فہد مرزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Fahad Mirza
معلومات شخصیت
پیدائش 26 اپریل 1979 (42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ثروت گیلانی‎ (2014–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ڈاؤ میڈیکل کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماڈل،  ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فہد مرزا (

Fahad Mirza

اردو: فہد مرزا ) ایک پاکستانی اداکار ، ماڈل اور پلاسٹک سرجن ہیں ۔ وہ 2012 میں ڈرامہ سیریل بڑی آپا میں بطور عیسی اداکاری سے شروعات کر چکے ہيں۔ وہ مزید ان ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئے 'مٹھی بھر مٹی' (2008)، میں دیوانی (2014) اور شناخت (2014) جس میں کام کی وجہ سے انہيں بہترین معاون اداکار کے لئے تیسرے ہم ایوارڈ میں نامزد کیا گیا .

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

فہد 26 اپریل 1985 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ [1] انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج [2] سے ایم بی بی ایس میں گریجویشن کی اور لیاقت نیشنل اسپتال سے پلاسٹک اینڈ ریکسٹرکیوٹو سرجری کی تربیت حاصل کی۔ [3] فہد نے 2007 میں اپنی تعلیم کے دوران ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بڑی آپا میں ایک کردار کے لئے آڈیشن دیا اور آخر کار انہیں ایک کردار مل گیا ، اس سے قبل وہ عمیرہ احمد کی ایک ٹیلی فلم مٹھی بھر مٹی میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرچکے تھے ۔ 2014 میں وہ ہم ٹی وی کے دو ڈرامہ سیریل ، میں دیوانی اور شناخت میں نظر آئے جس کے لئے ان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی اور شہرت ملی۔ اداکاری کے علاوہ وہ کئی فیشن شوز اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات میں بھی نظر آئے۔ 2014 میں ، انہوں نے اپنی اہلیہ ثروت گیلانی کے ساتھ انتہائی مشہور مختصر فلم "بات چیت" میں اداکاری کی ۔

فلمی گرافی[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال ڈرامہ کردار
2008 مٹھی بھر مٹی
2012 بڑی آپا
2014 میں دیوانی
2014 شناخت روہان
2017 بلقیس ارف بٹٹو سرمد
2018 نولکھا
2018 بیٹی اظہر

مختصر فلم[ترمیم]

  • بات چیت

ٹی وی کمرشلز[ترمیم]

  • Oreo
  • ٹپال چائے

ذاتی زندگی[ترمیم]

فہد نے اداکارہ ثروت گیلانی سے 2003 میں ملاقات کی جب دونوں طالب علم تھے اور ایک رشتہ میں جڑ گئے جو تین سال تک جاری رہا۔ [4] 2013 میں دس سال بعد ، فہد نے ثروت سے ان کے تھیٹر ڈرامہ 'دھانی' میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے 11 اکتوبر ، 2013 کو [5] کو منگنی کی اور ان کی شادی 14 اگست 2014 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ [6] ساتھ میں ان کے دو بیٹے ہیں۔ [7] [8]

ایوارڈز اور نامزدگی[ترمیم]

یار ایوارڈ تقریب قسم نتائج ریفری
2014 تیسرا ہم ایوارڈ بہترین معاون اداکار کا ہم ایوارڈ نامزد [9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Hottie of the Week: Fahad Mirza". The Tribune. October 1, 2013. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2015. 
  2. "Fahad Mirza Biography". Ayman Naseem. Showbiz. September 7, 2014. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2015. 
  3. "Highly educated Pakistai Actor-Fahad Mirza". Nida Zaidi. Rich income Ways. May 31, 2015. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2015. 
  4. "Fahad Mirza is my first love: Sarwat Gilani". Mahjabeen Mankani. ڈان نیوز. August 8, 2014. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2015. 
  5. "Sarwat gilani is engaged come what may true love finds its way". دی ایکسپریس ٹریبیون. اخذ شدہ بتاریخ July 31, 2015. 
  6. "Sarwat Gilani married to Fahad Mirza". Celebrity News. اخذ شدہ بتاریخ August 19, 2014. 
  7. "Sarwat Gilani and Fahad Mirza welcome a baby boy". Desi TV. May 30, 2015. 05 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2015. 
  8. "Sarwat Gilani, Fahad Mirza expecting first baby". ڈان نیوز. November 29, 2014. اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2014. 
  9. "3rd Hum TV Awards: Complete Nomination List 2015". Rida Sadiq. Brand Synario. 24 March 2015. اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015. 

بیرونی روابط[ترمیم]