عبید اقبال عاصم
ڈاکٹر، مولانا | |
---|---|
عبید اقبال عاصم | |
قاسمی | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دیوبند، ضلع سہارنپور، اتر پردیش، بھارت |
25 جولائی 1959
قومیت | بھارتی |
عرفیت | ڈاکٹر عبید اقبال عاصم |
مذہب | اسلام |
والد | اقبال الٰہی عثمانی[1] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | |
پیشہ | عالم، محقق، ادیب، صحافی |
کارہائے نمایاں | "غبار خاطر اور اس کا شعری سرمایہ"، "اجتماعی نظام زکوۃ"، "مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی: ایک مطالعہ"، "دیوبند تاریخ و تہذیب کے آئینے میں" |
درستی - ترمیم |
عبید اقبال عاصم (پیدائش: 25 جولائی 1959ء) ایک بھارتی مسلمان عالم دین، مصنف، محقق،[2][3] ادیب، اور صحافی ہیں۔ ان کا تعلق دیوبند، اتر پردیش سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی و اعلی تعلیم دار العلوم دیوبند سے حاصل کی اور اس کے بعد 1996ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کیا، پھر وہیں سے 2002ء میں پی ایچ ڈی کرکے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ ان کا مقالۂ پی ایچ ڈی ظفر احمد عثمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل تھا۔
ابتدائی و تعلیمی زندگی
[ترمیم]عبید اقبال عاصم 19 محرم الحرام 1379ھ مطابق 25 جولائی 1959ء کو دیوبند، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔[4]
انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز دار العلوم دیوبند سے کیا، جہاں سے انھوں نے 1980ء میں درس نظامی کی تکمیل کی۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1996ء میں ایم اے (عربی) کیا اور 2002ء میں عربی میں پی ایچ ڈی کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[4][1][5]
عملی زندگی
[ترمیم]عبید اقبال عاصم نے سماجی و تعلیمی سطح پر بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔ وہ علی گڑھ زکوٰۃ فنڈ کے جنرل سیکریٹری،[6] آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے سیکریٹری،[7] یوپی رابطہ کمیٹی کے رکنِ انتظامی،[8][9][1][10] آل انڈیا مجلس مشاورت کی مرکزی مجلس[11] اور کل ہند تعلیمی کاروان کے رکن ہیں۔[12][13] انھوں نے 1990ء سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مسجد میں سالہا سال امامت کے فرائض خدمات انجام دیے۔[1][حوالہ درکار]
ادبی و قلمی زندگی
[ترمیم]عبید اقبال عاصم اردو و عربی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور انہوں نے علمی و تحقیقی موضوعات پر کئی کتابیں اور مقالات لکھے ہیں۔ ان کی نمایاں تصانیف میں "غبار خاطر اور اس کا شعری سرمایہ"، "اجتماعی نظام زکوۃ"، اور "انصاف کی دستک" شامل ہیں۔[4] انھوں نے ’’دیوبند تاریخ و تہذیب کے آئینے میں‘‘ کے عنوان سے دیوبند کی تاریخ و تہذیب پر ایک کتاب لکھی۔[14]
انھوں نے ظفر احمد عثمانی کی حیات و خدمات پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا ادبی سفر دارالعلوم دیوبند کے دیواری پرچوں سے شروع ہوا اور بعد ازاں انھوں نے مختلف رسائل و جرائد میں لکھنا شروع کیا۔[4] وہ 1985ء تا 1986ء پندرہ روزہ "اجتماع" کے مدیر رہے۔ وہ ماہنامہ "علمی صدا"، دہلی کے جوائنٹ ایڈیٹر تھے۔ نیز وہ ماہنامہ رابطہ بلیٹن، علی گڑھ کے ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی اہم روزناموں جیسے "راشٹریہ سہارا" (دہلی)، "آزاد ہند" (کولکاتا)، "منصف" (حیدرآباد)، اور "انقلاب" (دہلی) میں لکھتے رہتے ہیں۔[4][1]
اہم تصانیف
[ترمیم]عبید اقبال عاصم کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں بھی شامل ہیں:[4]
- غبار خاطر اور اس کا شعری سرمایہ
- اجتماعی نظام زکوۃ
- انصاف کی دستک
- مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی: ایک مطالعہ[15]
- مولانا اشرف علی تھانوی کی قرآن فہمی[16] (مولانا اشرف علی تھانوی کی قرآنی خدمات؛ آئی ایس بی این: 978-93-91601-24-9[17])
- دیوبند تاریخ و تہذیب کے آئینے میں[14]
- باتیں ملاقاتیں (شاہد زبیری کے مجموعۂ مضامین کی ترتیب)[18]
- سوانح مولانا منصور انصاری – سدا مہاجر
(ارشد منصور غازی کے ساتھ مشترکہ طور پر)
- ذکر غازی (مولانا حامد الانصاری غازی حیات و خدمات کا تذکرہ)[19]
- سید حامد (سید حامد کی حیات و خدمات)[20]
- پارۂ عم کے موضوعات و مضامین
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ عاصم، عبید اقبال (2009ء)۔ "کچھ مصنف کے بارے میں"۔ مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی: ایک مطالعہ۔ دیوبند: حافظی بک ڈپو۔ ص 375 – بذریعہ ریختہ (ویب سائٹ)
- ↑ "Bazm-e-Urdu Qatar holds symposium on classic Urdu literature" [بزم اردو قطر نے کلاسک اردو ادب پر سمپوزیم کا انعقاد کیا۔]. دی پیننسولا قطر (انگریزی میں). 26 جون 2024ء. Retrieved 2024-10-31.
