عالمی یوم ایموجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عالمی یوم ایموجی (انگریزی: World Emoji Day) غیر رسمی چھٹی کا دن ہے جو ہر سال 17 جولائی کو منایا جاتا ہے۔[1][2] اس دن عالمی پیمانہ پر ایموجی کا جشن منایا جاتا ہے،[3] ایموجی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور کمپنیاں اپنی مصنوعات کا اجرا کرتی ہیں۔[4] سنہ 2014ء اس دن کے منانے کا آغاز ہوا، جب سے ہر سال منایا جاتا ہے۔[5] این بی سی کے مطابق 17 جولائی 2015ء کو ٹویٹر پر یہ دن رجحان ساز رہا۔[6]

آغاز[ترمیم]

سی این بی سی کے مطابق عالمی یوم ایموجی جیریمی برگی کے ذہن کی اپج ہے۔ [7] سی این بی سی کے مطابق وہ لندن کے رہنے والے اور ایموجیپیڈیا کے بانی ہیں۔ انہوں نے ہی 2014ء میں عالمی یوم ایموجی کی ابتدا کی۔[8]

جبکہ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق برگی نے اس دن کی ابتدا 17 جولائی کو یہ دیکھ کر کی کہ اس دن آئی فون پر ایموجی والا کیلینڈر ظاہر کیا گیا۔[9] برگی نے انڈیپینڈینٹ کو بتایا کہ پہلے عالمی یوم ایموجی کے موقع پر "کوئی خاص تقریب نہیں رکھی گئی تھی"،[10] بلکہ اس دن صرف اس تقریب کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ دی واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ قارئین اس دن "صرف ایموجی میں بات چیت کرتے ہیں"۔[11] گوگل نے 2016ء میں 17 جولائی کے دن کو اینڈروئیڈ، جی میل اور ہینگ آؤٹز پر دکھانے کے لیے یونیکود کے کیریکٹر U+1F4C5 📅 یعنی کیلینڈر کے ظہور کو تبدیل کر دیا۔[12][13]

اعلانات[ترمیم]

2015 کے عالمی یوم ایموجی کے موقع پر پیپسی نے پیپسی موجی کا اجرا کیا جسے ایموجی تختہ کلید میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پیپسی نے عالمی یوم ایموجی والی کین اور بوتلیں بھی بازار میں اتاریں۔[14] ابتدائی طور پر اس کا آغاز کینیڈا میں ہوا اور 2016ء میں 100 بازاروں تک اس کو پھیلایا گیا۔[15] اس دن کی دوسری قابل ذکر تقریب کارٹر گرین کا یوم پیدائش ہے جسے عالمی یوم ایموجی کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔

2016ء میں سونی پکچرز اینیمیشن نے عالمی یوم ایموجی کو اپنی فلم دی ایموجی مووی کے لیے ٹی جے ملر کے انتخاب کا اعلان کر کے خاص بنا دیا،[16] گوگل نے اسی دن ایموجیوں کا ایک نیا سلسہ جاری کیا جو متنوع پس منظر کی خواتین کی شمولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔[17] اور ایموجی پیڈیا نے پہلے عالمی ایموجی اعزاز کا اعلان کیا۔[18]

2016ء کے عالمی یوم ایموجی کے موقع پر والٹ ڈزنی کمپنی،[19] جنرل الکٹرک، ٹویٹر اور کوکا کولا کمپنی نے دیگر اعلانات کیے۔[20][21]

2017ء کے عالم یوم ایموجی کے موقع پر ایپل انکارپوریشن نے آئی او ایس میں نئی ایموجیاں شامل کرنے کا اعلان کیا۔[22][23] نیز لندن میں واقع رویل اوپیرا ہاوس نے 20 اوپیرا اور بالٹز کو ایموجی کی شکل میں پیش کیا۔[24] گوگل نے اپنی "بوبل ایموجیز" کے اختتام کا[25] اور چیدار و نیو یارک اسٹاک اکسچینج نے عالمی یوم ایموجی کے انعامات کا اعلان کیا۔[26][27] .[28]

تقریبات[ترمیم]

میگی گلین ہال، اینڈرو رانیل اور اولیوا پالیرمو نے پیپسی کی جانب سے منعقدہ 2016ء کے عالمی یوم ایموجی کی تقریب استقبالیہ میں شرکت کی۔[29][30] 2017ء میں پاولا عبدل، مایا روڈولف، لیام ایکین، جیریمی برگی اور فیرن مالیز نے ساکس ففتھ اوینو میں عالمی یوم ایموجی کی تقریب میں شرکت کی۔

عالمی یوم ایموجی 2017ء کے موقع پر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو پیلے ایموجی رنگ کی روشنی میں نہلا دیا گیا[24][31] اور نیو یارک اسٹاک اکسچینج کی اختتامی گھنٹی دی ایموجی مووی کے جیک ٹی آسٹن اور ایموجی پیڈیا کے جیرمی برگی نے بجائی۔ اسی سال دبئی میں بہت سارے لوگوں نے ایموجی کے کپڑے پہن کر دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ [32]

خبروں میں[ترمیم]

2016ء میں ٹویٹر کے ذریعے معلوم ہوا کہ ایموجی کی عاشقہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ[33] کا یوم پیدائش عالمی یوم ایموجی کے دن ہی منایا جاتا ہے۔[34][35][36]

