شیخ مختار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ مختار
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 دسمبر 1914ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 مئی 1980ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ مختار (انگریزی: Sheikh Mukhtar) کے والد کا نام چوہدری اشفاق احمد (جو ریلوے پولیس انسپکٹر تھے اور وہ کراچی، برطانوی ہند اب پاکستان میں پیدا ہوئے) تھا چودھری اشفاق احمد نے جان بوجھ کر تبادلہ دہلی کروا لیا اور وہاں منتقل ہو گئے۔ شیخ مختار 24 دسمبر 1914ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا پولیس یا فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہو، لیکن شیخ مختار تھیٹر میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ اپنے علاقے سے ان کے ایک جاننے والے نے تھیٹر کمپنی میں کام کرنا شروع کیا، چنانچہ شیخ مختار بھی کلکتہ چلے گئے اور اس کمپنی میں شامل ہو گئے۔ [1]

شیخ مختار 6 فٹ اور 2 انچ کے ایک لحیم شحیم انسان تھے۔ انھوں نے بطور اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کام کیا۔ اس نے فلم نور جہاں بنائی جس میں ملکہ نورجہاں کے پہلے شوہر شیر افگن خان کا کردار ادا کیا۔ فلم نور جہاں بھارت میں کامیاب نہ ہوئی تو وہ اس کا پرنٹ لے کر پاکستان آ گئے، تاہم پاکستان میں فلم کی رلیز پر مقدمہ ہونے پر وہ ان کی زندگی میں پاکستان میں رلیز نہیں ہوئی۔ ان کی موت کے بعد مقدمے کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر فلم پاکستان میں رلیز ہوئی جو سپر ہٹ رہی۔ ان کی چند مشہور فلموں میں بہن، روٹی اور بھوک شامل ہیں۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Shiekh Mukhtar"۔ IMDb (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2018 
  2. "Rang Mahal Ltd.، Bombay"۔ Filmindia۔ 12 (6): 69۔ جون 1946۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2015