طحالب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

طحالب جنکو انگریزی میں الجی کہا جاتا ہے ایک انتہائی سادہ اور بنیادی قسم کے پودے ہوتے ہیں جن میں اعلی نباتات کی طرح باقاعدہ جڑ اور تنے وغیرہ کا نظام نہیں ہوتا۔ یہ حقیقی المرکز خلیات رکھتے ہیں اور ان میں شعاعی تالیف (photosynthesis) کرنے والے پودوں کی مانند سبزرنگ کا مادہ پایا جاتا ہے جس کو سبزینہ (chlorophyll) کہتے ہیں۔ اسی سبز مادے کی موجودگی کی وجہ سے یہ سورج سے حاصل ہونے والی شعاعی توانائی اور اپنے ارد گرد کے ماحول (عموما پانی) سے حاصل ہونے والے معدنیات اور سادہ کیمیائی مرکبات کی مدد سے اپنے لیۓ غذا تیار کرتے ہیں۔