2017ء میں ریاستہائے متحدہ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پول ریان نے عالمی یوم ایموجی کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ایموجی کے تئیں اپنے جنون کا اظہار کیا۔ اس کی عالمی پیمانے پر خوب تنقید کی گئی۔[37][38]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Brian Mastroianni۔ "For World Emoji Day, Twitter reveals the most popular emoji around the globe"۔ CBS News۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2016۔
  2. Jennifer Newton۔ "These are the 12 dates you should have in pencilled in your diary... from national hug day to world emoji day."۔ The Sun (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-16۔
  3. "World Emoji Day"۔ World Emoji Day۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2016۔
  4. Abigaill Beall۔ "17 July is World Emoji Day"۔ ڈیلی میل۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2016۔
  5. "Twitter reveals Canada's favourite emojis in honour of World Emoji Day | Toronto Star"۔ thestar.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-12۔
  6. "World Emoji Day: Why It's on July 17"۔ NBC New York (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-12۔
  7. Javier David۔ "World Emoji Day finds its place on a packed calendar of holidays"۔ CNBC۔ |access-date= requires |url= (معاونت)
  8. Emma O'Neill Deighan۔ "It's World Emoji Day, how will you celebrate?"۔ Belfast Live۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2016۔
  9. Kathryn Varn۔ "The emoji inspired by a work of art"۔ Universo Online۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2016۔
  10. Andrew Griffin۔ "World Emoji Day: Meet the man whose life work is cataloguing emoji"۔ The Independent۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولا‎ئی 2016۔
  11. Christina Barron۔ "Mark your 2018 calendar with these fun and funny holidays"۔ Washington Post (انگریزی زبان میں)۔ ISSN 0190-8286۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-03۔
  12. "Calendar Emoji"۔ Emojipedia۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  13. "Android 7.1 Emoji Changelog"۔ Emojipedia۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-12۔
  14. Rae Ann Fera۔ "Pepsi Celebrates World Emoji Day With More Emoji"۔ Fast Company۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2016۔
  15. Tim Ann Nudd۔ "Pepsi Is About to Unleash Emojis on Its Bottles and Cans Globally This Summer"۔ AdWeek۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  16. Sony Pictures Animation۔ "Emoji Movie: Express Yourself - T.J. Miller Audition"۔ ٹویٹر۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  17. Brian Mastroianni۔ "Powerful women welcome new female emoji"۔ CBS News۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  18. World Emoji Awards۔ "Winner of Best New Emoji for 2016"۔ ٹویٹر۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  19. Matt Kimm۔ "Google Celebrates World Emoji Day With Gender Diversity"۔ Inverse۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  20. Nick Romano۔ "World Emoji Day: Zootopia emoji video, more celebrate Internet holiday"۔ Entertainment Weekly۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  21. John McCarthy۔ "How brands marked #WorldEmojiDay on Twitter"۔ The Drum۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  22. Maya Salam۔ "Meet Apple's New Emojis: Zombies, Hijabs and Sandwiches Included"۔ The New York Times (انگریزی زبان میں)۔ ISSN 0362-4331۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-21۔
  23. Alex Hern۔ "Apple marks World Emoji Day with beards, headscarves and breastfeeding"۔ The Guardian (انگریزی زبان میں)۔ ISSN 0261-3077۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-09۔
  24. ^ ا ب "Emojis honoured in world celebration"۔ BBC News (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-16۔
  25. "Emojipedia founder talks the past, present and future of emoji"۔ Engadget (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-13۔
  26. BWW News Desk۔ "Winners of World Emoji Awards to be Announced on World Emoji Day" (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-21۔
  27. World Emoji Awards۔ "Congratulations to Person Facepalming! Winner of Best New Emoji."۔ World Emoji Awards (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-03۔
  28. Anna Starnes۔ "It's World Emoji day tomorrow and you can vote for your favourite"۔ cambridgenews۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-21۔
  29. "Pepsi Celebrates World Emoji Day | Times Square Chronicles"۔ t2conline.com (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-09۔
  30. "*Heart Eyes* and More—Celebrities Share Their Favorite Emojis Ahead of World Emoji Day"۔ InStyle.com (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-09۔
  31. Molly Sequin۔ "The Empire State Building will light up 'emoji yellow' for World Emoji Day"۔ Mashable۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-21۔
  32. "This weekend Dubai Mall is going to be filled with people dressed as Emojis. Yes, really..."۔ What's On Dubai (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-09۔
  33. Sharri Markson۔ "A Julie and Hugh affair"۔ The Australian۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2016۔
  34. Karen Stocks۔ "Add a little colour to your Tweets on #WorldEmojiDay"۔ ٹویٹر۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2016۔
  35. "Julie Bishop celebrates World Emoji Day"۔ ABC News (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-10۔
  36. Sarah Kimmorley۔ "#WorldEmojiDay is on the same day as emoji fan Julie Bishop's birthday"۔ Business Insider Australia (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-10۔
  37. Lee Moran۔ "Paul Ryan's Attempt At Being A Relatable 'Emoji Guy' Backfires"۔ Huffington Post (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-23۔
  38. Brian Koerber۔ "Paul Ryan tried to be #relatable on emoji day and it did not go well at all"۔ Mashable (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-23۔

بیرونی روابط[ترمیم]