مندرجات کا رخ کریں

قدیم مصری خدا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قدیم مصری خدا (انگریزی: Ancient Egyptian deities) سے مراد وہ دیوتا اور دیویاں ہیں جن کی قدیم مصر میں عبادت کی جاتی تھی۔ان خداؤں سے متعلق رسومات اور عقائد قدیم مصری مذہب کی بنیاد ہیں۔ یہ رسومات قبل از تاریخ میں وجود میں آئے۔ یہ خدا قدرتی طاقتوں اور مظاہر کی نمائندگی کرتے تھے اور مصری چڑھاؤں اور عبادات سے انھیں خوش کرتے تھے تاکہ یہ قوتیں اپنا کام کرتے ہوئے ماعت کے مطابق یا خدائی طریقے سے ان پر اپنی نوازشات جاری رکھیں۔ 3100 قبل مسیح میں مصری سلطنت کے قیام کے بعد حکام یہ کام فرعون کے حکم سے کرنے لگے۔ فرعون خود کو خدا کا نمائندہ کہتے اور اُن تمام مندروں کا انتظام سنبھالتے جہاں عبادت کی رسومات منعقد ہوتیں۔ خدا کے پیچیدہ خواص اور دیوتاؤں کے پیچیدہ تعلقات، خاندانی تعلقات، عہدے اور کئی خداؤں کا ایک میں ضم ہونادیومالائی کہانیوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔ دیوتاؤں کی ظاہری ہیت جیسے جانوروں، انسانوں، اشیاء اور مختلف چیزوں کے مجموعے کی شکل اُن کے خواص کی بنا کر میں فن سے علامتی طور پر ظاہر کی گئی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]