فیض رحمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیض رحمان
چیف وائس آف امریکہ اردو سروس
معلومات شخصیت

فیض رحمن عالمی میڈیا کی جانی مانی شخصیت، دنیا کے ممتاز بین الاقوامی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی اردو سروس کے سربراہ ،شعلہ بیاں عوامی مقرر،اورمایہ ناز کاروباری شخصے ت ہیں جو پاکستان کے ایک بڑے نجی چینل سے بطورایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز بھی وابستہ رہے ہیں۔ فیض رحمان اپنی پیشہ ورانہ دور اندیشی اور میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک جداگانہ مقام رکھتے ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی سہولیات سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا سہرا بھی ان ہی کے سر بندھتا ہے۔

امریکامیں اعلیٰ پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے فیض رحمن گذشتہ 20برس زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار پیشہ وارانہ کریئر کے دوران صحافت اورتحریروتقریر کے شعبوں میں اپنی بھرپور صلاحیتو ں کے جوہر دکھا چکے ہیں، لاس اینجلس سے شائع ہونے والے انگریزی ہفت روزہ پاکستان لنک/اردو لنک کے بانی اوراس کے سابق مدیراعلیٰ بھی ہیں، ہفتہ وارمقبول ٹیلی ویژن شو”کیفے ڈی سی“ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں جو پاکستان ٹیلی ویژن سے باقاعدگی سے نشر کیا جاتا ہے۔ ان کی تحریریں مقامی وبین الاقوامی سطح کے اخبارات وجرائد میں باقاعدگی سے شائع ہوتی ہیں جن میں ڈیلی ڈان اور لاس اینجلس ٹائمزبھی شامل ہیں۔ یہ امریکی پاکستان فاؤنڈیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کے بھی فعال رکن ہے ں جس کا قیام امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی ایماءپر عمل میں لایا گے ا تھا۔

عالمی رہنماوں کے انٹرویو[ترمیم]

فیض رحمن نے اپنے پیشہ وارانہ کریئر کے دوران عالمی سطح پر معروف کئی اہم رہنماوں کے انٹرویو کیے جن میں پاکستان کے صدور پرویز مشرف،فاروق لغاری، پاکستان کے وزرائے اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو،میاں نواز شریف، شوکت عزیز، میرظفراللہ خان جمالی،بوسنیا کے وزیر اعظم حارث سلیجک،سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کونڈولیزا رائس، ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ جون نیگرو پونٹے،انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نکولس برنس، اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ رچرڈ باوچر،سابق بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال، امریکی سینیٹرز اور کانگریس کے اراکین شامل ہیں۔

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے پروگرامزمیں شرکت[ترمیم]

فیض رحمن، سی این این، فوکس نیوز، اے بی سی نیوز، این پی آر، بی بی سی، ایم ایس این بی سی،پاکستان ٹیلی ویژن ،جیوٹیلی ویژن، اے آروائی اور دنیا ٹی وی جیسے بین الاقوامی نشرے اتی اداروں کے ٹی وی شوز اور این پی آر،بی بی سی اور کے ایف آئی لاس اینجلس کے ریڈیو پروگرامز میں بطور تجزیہ نگار مدعو کیے جاتے رہے ہیں جبکہ نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ ،لاس اینجلس ٹائمز ،یوایس ٹوڈے، دی بوسٹن گلوب،دی ٹائمز آف لندن، سینٹ پیٹرز برگ ٹائمز، فارورڈ،ڈان ،دی نیوز ،دی نیشن لاہور،اے پی ،اے ایف پی اورروئٹرز سمیت کئی بین الاقوامی شہرت یافتہ اخبارات اور نیوز ایجنسیز نے اِن کے انٹرویوز شائع کیے ہیں۔

اہم تعلیمی و عالمی اداروں میں تقاریر[ترمیم]

فیض رحمن نیشنل ڈیفنس کالج سمیت دنیابھرکے کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لیکچر کے لیے مدعو کیے جاتے رہے ہیں جن میں ورلڈ میڈیا کانفرنس ،فارن پریس سینٹر واشنگٹن ،ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن ،وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ،میری لینڈ، لاس اینجلس ،شکاگو،نیویارک اور واشنگٹن میں منعقدہ رائزنگ لیڈرز کانفرنسز، پاکستان میلینیم کانفرنس، پاکستانی امریکی کانگریس کے سیمینارز،اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینارز،انڈس انٹرپرینرکانفرنس اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اسلام آبادمیں منعقدہ کنونشن شامل ہے۔ 1996ءمیں فیض رحمن نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس بریفنگز میں مستقل بنیادوں پر شرکت کرتے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امریکا میں مقیم مسلمانوں کے طرززندگی پر مبنی 6ڈیجیٹل ویڈیو کانفرنسز کے روح رواں بھی رہے ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

فیض رحمن نے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پرکانگریس مین جے کم کی جانب سے کونگریشنل سرٹیفیکٹ سمیت بے شماراعزازات حاصل کیے ہیں جن میں فالکن ایوارڈاورایل اے میڈیا ایسوی ایشن ایوارڈشامل ہیں جبکہ انسانی حقوق اور کمیونٹی کے لیے اعلیٰ خدمات پر ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سرٹیفیکٹ، ایم پی اے سی ایوارڈ،اور جامعہ کراچی کی کی جانب سے کمیونٹی سروس ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