مندرجات کا رخ کریں

عبد الرحمن بن یوسف مانگیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر، مفتی

عبد الرحمن بن یوسف مانگیرا
ذاتی
پیدائش1974 (عمر 49–50 سال)
مذہباسلام
دور حکومتبرطانیہ
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
معتقداتماتریدی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیحدیث، فقہ
قابل ذکر کامفقہ الامام: کی پروفس اِن حنفی فقہ
بانئوائٹ تھریڈ انسٹی ٹیوٹ ، زم زم اکیڈمی
مرتبہ
استاذابو الحسن علی حسنی ندوی، محمد یونس جونپوری، شیخ محمد العوامہ
ویب سائٹzamzamacademy.com whitethreadinstitute.org

مفتی عبد الرحمن بن یوسف مانگیرا یا مفتی اے آر ایم (پیدائش 1974) ایک سنی اسلامی عالم، مصنف، وائٹ تھریڈ انسٹی ٹیوٹ اور زمزم اکیڈمی کے بانی ہیں۔[1] انھوں نے فقہ الامام اور Healthy Muslim Marriage جیسی کتابیں تصنیف کیں۔ وہ 500 انتہائی بااثر مسلم شخصیات کے 2020 ایڈیشن کی فہرستِ علما میں شامل ہیں۔

سوانح

[ترمیم]

مانگیرا نے دار العلوم بری سے تعلیم حاصل کی اور افتاء کی تعلیم دار العلوم زکریا، جنوبی افریقہ اور پھر مظاہر العلوم سہارنپور، بھارت سے لی۔ انھوں نے رینڈ افریقانز یونیورسٹی ، جوہانسبرگ[1] سے بی اے کی ڈگری اور ایس او اے، یونیورسٹی آف لندن سے اسلامیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[2][3][4][5] مانگیرا نے مولانا حبیب الرحمن الاعظمی (ان کے شاگرد مفتی زین العابدین کے واسطہ سے)، مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی، شیخ محمد العوامہ اور مولانا یونس جونپوری جیسے علما سے حدیث پڑھی ہے۔

مفتی مانگیرا وائٹ تھریڈ انسٹی ٹیوٹ[5] اور زم زم اکیڈمی کے بانی ہیں۔[6]

مفتی مانگیرا کا نام 500 انتہائی بااثر مسلم شخصیات کے 2020ء ایڈیشن میں شامل علما کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔[7] مفتی اے آر ایم کو سنہ 2013ء میں کیمبرج مسلم کالج میں اور سنہ 2016ء کورائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ، عَمان، اردن کی اعزازی رکنیت سے نوازا گیا تھا۔[8]

سنہ 2016ء میں مفتی مانگیرا نے جامعہ کشمیر کے کانووکیشن کمپلیکس میں دار العلوم رحیمیہ کے زیر اہتمام، امام ابو حنیفہ کانفرنس میں تقریر کرنے کے لیے کشمیر کا سفر کیا۔[9]

تصنیفات

[ترمیم]
  • فقہ الامام
  • Healthy Muslim Marriage

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Mufti Abdur-Rahman ibn Yusuf Mangera"۔ rayyaninstitute.com۔ 19 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2019 
  2. "Abdur-Rahman ibn Yusuf"۔ www.whitethreadpress.com۔ 08 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2019 
  3. "Dr. Mufti Abdur-Rahman Ibn Yusuf Mangera"۔ ZamZam Academy۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2019 
  4. "Mufti Abdur-Rahman Ibn Yusuf"۔ Tafsir.io۔ 08 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2019 
  5. ^ ا ب "Dr. Mufti Abdur-Rahman Ibn Yusuf Mangera"۔ www.albalaghacademy.com۔ 19 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2019 
  6. "ABOUT ZAMZAM ACADEMY"۔ ZamZam Academy۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2019 
  7. The 500 Most Influential Muslims (PDF) (2020 ایڈیشن)۔ Royal Islamic Strategic Studies Centre۔ صفحہ: 124, 235۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2020 
  8. "Dr. Mufti Abdur-Rahman Ibn Yusuf Mangera"۔ ZamZam Academy۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2019 
  9. https://www.greaterkashmir.com/news/srinagar/dar-ul-uloom-raheemiya-organizes-conference/