- ↑ "Symposium on classic Urdu literature held" [کلاسک اردو ادب پر سمپوزیم کا انعقاد]. گلف ٹائمز (انگریزی میں). 27 جون 2024ء. Retrieved 2024-10-31.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث حسن، نایاب (2013ء)۔ دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظر نامہ (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: ادارۂ تحقیق اسلامی۔ ص 275–276
- ↑ وکرم، نند کشور، مدیر (2003ء)۔ "حال ہی میں پی ایچ ڈی سند یافتہ"۔ عالمی اردو ادب۔ جے – 6 کرشن نگر، دہلی 110051: پپلشرز اینڈ ایڈورٹائزرز۔ ج 21: 353
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link) - ↑ "Muslim leaders blast UP government over riots" [مسلم رہنماؤں نے فسادات پر یوپی حکومت پر تنقید کی۔]. بزنس اسٹینڈرڈ (انگریزی میں). 18 ستمبر 2013ء. Retrieved 2024-10-31.
- ↑ چودھری، سمیر (17 اکتوبر 2024ء)۔ "مولانا ندیم الواجدیؒ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، مولانا ندیم الواجدی کی رحلت پر اہالیان دیوبند کی جانب سے تعزیتی جلسے کاانعقاد"۔ دیوبند ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "Muslim organisations meet in Aligarh over agenda for last parliamentary session of UPA Govt" [یو پی اے حکومت کے آخری پارلیمانی اجلاس کے ایجنڈے پر علی گڑھ میں مسلم تنظیموں کی میٹنگ]. ٹو سرکلز (امریکی انگریزی میں). 22 جنوری 2014ء. Retrieved 2024-10-30.
- ↑ "شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کی وفات کے 100برس مکمل"۔ ای ٹی وی اردو۔ 1 دسمبر 2020ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ ابرار، راحت (1996ء)۔ كل ہند تعليمى كاروان۔ يوپى رابطہ كميٹى۔ ص 22، 84، 102
- ↑ "Mushawarat Central Committee resolutions" [مجلس مشاورت کی مرکزی کمیٹی کی قراردادیں]. د ملی گیزٹ (انگریزی میں). 19 مارچ 2014ء. Retrieved 2024-10-31.
- ↑ "AIEM meet focuses education" [آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہے۔]. آسام ٹائمز (انگریزی میں). 21 اکتوبر 2017ء. Retrieved 2024-10-31.
- ↑ "بیٹیوں کو اردو کی تعلیم ضرور دلایں: ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی"۔ انسٹینٹ خبر۔ 5 اپریل 2021ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ^ ا ب صدیقی، ظفر (13 اکتوبر 2019ء)۔ "تاریخ و محفوظ رکھنا اور اسے نسل در نسل منتقل کرنا زندہ قوموں کی علامت ہے ! 'دیوبند تاریخ و تہذیب کے آئینہ میں' کی رسم اجراء کے موقع پر مولانا سید ارشد مدنی اظہار خیال"۔ ملت ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی ایک مطالعہ"۔ ریختہ (ویب سائٹ)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "مولانا اشرف علی تھانوی کی قرآن فہمی"۔ قرآن و حدیث ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "News and Publication - K. A. Nizami Centre for Quranic Studies | AMU" [خبریں اور اشاعت - کے اے نظامی مرکز برائے علوم قرآن، اے ایم یو]. علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (آفیشل ویب سائٹ) (انگریزی میں). Retrieved 2024-10-31.
- ↑ "شاہد زبیری کی کتاب 'باتیں ملاقاتیں کا اجرا"۔ یو این آئی اردو۔ 24 دسمبر 2023ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "مولانا حامد الانصاری غازی – حیات و خدمات کا تذکرہ – ذکر غازی – سوانح – عبید اقبال عاصم – ارشد منصور غازی"۔ ادراک کتب خانہ - کتابیں ہی کتابیں۔ 28 جنوری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-31
- ↑ "Sayyid Ḥāmid / murattib, Ḍākṭar ʻUbaid Iqbāl ʻĀṣim = Syed Hamid / edited by Dr. Ubaid Iqbal Asim". Research Catalog (انگریزی میں). Retrieved 2024-10-31.