
سلطان سلطنت دہلی   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
مئی 1211  – 28 اپریل 1236 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آرام شاہ 
رکن الدین فیروز  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

شمس الدین التتمش (وفات: 28 اپریل 1236ء) سلطنت دہلی كا تیسرا حكمران اور خاندان غلاماں كا تیسرا بادشاه، جو قطب الدین ایبک کا غلام تھا اور اس نے ہونہار دیکھ کر اسے اپنا داماد بنا لیا تھا۔

1211ء میں قطب الدین ایبک کے نااہل بیٹے آرام شاہ کو تخت سے اتار کر خود حکمران بن گیا۔ اس وقت وہ بہار کا صوبیدار تھا۔ تخت نشین ہوتے ہی اُسے ان صوبیداروں کی سرکوبی کرنی پڑی جو خود مختار بن بیٹھے تھے۔ خطۂ پنجاب اور غزنی میں تاج الدین، سندھ میں ناصر الدین قباچہ اور بنگال میں خلجیوں نے سر اٹھایا۔ اس نے سب کو مطیع کیا۔ 1226ء سے 1234ء تک کے درمیانی مدت میں راجپوتوں سے جنگ کرکے رنتھمبور، منڈو، گوالیار اور اُجین فتح کیے.

1221ء میں منگول سردار چنگیز خان خوارزم شاہی سلطنت کے بادشاہ جلال الدین خوارزم کا تعاقب کرتے ہوئے دریائے سندھ تک آ پہنچا، لیکن دریا سے پہلے تمام علاقے کو تباہ برباد کرکے واپس چلا گیا اور ہندوستان اس خوف ناک آفت سے بچ گیا۔

التتمش نے قطب مینار اور قوت اسلام مسجد کو مکمل کرایا، جنہیں قطب الدین ایبک اپنی زندگی میں نامکمل چھوڑ گیا تھا۔

التتمش نے رضیہ سلطانہ کو اپنا جانشیں مقرر کیا۔

ماقبل 
آرام شاہ
خاندان غلاماں
نومبر 1211ء28 اپریل 1236ء
مابعد 
رکن الدین فیروز
ماقبل 
آرام شاہ
سلطان سلطنت دہلی
نومبر 1211ء28 اپریل 1236ء
مابعد 
رکن الدین فیروز